• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جناب الیاس ستار صاحب حفظہ اللہ تعالی

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
جناب الیاس ستارصاحب وہ ھستی ہے تبلیغ دین کیلیے وقف کی ہے ان کی صبح وشام اللہ تعالی کی دین کی دفاع کیلیے ہے پیرانہ سالی کی باوجود جوانوں کی طرح کام کرتے ہیں ان کی کارناموں میں سے ایک قادیانیوں کو دیے گیے دوکروڑ کا چیلنج اس کی علاوہ مرزا ظاھر کی ساتھ تاریخی مباھلہ ہے جس کی بعد مرزا طاہر خدای قھر وغضب میں گرفتار ہوکر اپنے انجام تک پھنچ گیا تھا اس کی علاوہ پاکستان کی علاوہ امریکہ وغیرہ ممالک میں لوگوں نے ان کی مضامین کی وجہ سے اسلام کو قبول کیاہے ان کی کتاب
الیاس ستار کے ذریعہ قادیانی شکست کی داستان
اب مارکیٹ میں دستیاب ہے اس پر تمام مذاہب فکر کی مستند علماء کی آراء جناب الیاس ستار کی متعلق موجود ہے
الیاس ستار صاحب کا ویب سائیٹ

Well researched articles on comparitive religion by Illias Suttar
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
جی ھاں جناب الیاس ستار صاحب کی خدمات کو قادیانیت اور عیساییت یھودیت اور بھاییت کی خلاف جو انھوں نے کی ہے ہمیشہ یاد رکھاجاے گا ختم نبوت کی مشھور محقق جناب متین خالد صاحب نے اپنی ایک کتاب قادیانیت اس بازار میں کا انتساب بھی جناب
الیاس ستار صاحب حفظہ اللہ تعالی کی نام کیا ہے
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
السلام علیکم۔ یہ صفحہ اچانک نظر وں میں آیا تو مناسب سمجھا کہ کچھ گوش گزار کرلوں۔
ان صاحب کے متعلق کچھ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں فیس بک پر محمد حسین میمن،(تحفظ حدیث فاونڈیشن) والے سے بھی حدیث کے حوالے سے مباہلہ کرتے ہوئے نظر آئے تھے، اور اردو مجلس پر ان کے متعلق کسی صاحب نے اپنی ذاتی تحقیق او رکچھ ثبوت فراہم کئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ سب اس لنک کا بھی جائزہ لیں۔
فاتح مباھلہ الیاس ستار کی حقیقت! - URDU MAJLIS FORUM
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بھت افسوس کی بات ھے کہ تحفظ حدیث فاونڈیشن والے یہ غلط پروپیگنڈہ کررھے ھے یہ لوگ جھوٹے ہیں
جناب الیاس ستار صاحب قطعا منکر حدیث نھی ایک دفعہ میں خود ان سے یہ سوال کیا تو جناب الیاس ستار صاحب نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ دیکھو میں کیسے منکر حدیث ہو جب میں رفع یدین کرتاھو نماز میں تو یہ رفع یدین قرآن شریف میں کھاھے یہ تو میں حدیث کی وجہ سے کررھا ھو میں پانچے اوپر رکھتا ھو یہ قرآن شریف میں کھا لکھا ھواھے یہ تو حدیث میں ھے اسی طرح انھوں نے بھت سارے مثالیں مجھے بتادییے قاریین جناب الیاس ستار صاحب نے فرمایا میں ھرصحیح حدیث کو مانتا ھو جو قرآن شریف کے خلاف نا ھو
قاریین جناب الیاس ستار صاحب کا ایک معمول ہے کہ وہ ھر نییے کام شروع کرنے سے اللہ تعالی کے تمام نام بسم اللہ کے بعد برکت کیلیے ضرورپڑھ لیتے ہیں ان کی پاس اسماے حسنی کے کارڈ ہے اب جناب الیاس ستار صاحبنے فرمایا کہ اللہ تعالی کے یہ ننانوے نام قرآن شریف میں تو نھی یہ تو حدیث مبارکہ سے ثابت ہے اس لیے میں پڑھتاھو بلکہ انھوں نے فرمایا کہ یہ میں صحیح مسلم شریف کی حدیث کی وجہ سے پڑھ رھاھو اڑتیس سال سے ان کا یھی معمول ھے کہ ھر صبح کا آغاز صحیح مسلم شریف کی اس حدیث کے وجہ سے اللہ تعالی کے ننانوے نام کی وجہ سے کردیتے ہیں اسی طرح اسماے حسنی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کچھ احادیث کے بھی کارڈ ہیں جو ان کو بھی ھمیشہ پڑھتے رھتے ھیں تو ایسا پاکیزہ انسان منکر حدیث کیسے ھوسکتا ھے ؟؟ ایسے لوگ جو ان پر منکر حدیث ھونے کا الزام لگاتے ہیں ان کو فورا توبہ کرنا چاھیے اور ان کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرنا چاھیے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جناب الیاس ستار صاحب قطعا منکر حدیث نھی ایک دفعہ میں خود ان سے یہ سوال کیا تو جناب الیاس ستار صاحب نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ دیکھو میں کیسے منکر حدیث ہو جب میں رفع یدین کرتاھو نماز میں تو یہ رفع یدین قرآن شریف میں کھاھے یہ تو میں حدیث کی وجہ سے کررھا ھو میں پانچے اوپر رکھتا ھو یہ قرآن شریف میں کھا لکھا ھواھے یہ تو حدیث میں ھے اسی طرح انھوں نے بھت سارے مثالیں مجھے بتادییے قاریین جناب الیاس ستار صاحب نے فرمایا میں ھرصحیح حدیث کو مانتا ھو جو قرآن شریف کے خلاف نا ھو
امت مسلمہ کا اتفاق ہے کہ کوئی صحیح حدیث قرآن پاک کے متضاد نہیں ہو سکتی۔
میرے بھائی! جو لوگ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کو اللہ کی کلام نہیں سمجھتے (مثلاً مستشرقین) تو وہ آیات قرآنیہ یا احادیث مبارکہ کا آپس تضاد دکھا کر انہیں ردّ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، یہی کام منکرین حدیث کا ہے، وہ احادیث کا قرآن سے تضاد دکھاتے ہیں، حالانکہ یہ تضاد ان کے فہم کا ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر قرآن وحدیث دونوں اللہ کی طرف سے ہیں تو ان میں کبھی تضاد نہیں ہو سکتا ۔ فرمانِ باری ہے:
﴿ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ‌ اللَّـهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرً‌ا ٨٢ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
اگر یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بہت کچھ اختلاف پاتے (82)

ثابت ہوا کہ جو چیز اللہ کی طرف سے ہوتی ہے، اس میں کبھی اختلاف نہیں ہو سکتا۔

نبی کریمﷺ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی مخالفت کرنے کیلئے مبعوث نہیں فرمایا تھا، بلکہ اس لئے آپ کو نبی بنایا تھا کہ آپ امت کو قرآن بھی پہنچائیں اور پھر اس قرآن کریم کی تشریح بھی امت کے سامنے واضح کریں! فرمانِ باری ہے: ﴿ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ‌ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُ‌ونَ ٤٤ ﴾ ۔۔۔ سورة النحل کہ یہ ذکر (کتاب) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں، شاید کہ وه غور وفکر کریں (44)

الله تعالیٰ نے آپﷺ تک قرآن پہنچانے کی ذمہ داری بھی خود اٹھائی تھی اور پھر اس کی تشریح آپ تک وحی کرنے کی ذمہ داری بھی خود ہی لی تھی، لہٰذا قرآن کریم بھی وحی ہے، اس کی تشریح (احادیث مبارکہ) بھی اللہ کی طرف وحئ الٰہی ہے، فرمانِ باری ہے: ﴿ لَا تُحَرِّ‌كْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ١٦ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْ‌آنَهُ ١٧ فَإِذَا قَرَ‌أْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْ‌آنَهُ ١٨ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة القيامة کہ (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں (16) اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے (17) ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں (18) پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے (19)

لہٰذا قرآن کریم اور احادیث میں آپس میں تعلق ٹکراؤ اور مخالفت کا نہیں بلکہ اجمال وبیان، اور تشریح وتبیین کا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کہیں نہیں فرمایا کہ حدیث کو قرآن پر پیش کرو اور جو قرآن سے مخالف ہو اسے ردّ کر دو، نہ ہی کبھی صحابہ کرام﷢ نے ایسا کیا کہ انہیں نبی کریمﷺ کے کسی کام کا حکم دیا ہو اور انہوں نے جواب میں یہ کہہ کر انکار کر دیا ہو کہ نہیں ہم نہیں مانتے، آپ کا یہ حکم قرآن کے مخالف ہے۔

بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو ہمیں یہ حکم دیا ہے:
﴿ وَمَا آتَاكُمُ الرَّ‌سُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۖ إِنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ٧ ﴾ ۔۔۔ سورة الحشر
اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے (7)

نیز فرمایا:
﴿ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّـهُ وَرَ‌سُولُهُ أَمْرً‌ا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَ‌ةُ مِنْ أَمْرِ‌هِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا ٣٦ ﴾ ۔۔۔ سورة الأحزاب
اور (دیکھو) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا، (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وه صریح گمراہی میں پڑے گا (36)

قاریین جناب الیاس ستار صاحب کا ایک معمول ہے کہ وہ ھر نییے کام شروع کرنے سے اللہ تعالی کے تمام نام بسم اللہ کے بعد برکت کیلیے ضرورپڑھ لیتے ہیں ان کی پاس اسماے حسنی کے کارڈ ہے اب جناب الیاس ستار صاحبنے فرمایا کہ اللہ تعالی کے یہ ننانوے نام قرآن شریف میں تو نھی یہ تو حدیث مبارکہ سے ثابت ہے اس لیے میں پڑھتا ھو بلکہ انھوں نے فرمایا کہ یہ میں صحیح مسلم شریف کی حدیث کی وجہ سے پڑھ رھاھو اڑتیس سال سے ان کا یھی معمول ھے کہ ھر صبح کا آغاز صحیح مسلم شریف کی اس حدیث کے وجہ سے اللہ تعالی کے ننانوے نام کی وجہ سے کردیتے ہیں اسی طرح اسماے حسنی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کچھ احادیث کے بھی کارڈ ہیں جو ان کو بھی ھمیشہ پڑھتے رھتے ھیں تو ایسا پاکیزہ انسان منکر حدیث کیسے ھوسکتا ھے ؟؟ ایسے لوگ جو ان پر منکر حدیث ھونے کا الزام لگاتے ہیں ان کو فورا توبہ کرنا چاھیے اور ان کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرنا چاھیے
سبحان اللہ! کیا زبردست دلیل ہے منکر حدیث نہ ہونے کی؟؟؟

ویسے کیا یہ عمل مسنون ہے؟؟؟
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
جبرا کسی کو منکر حدیث بنانا اور کسی کو دین سے دور کرنا کتنی برے بات ہیں
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
الیاس ستار صاحب نے فرمایا میں ھرصحیح حدیث کو مانتا ھو جو قرآن شریف کے خلاف نا ھو
منکرین حدیث کی خاص پہچان یہی جملہ ہے۔جس کےذریعے وہ پسند نہ آنے والی حدیثوں کو خلاف قرآن کہہ کر ٹھکرادیتے ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جبرا کسی کو منکر حدیث بنانا اور کسی کو دین سے دور کرنا کتنی برے بات ہیں
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے!

صحیح مسلم کی صحیح احادیث کا انکار تو وہ خود کر رہے ہیں۔ کون ان پر جبر کر رہا ہے؟؟؟
 
شمولیت
جولائی 23، 2012
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
0
اسلام علیکم

مفتی عبداللہ آپ کو پتہ ہے منکرین حدیث کا اصل ہتھیار ہی اخلاق کا دکھاوا ہے اور لگتا ہے آپ کا دل لے لیا ہے انکے اس دکھاوے نے

مفتی عبداللہ صاحب خیال سے کہین ایسا نہ ہو آپ کو الیاس ستار کی وفاداری پہ دییوبند جماعت سے فارغ نا ہونا پڑجاے اسی لیے مشہورہ ہے کہ حق جانیے اور بلاوجہ غلط کو صحیح نہ کہیے
 
Top