اسلام علیکم،
اللہ اسلامک بھائی کو ان کی کاوشوں کے لیے اجر عظیم عطا فرمائے۔
میں بھی ماہرین سے کچھ پوچھنا چاہوں گا، کہ کسی حدیث کی کتاب یا کوئی اور کتاب جس کا اب تک ترجمہ نہیں ہوا ہے، کیا اس کا ترجمہ ہو سکتا ہے، اگر میں اس کی قیمت دیے دوں!؟؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو مجھے قطار میں سمجھیں۔ بہت سی قیمتی کتابوں کے تراجم کروانے ہیں!!
چونکہ ان چیزوں میں میرا علم بہت کم ہے اس لیے مجھے یہ بھی جاننا تھا کہ اگر میں قیمت دے کر کسی شیخ کی کتاب پبلش کروانا چاہوں جو ابھی تک شایع نہیں ہوی ہے، تو کیا یہ بھی ممکن ہے یا نہیں؟ اور اگر ہاں تو آپ کے اندازے کے مطابق اس کام میں کتنی قیمت لگے گی؟
جزاک اللہ خیرا!
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم رضا بھائی،
اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص کو قبول فرمائیں۔ آمین۔
حدیث وغیرہ کی کتاب کا ترجمہ تو کافی طویل، محنت طلب اور ادارہ جاتی ورک ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اندازہ تو نہیں کہ اس پر کتنی لاگت آ سکتی ہے، لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ بہرحال اس پر کافی اخراجات آ سکتے ہیں۔ شاید کوئی پبلشنگ کے پیشے سے منسلک صاحب آپ کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔
باقی کسی کتاب کی پبلشنگ کا جہاں تک معاملہ ہے تو آج کل ای بک پبلشنگ تو کم و بیش مفت ہی ہو سکتی ہے۔ بس کتاب ٹائپ کروائیں۔ اس کی ورڈ یا پی ڈی ایف بنوا کر نیٹ پر دور دور تک پھیلا دیں۔ اس کیلئے محدث لائبریری حاضر ہے۔