:)فضول ہے یہ سوچ !
"جب ہم کسی کا برا نہیں سوچتے تو دوسرے بھی ہمارا برا نہ چاہیں "
جی ہم نے بھی اس فضول سوچ سے چھٹکارا پا لیاہے ۔۔۔:)
یہ فضول سوچ کچھ عرصہ قبل تک مجھ میں پائی جاتی تھی۔۔مگر اچھوں کے ساتھ تو ہر ایک اچھا ہوتا ہے(جو نہ ہو،اس کے برا ہونے میں کوئی شک؟؟نہیں ناں۔۔تو پھر بروں میں بری بات نہ ہو تو وہ برے کیسے ہوئے؟)مزا تو تب ہے کہ جب آپ بروں کے ساتھ اچھا کریں۔۔یا اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اتنا صبر اور حوصلہ عطا فرما۔آمین
کافی عرصے سے پروفیسر صاحب کی ملاقات کا اشتیاق ہے؛ان کے ایک شاگرد نے ملانے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے؛دیکھیے کب ملاقات ہوتی ہے؛ان کے اس قول نے شوق کو مہمیز کیا ہے۔پروفیسرحبیب الرحمٰن عاصم صاحب کہتے ہیں کہ" اصل کام لفظوں کا سیکھ جانا نہیں ہےبلکہ لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے الفاظ کا اٹھانا اور بیٹھانا ہے۔"