• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمہوریت کے لئے مسلمانوں کی قربانیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ بھی کفریہ نظام کے لیے شہید ہوئے

شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
بموجب حدیث نبوی ﷺ لڑائی کے دوران شہید صرف وہی ہے جو اس لئے لڑ کر اپنی جان دے دے کہ اللہ کا دین نافذ ہو جائے۔

صرف صدر مرسی کو بحال کرنے کی غرض سے لڑائی کرنا اور قتل ہونے سے شہادت کا رتبہ حاصل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

صدر مرسی واپس آئے نہ آئے، زمین کا ٹکڑا ہاتھ آئے نہ آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ زمین میں اللہ کا نظام نافذ ہو اس سے زمیں اور انسانوں کی نیت اور قول عمل پر مثبت فرق پڑتا ہے۔

اور اسی نیت سے جان دے دے تو ان شاء اللہ شہادت بھی مقبول ہو جائے گی۔
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92

آپ کی بات درست ہے لیکن ڈاکٹر مرسی اسلام پسند ہیں اور اُن کی پارٹی بھی اسلام پسند بلکہ مصر کی سب سے بڑی اسلام پسند پارٹی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام اتنی قربانیاں دے رہی ہیں۔ تو یہ قربانیاں اسلام کے لئے ہی ہوئی نا کہ ڈاکٹر مرسی کےلئے۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
نیت کی حفاظت اس دنیا میں سب سے زیادہ مشکل کام ہے۔
کوئی شخص دوسرے کے ساتھ نیکی کرے صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے۔
بیس چالیس سال کے بعد نیکی کرنے والے پر ایسا وقت آجائے کہ وہ خود محتاج ہو جائے اور جس پر اس نے نیکی کی تھی، وہ اس کے ساتھ نیکی نہ کر سکے۔ یہ شخص جونہی بیس چالیس سال پرانی اپنی نیکی جتائے گا، اس کا ثواب ختم ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گائے۔
یہ ایک مثال تھی۔ کسی پر فتوی نہیں۔
واللہ المستعان۔
 
بات آپ کی درست ہے لیکن سیاق و سباق سے تھوڑی ہٹ کر ہے۔۔۔۔
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
بہت اچھے موضوع پر قلم کو حرکت دی ہے۔
نہ جانے کیوں انہی تکفیریوں کو پاکستان کی جمہوریت کفر لگتی ہے ،لیکن مصر کی جمہوریت عین ایمان۔
عیاں یہی ہوتا ہے کہ یہ جنگ کفر و ایمان کی نہیں بلکہ انڈیا امریکہ اور اسرائیل کی ہے،جو ٹی ٹی پی لڑ رہی ہے،جس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت اچھے موضوع پر قلم کو حرکت دی ہے۔
یقیناً
نہ جانے کیوں انہی تکفیریوں کو
طرز تخاطب میں بعض کی حقارت عیاں ہوتی ہے۔
پاکستان کی جمہوریت کفر لگتی ہے ،لیکن مصر کی جمہوریت عین ایمان۔
دنیا کے کسی بھی خطے میں شاہراہِ جمہوریت پر نفاذ اسلام نام کی کوئی منزل نہیں۔
عیاں یہی ہوتا ہے کہ یہ جنگ کفر و ایمان کی نہیں بلکہ انڈیا امریکہ اور اسرائیل کی ہے،جو ٹی ٹی پی لڑ رہی ہے،جس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
مسلمان جسد واحدہیں۔ اغیار کی کھینچی ہوئی لکیروں کے فقیر بن کر نہیں رہنا چاہیئے۔
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
مسلمان جسد واحدہیں۔ اغیار کی کھینچی ہوئی لکیروں کے فقیر بن کر نہیں رہنا چاہیئے۔
جناب یہ اغیار کی کھنچی ہوئی نہیں،بلکہ ان لاکھوں شہداء کے خون سے کھینچی ہوئی ہیں،اگر آپ کو وہ لاکھوں شہداء شاید ان میں آپ کے اباؤ اجداد بھی ہوں،ان کو غیر کہہ رہے ہیں؟
افسوس صد افسوس۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جناب یہ اغیار کی کھنچی ہوئی نہیں،بلکہ ان لاکھوں شہداء کے خون سے کھینچی ہوئی ہیں،اگر آپ کو وہ لاکھوں شہداء شاید ان میں آپ کے اباؤ اجداد بھی ہوں،ان کو غیر کہہ رہے ہیں؟
افسوس صد افسوس۔
واقعی افسوس صد افسوس
قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہے
اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام (اقبال)

دوسرے لفظوں میں آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ
اُمت مسلمہ کو ٹکڑوں میں بانٹنے کے لئے بقول آپ کے ‘‘شہیدوں’’ نے اپنا خون پیش کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
افسوس کے بجائے
اُمت واحد کے متعلق سوچیں جو کسی لائن آف کنڑول یا سرحدی لکیروں کی فقیر نہیں۔
 
Top