السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔اردو میں قرآن اور احادیث کے محاورات از ڈاکٹر غلام مصطفٰی خان
2۔درایۃ النحو
3۔مصباح النحو
4۔ضیاء النحو
5۔خیر النحو
6۔ آسان الفیہ
7۔قاموس الفاظ القرآن الکریم ﴿عربی،اردو﴾ از ڈاکٹر عبداللہ عباس ندوی ⁄ پروفیسر عبدالرزاق
8۔قاموس القرآن از قاضی زین العابدین
9۔مختار الصحاح ﴿الفاظ حدیث کی ڈکشنری﴾ امام محمد بن ابی بکر بن عبدالقادر الرازی
10۔المنجد ﴿عربی اردو لغات﴾
11۔مصباح اللغات
12۔صحیح ابن خزیمہ
13۔صحیح ابن حبان
14۔الموضوعات علامہ البانی اردو
15۔انوارالصحیفہ فی الاحادیث ضعیفہ من السنن الاربعہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی کل بروز جمعہ اردو بازار کا چکر لگا جس کی تفصیل بیان ہے۔
٭ نمبر ایک پر موجود کتاب کچھ مکتبوں سے تلاش کے باوجود نہیں ملی۔ ایک ساتھی کو کہہ کر آیا ہوں۔جوں ہی وہ اپ ڈیٹ دے گا۔یہاں پیش کردوں گا۔
٭ نمبردو،تین،چار اور پانچ پر موجود کتب مارکیٹ میں دستیاب تو تھیں لیکن دو تین مکتبوں سے جان کاری لینے پر مجھے انہوں نے ان سب کتابوں کو لے جانے کے بجائے کہا کہ آپ
’’عنایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو‘‘ از مولانا محمد سیف الرحمن قاسم کی لے جائیں۔باقی کتب لینے کی آپ کو ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔یہ کافی ضخیم اور معیاری کتاب ہے۔یہ لے آیا ہوں اگر آپ پھر بھی کہیں گے کہ باقی کتب بھی لینی چاہییں تو ان شاءاللہ لے آؤں گا۔
٭ نمبر چھ پر موجود کتاب نہیں ملی۔ آرڈر دے آیا ہوں۔
٭ نمبر سات، آٹھ، نو، دس، گیارہ پر موجود کتب دستیاب ہوگئی ہیں۔ بہت جلد اسکین کراکے اپلوڈ کردیا جائے گا۔ان شاءاللہ
٭ نمبر بارہ، تیرہ، چودہ اور پندرہ پر موجود کتب عربی میں ہیں۔ اس لیے نہیں لایا گیا۔