• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضور اکرم سے پہلے حضور کا وسیلہ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
حضرت میرا کام ہو گیا۔جہاں تک یہ بات کہ ضعیف روایات سے عقیدہ ثابت نہیں ہوتا تو بے شک قطعی عقیدہ ثابت نہیں ہوتا مگر جیسے میں اوپر عبارت نقل کر آیا کہ ان سے استحاب و جواز ثابت ہے۔لہذا توسل کا جواز ثابت ہے ۔
ایک چھوٹی سے عبارت میں بھی آپ تضاد سے نہیں بچ سکے ، حوالہ تو آپ نے دیا کہ مجہول کی روایت فضائل اعمال میں چل جاتی ہے ، لیکن آپ نے جو ثابت کرنا ہے وہ عقیدہ ہے ۔ کام آپ کا بھلا کیسے ہوگیا ؟
آپ کہاں ثابت کرآئے ہیں کہ ضعیف حدیث سے کوئی عقیدہ ثابت ہوجاتا ہے ؟ آپ نے صرف اتنا کہا کہ ظنی عقیدہ خبر واحد سے ثابت ہوجاتا ہے ، لیکن کیا ہر طرح کی خبر واحد سے ثابت ہوجاتا ہے ؟ چاہے صحیح ہو یا ضعیف ؟
میں نے اس پر معارضہ یہ قائم کیا تھا کہ آپ کے نزدیک حضور کا وسیلہ شرک ہے؟
آپ اس بات کو بار بار دہرا رہے ہیں ، حالانکہ آپ نے ایک بھی حوالہ نقل نہیں کیا ، اور شاید کر بھی نہ سکیں کے کسی اہل حدیث نے توسل بالنبی کوشرک قرار دیا ہو ۔ ہم اسے بدعی وسیلہ سمجھتے ہیں جو قرآن وسنت سے ثابت نہیں ، لیکن اس کو شرک بھی نہیں کہتے ۔
خیر پھر بھی آپ کہیں گے کہ ایک مخلوق کا وسیلہ سنت اور دوسری کا بدعت ؟
تو گزارش ہے کہ مخلوق میں سے جس چیز کا وسیلہ قرآن وسنت سے ثابت ہے ہم اسے سنت مانتے ہیں جائز سمجھتے ہیں ، جو ثابت نہیں اسے بدعت کہتے اور نادرست سمجھتے ہیں ۔ اس میں معارضے والی کون سی بات ہے ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مسئلہ ھذا سے قطع نظر اس میں میرا تو نہیں خیال سلف و خلف میں کوئی اختلاف ہے ۔آپ کے علم میں ہو تو بتائیں ۔
جی میں نے تو اپنے علم کے مطابق عرض کردیا تھا کہ اس میں اختلاف ہے ۔ تفصیل عربی میں دیکھنا چاہتے ہیں تو شیخ عبد الکریم الخضیر کی کتاب الحديث الضعيف و حكم الاحتجاج به دیکھیں ، امید ہے یہی معلومات اردو زبان میں درج ذیل دو کتابوں میں بھی آپ کو مل جائیں گی :
ضعیف احادیث کی معرفت اور ان کی شرعی حیثیت
ضعیف و موضوع روایات
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
لیکن کیا ہر طرح کی خبر واحد سے ثابت ہوجاتا ہے ؟ چاہے صحیح ہو یا ضعیف ؟
پہلی بات تو یہ خبر واحد نہیں توسل پر اور بھی احادیث ہیں۔دوسری بات میں اوپر فتاوی نذیریہ و ثناءیہ کا فتوی نقل کر چکا کہ ضعیف حدیث سے استحاب و جواز ثابت ہوتا ہے۔اس کا کچھ جواب نہیں یدا۔
آپ اس بات کو بار بار دہرا رہے ہیں ، حالانکہ آپ نے ایک بھی حوالہ نقل نہیں کیا ، اور شاید کر بھی نہ سکیں کے کسی اہل حدیث نے توسل بالنبی کوشرک قرار دیا ہو ۔ ہم اسے بدعی وسیلہ سمجھتے ہیں جو قرآن وسنت سے ثابت نہیں ، لیکن اس کو شرک بھی نہیں کہتے ۔
حضرت توصیف الرحمن کی ویڈیو موجود ہے جس میں انہوں نے وسیلہ کو شرک کہا ہے اور جو متحرک ہے میری اس گفتگوکا۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
آپ اس بات کو بار بار دہرا رہے ہیں ، حالانکہ آپ نے ایک بھی حوالہ نقل نہیں کیا ، اور شاید کر بھی نہ سکیں کے کسی اہل حدیث نے توسل بالنبی کوشرک قرار دیا ہو ۔ ہم اسے بدعی وسیلہ سمجھتے ہیں جو قرآن وسنت سے ثابت نہیں ، لیکن اس کو شرک بھی نہیں کہتے ۔
upload_2016-4-6_13-28-37.png

upload_2016-4-6_13-29-47.png
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پہلی بات تو یہ خبر واحد نہیں توسل پر اور بھی احادیث ہیں۔دوسری بات میں اوپر فتاوی نذیریہ و ثناءیہ کا فتوی نقل کر چکا کہ ضعیف حدیث سے استحاب و جواز ثابت ہوتا ہے۔اس کا کچھ جواب نہیں یدا۔
غیر متعلق بات ، عقیدہ کے ثبوت کی بات ہورہی ہے ۔ ثبوت عقیدہ پر کوئی حوالہ نقل کریں ۔
حضرت توصیف الرحمن کی ویڈیو موجود ہے جس میں انہوں نے وسیلہ کو شرک کہا ہے اور جو متحرک ہے میری اس گفتگوکا۔
ویسے شخص توصیف سے آج ملاقات ہوئی تھی ، انہوں نے آپ کی اس بات کی تردید کی ہے ، لیکن پھر بھی آپ جس ویڈیو کی بات کر رہے ہیں ، اس میں شیخ کے الفاظ نقل کردیں کہ انہوں نے ’’ بدعی وسیلے ‘‘ کو شرک کہا ہو ۔ اور اس کے جواز کے قائل کو مشرک ۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
لیکن پھر بھی آپ جس ویڈیو کی بات کر رہے ہیں ، اس میں شیخ کے الفاظ نقل کردیں
سوال:مولانا وسیلہ کے بارے میں کیا حکم ہے ڈاکٹر ذاکر نائک نے قرآن کی متعدد آیات سے وسیلے کا شرک ہونا ثابت کیا،
الجواب:جی ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب نے وسیلہ کے متعلق جو گفتگو کی ہے وہ درست ہے۔یہی شرک مشرکین مکہ کا تھا۔
اس کے علاوہ کتابی حوالہ بھی دیا ہے۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
غیر متعلق بات ، عقیدہ کے ثبوت کی بات ہورہی ہے ۔ ثبوت عقیدہ پر کوئی حوالہ نقل کریں
حضرت ہم اس کے قطعی ہونے کے قائل نہیں جو دلیل قطعی کی بحث کریں۔دوسری بات کئی علما نے اس کو عقیدہ بھی تسلیم نہیں کیا بلکہ فرع کہا ہے(رفع المنارہ فی التخریج احادیث التوسل و الزیارۃ ص 38)اور زیادہ سے زیادہ اس کو ظنی تسلیم کیا ہے ۔
اور استحاب مانا ہے جو ضعیف حدیث سے ثابت ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سوال:مولانا وسیلہ کے بارے میں کیا حکم ہے ڈاکٹر ذاکر نائک نے قرآن کی متعدد آیات سے وسیلے کا شرک ہونا ثابت کیا،
الجواب:جی ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب نے وسیلہ کے متعلق جو گفتگو کی ہے وہ درست ہے۔یہی شرک مشرکین مکہ کا تھا۔
اس کے علاوہ کتابی حوالہ بھی دیا ہے۔
ما نعبدہم إلا لیقربونا إلی اللہ زلفی
والے وسیلے کو تو خود قرآن مجید میں شرک کہا گیا ہے ، اسی کے متعلق ذاکر نائیک صاحب نے قرآنی آیات پیش کی ہوں گی ۔ اور اس کی تصدیق شیخ توصیف صاحب نے کی ہوگی ۔
محل نزاع یہ ہے کہ بدعی وسیلہ بھی شرک ہے یا نہیں ؟ میرے خیال میں اہل سنت میں سے کوئی بھی اسے شرک نہیں کہتے ، ہاں البتہ یہ ذریعہ إلی الشرک بن سکتا ہے ۔
حضرت ہم اس کے قطعی ہونے کے قائل نہیں جو دلیل قطعی کی بحث کریں۔دوسری بات کئی علما نے اس کو عقیدہ بھی تسلیم نہیں کیا بلکہ فرع کہا ہے(رفع المنارہ فی التخریج احادیث التوسل و الزیارۃ ص 38)اور زیادہ سے زیادہ اس کو ظنی تسلیم کیا ہے ۔
اور استحاب مانا ہے جو ضعیف حدیث سے ثابت ہے۔
خیر یہ آپ کے ہاں کوئی خاص چیز ہو گی ۔ میری سمجھ سے باہر ہے ۔ میں اس پر مزید بحث نہیں کرتا ۔ مجھے تو یہی سمجھ ہے کہ عقیدہ ہوتا ہی وہ ہے ، جو قطعی اور پختہ ہو ۔ اس میں ظن وغیرہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔ واللہ اعلم ۔
 
Last edited:
Top