عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 294
- پوائنٹ
- 165
قرآنِ پاک علام الغیوب اللہ جل شانہٗ کی طرف سے نازل کردہ ہے اور اس کی ایک ایک آیت حق اور سچ ہے۔ یہ تو ہوسکتا ہے کہ آیت کی تفسیر کرنے والے نے تفسیر غلط کردی مگر آیت اپنی جگہ صحیح اور اٹل ہے۔یہ سب باتیں اپنی جگہ، لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ قرآن کتاب ہدایت ہے سائنس کی کتاب نہیں ہے۔
دوسری طرف سائنس ایک ترقی پذیر اور مشاہدات و تجربات پر مبنی ہے۔ مشاہدہ کرنے والے کو دھوکہ لگ سکتا ہے اور تجربہ کے نتائج حالات کی تبدیلی سے بدل جاتے ہیں۔
پانی کے ابال کا درجہ حرارت 100 ڈگری سنٹی گریڈ کہا جاتا ہے۔ جب کہ اس میں تبدیلی آجاتی ہے جب زمیں کی سطح سے بلندی پر جایا جائے یا پستی میں۔ بلندی پر جانے سے یہ کم ہوجاتا ہے اور پستی میں بڑھ جاتا ہے۔
اس کی عام فہم مثال پریشر کُکر ہے۔ اس میں پانی کا درجہ ابال 100 ڈگری سنٹی گریڈ سے کہیں زیادہ ہوجاتا ہے یہاں تک کہ200 ڈگری سنٹی گریڈ پر بھی پانی نہیں ابلے گا اگر پریشر کُکر اعلیٰ کوالٹی کا ہو۔