• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی سماعِ موتٰی کے منکر تھے !

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
پہلے ہی بتائیں کے آپ اس حدیث کو تسلیم کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔
کہ یہ حدیث درست ہے۔۔۔
میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ مذکورہ حدیث سے جو مطلب آپ قائم کرنا چاہتے تھے وہ غلط تھا !!!!!
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
نہ تو آپ معجزات کو تسلیم کررہے ہیں نہ برزخی زندگی کو مان رہے ہیں، پھر کہہ رہے ہیں کہ حدیث میں یہی لکھا ہے تو ہمارے بھائی ہم نے کب کہا ہے کہ مردہ سن ہی نہیں سکتا، ہم تو کہتے ہیں کہ اگر وہ سنتا ہے تو وہ اسکا برزخی زندگی والا معاملہ ہے، جو کہ ہم سمجھ ہی نہیں سکتے، اسکا علم ہمیں نہیں دیا گیا، یہ بات الله نے ہی کہی ہے شہید کی زندگی کہ بارے میں کہ "مگر تم نہیں سمجھتے"
تو کیا آپ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آپ انکی زندگی کو سمجھ سکتے ہیں..
آپکو نہ تو مردے کہ بولنے کا علم ہے نہ اسکو رزق دیے جانے کا نہ اسکی قبر کو تنگ کرنے کا نہ اس کی قبر کو کشادہ کرنے کا،،مگر دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور اس دنیا میں ہی ہو رہا ہے مردہ سن بھی رہا ہے مردہ بول بھی رہا ہے مردے کو رزق بھی دیا جا رہا ہے مردے کی قبرتنگ اور کشادہ بھی کی جا رہی ہے، مگر جب پوچھا جاۓ کہ کیا آپ نے بذات خود مشاہدہ کیا ہے تو کوئی جواب ہی نہیں ہوتا، اگر یہ سب کچھ دنیا کی زندگی ہو رہا ہے تو نظر کیوں نہیں آتا سب کو؟ جس طرح کہ عام لوگوں کا سننا عام لوگوں کا بولنا عام لوگوں کا رزق تناول فرمانا سب کو نظر آتا ہے.
اور ایک اور بات کہ میں بھائی نہیں بہن ہوں
معافی چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کی صنف ہی بدل دی یہ بے دھانی کی وجہ سے ہوا اس کے لئے ایک بار پھر معذرت
آپ نے ارشاد فرمایا
ہم نے کب کہا ہے کہ مردہ سن ہی نہیں سکتا،
جب آپ یہ تسلیم کرتی ہیں کہ مردہ سن بھی سکتا ہے تو پھر اس بحث میں شامل ہونے کا مقصد سمجھ سے بالا تر ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ مذکورہ حدیث سے جو مطلب آپ قائم کرنا چاہتے تھے وہ غلط تھا !!!!!
تو اس بات کو ہم کیسے تسلیم کریں کے جو مطلب آپ موصوف نے اخذ کیا ہے وہ درست ہے؟؟؟۔۔۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
پہلے ہی بتائیں کے آپ اس حدیث کو تسلیم کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔
کہ یہ حدیث درست ہے۔۔۔
اور یہ بھی کہ کیا نبی کا خواب وحی ہوتا ہے یا نہیں؟؟؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
الٹا ہی سمجھے آپ جبکہ میں قرآن کو رسول اللہ کا سب سے بڑا معجزہ تسلیم کرتا ہو اور اس بات کے حق میں میں قرآن وحدیث سے دلیل بھی فراہم کی ہے قرآن کے معجزہ ہونے پر
میں نے ان لوگوں کا رد کیا ہے جو کہتے ہیں کہ معجزے سے دلیل قائم نہیں کی جاسکتی ۔
کیا خیال ہے آپ کا کیا قرآن کو معجزہ مانتے ہوئے اس سے دلیل لی جاسکتی ہے ؟؟؟؟؟؟
معجزہ ہوتا ہی دلیل ہے، اسے عربی زبان میں بینہ بھی کہتے ہیں، جس کا مطلب دلیل ہے۔ یہ صاحبِ معجزہ کی نبوت کی دلیل ہوا کرتا ہے۔

جو شخص بھی کسی نبی کے معجزہ کو نہ مانے تو وہ کافر ہے۔ کوئی مسلمان کسی نبی کے معجزہ کا انکار نہیں کر سکتا۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا کسی نبی کے معجزہ پر قیاس کیا جا سکتا ہے؟؟؟ کیا نبی کے علاوہ کوئی اور شخص نبی کے معجزہ کو اپنے لئے دلیل بنا سکتا ہے؟؟؟

مثلاً آج اگر کوئی کہے کہ میں مردوں کو زندہ کر سکتا ہوں۔ اسے کہا جائے کہ یہ اللہ کا کام ہے، مخلوق یہ کام نہیں کر سکتی۔ تو وہ جواب میں سیدنا عیسیٰ﷤ کو پیش کر دے کہ سیدنا عیسیٰ﷤ بھی مخلوق تھے اور انہوں نے بھی تو مردوں کو زندہ کیا تھا، تو ہم کہیں گے کہ یہ ان کا معجزہ تھا، معجزہ سے کوئی اور شخص دلیل نہیں لے سکتا۔ اس پر قیاس نہیں کر سکتا۔

اسی طرح اگر کوئی شخص آسمان تک جانے کا دعویٰ کرے۔ اس سے کہا جائے کہ کسی انسان کیلئے یہ ممکن نہیں۔ تو وہ فوراً کہے کیوں ممکن نہیں؟ کیا نبی کریمﷺ معراج پر نہیں گئے تھے؟ تو ہم جواب میں کہیں گے کہ یہ ان کا معجزہ تھا۔ معجزے سے دلیل نہیں لی جا سکتی۔ معجزہ صرف نبی کیلئے دلیل ہوتا ہے، اسے کوئی اور شخص اپنے لئے دلیل نہیں بنا سکتا، اس پر قیاس نہیں کر سکتا۔

بالکل اسی طرح اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے تو مردے سنتے ہیں۔ اس سے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات کثیر آیات واحادیث کے منافی ہے۔ مثلاً ﴿إن الله يسمع من يشاء وما أنت بمسمع من في القبور ﴾ وغيرها من الآيات والأحاديث اگر وہ کہے کہ نبی کریمﷺ نے قلیب بدر میں سرداران قریش کو اللہ کے حکم سے سنایا تھا اور انہوں نے سنا تھا، لہٰذا مردے سن سکتے ہیں۔ ہم کہیں گے کہ یہ نبی کریمﷺ کا معجزہ تھا جس سے آج کوئی دلیل نہیں لے سکتا۔ اس پر دوسرے مردوں کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
جب قرآن کو معجزہ تسلیم کرتے ہیں تو دلیل کیوں نہیں لیتے؟؟؟۔۔۔
یہی بات میں بھی ان لوگوں کا سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ
اسلام و علیکم
یہ بھی جان لینا چاہیے کہ استثنائی کفیت یا معجزہ صرف خاص نبی کی حد تک جب تک کہ وہ زندہ رہا اپنی امّت میں اس وقت تک جاری رہا - لہذا صرف اس پی ایمان لانا ضروری ہے اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی کے دروازے پر لے جاتا ہے-
ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ
" معجزے پر صرف ایمان لانا ہی ضروری ہے اسے دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی ہے "
اور ایسی قرآن مجید جو کہ رسول اللہ کا سب سے بڑا معجزہ ہےاور معجزے کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی گئی کہ معجزہ صرف خاص نبی کی حد تک جب تک کہ وہ زندہ رہا اپنی امّت میں اس وقت تک جاری رہا جبکہ ایسی معجزے یعنی قرآن مجید سے آج کے دور میں بھی دلیل بھی دی جاتی ہے اور اس قرآن کو معجزہ ہونے کے باوجود دین کا مستقل حکم بھی مانا جاتا ہے آخر ایسا کیوں ہے ؟؟؟؟؟ پلیز آپ بھی ان لوگوں کو سمجھائیں کے وہ معجزے سے دلیل کا انکار نہ کریں ورنہ انھیں دین کے سب سے بڑے ماخذ قرآن مجید سے ہاتھ اٹھانا پڑے گا
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
معجزہ ہوتا ہی دلیل ہے، اسے عربی زبان میں بینہ بھی کہتے ہیں، جس کا مطلب دلیل ہے۔ یہ صاحبِ معجزہ کی نبوت کی دلیل ہوا کرتا ہے۔

جو شخص بھی کسی نبی کے معجزہ کو نہ مانے تو وہ کافر ہے۔ کوئی مسلمان کسی نبی کے معجزہ کا انکار نہیں کر سکتا۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا کسی نبی کے معجزہ پر قیاس کیا جا سکتا ہے؟؟؟ کیا نبی کے علاوہ کوئی اور شخص نبی کے معجزہ کو اپنے لئے دلیل بنا سکتا ہے؟؟؟

مثلاً آج اگر کوئی کہے کہ میں مردوں کو زندہ کر سکتا ہوں۔ اسے کہا جائے کہ یہ اللہ کا کام ہے، مخلوق یہ کام نہیں کر سکتی۔ تو وہ جواب میں سیدنا عیسیٰ﷤ کو پیش کر دے کہ سیدنا عیسیٰ﷤ بھی مخلوق تھے اور انہوں نے بھی تو مردوں کو زندہ کیا تھا، تو ہم کہیں گے کہ یہ ان کا معجزہ تھا، معجزہ سے کوئی اور شخص دلیل نہیں لے سکتا۔ اس پر قیاس نہیں کر سکتا۔

اسی طرح اگر کوئی شخص آسمان تک جانے کا دعویٰ کرے۔ اس سے کہا جائے کہ کسی انسان کیلئے یہ ممکن نہیں۔ تو وہ فوراً کہے کیوں ممکن نہیں؟ کیا نبی کریمﷺ معراج پر نہیں گئے تھے؟ تو ہم جواب میں کہیں گے کہ یہ ان کا معجزہ تھا۔ معجزے سے دلیل نہیں لی جا سکتی۔ معجزہ صرف نبی کیلئے دلیل ہوتا ہے، اسے کوئی اور شخص اپنے لئے دلیل نہیں بنا سکتا، اس پر قیاس نہیں کر سکتا۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بالکل اسی طرح اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے تو مردے سنتے ہیں۔ اس سے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات کثیر آیات واحادیث کے منافی ہے۔ مثلاً ﴿إن الله يسمع من يشاء وما أنت بمسمع من في القبور ﴾ وغيرها من الآيات والأحاديث اگر وہ کہے کہ نبی کریمﷺ نے قلیب بدر میں سرداران قریش کو اللہ کے حکم سے سنایا تھا اور انہوں نے سنا تھا، لہٰذا مردے سن سکتے ہیں۔ ہم کہیں گے کہ یہ نبی کریمﷺ کا معجزہ تھا جس سے آج کوئی دلیل نہیں لے سکتا۔ اس پر دوسرے مردوں کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
ان کثیر آیت و احادیث سے ہی حضرت عمر نے استدلال کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مردوں سے کلام کرنے سے روکنا چاہا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تمام باتوں کو رد کرتے ہوئے مردوں سے خطاب فرمایا اور زندہ لوگوں کو مخاطب ہوکر یہ بھی فرمایا کہ " تم ان سے ذیادہ نہیں سن رہے "
یہ معجزہ کس طرح تھا یہ بات تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد نہیں فرمائی اور اگر بلفرض محال مان بھی لیا جائے کہ یہ معجزہ ہی تھا تو آپ کے قول کے مطابق معجزہ سے آج کوئی دلیل نہیں لے سکتا تو پھر قرآن بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے پھر آج اس سے دلیل کیوں لی جاتی ہے ؟؟؟؟؟؟
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اور یہ بھی کہ کیا نبی کا خواب وحی ہوتا ہے یا نہیں؟؟؟
آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ شب معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو جنت میں چلتے فرتے ہوئے دیکھا جبکہ جس حدیث سے آپ نے استدال کیا وہ نہ شب معراج سے متعلق حدیث ہے نہ اس حدیث میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھنے کا بیان ہے غور کریں
نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے اور وحی بھی معجزہ ہی ہے اور آپ کے عقیدے کے مطابق معجزے سے آج کوئی دلیل نہیں لی جاسکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے نہ حیرت انگیز بات !!!!!!!
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
" معجزے پر صرف ایمان لانا ہی ضروری ہے اسے دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی ہے "
اور ایسی قرآن مجید جو کہ رسول اللہ کا سب سے بڑا معجزہ ہےاور معجزے کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی گئی کہ معجزہ صرف خاص نبی کی حد تک جب تک کہ وہ زندہ رہا اپنی امّت میں اس وقت تک جاری رہا جبکہ ایسی معجزے یعنی قرآن مجید سے آج کے دور میں بھی دلیل بھی دی جاتی ہے اور اس قرآن کو معجزہ ہونے کے باوجود دین کا مستقل حکم بھی مانا جاتا ہے آخر ایسا کیوں ہے ؟؟؟؟؟ پلیز آپ بھی ان لوگوں کو سمجھائیں کے وہ معجزے سے دلیل کا انکار نہ کریں ورنہ انھیں دین کے سب سے بڑے ماخذ قرآن مجید سے ہاتھ اٹھانا پڑے گا
آپ کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم دکھائی دے رہے ہیں؟؟؟۔۔۔
سوچ سمجھ کر جواب دینا۔۔۔
 
Top