ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
لیکن محمد ابن سیرین نے اپنی کئی ایک روایات میں کہا ہے کہ کاتبین جمع عثمانی کی تعدادبارہ تھی۔جیساکہ کثیر بن افلح رضی اللہ عنہ سے ایک روایت نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں: ’’لما أراد عثمان أن یکتب المصاحف جمع لہ اثني عشر رجلا من قریش والأنصار فیھم أبي بن کعب وزید بن ثابت…‘‘
’’ کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کتابت مصاحف کا ارِادہ کیا تو اس کے لیے بارہ اَفراد کو جمع کیا جن میں اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔‘‘
ان میں سے کچھ کے نام تو روایات میں موجود ہیں۔جیساکہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’حدثني کثیر بن أفلح أنہ کان یکتب لھم‘ ’یعنی کثیر بن افلح بھی کاتبین میں سے تھے۔‘ (کتاب المصاحف:۱؍۳۱۳)