الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حلالہ جیسے لعنتی فعل پر آپکو سمجھانے کے لئے،،، انتہائی ضروری بات،،
نکاح موقت البتہ نکاح ہے لیکن اس میں بھی وقت کی شرط صلب عقد میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ درست نہیں ہوتا۔ نکاح موقت اس طرح ہوتا ہے "میں اس عورت سے فلاں وقت تک کے لیے نکاح کرتا ہوں"۔ یہ فلاں وقت انتہا ہے اس عقد کی اس لیے یہ عقد ہی صحیح طرح نہیں ہوا کیوں کہ نکاح کی لمٹ یا انتہا نہیں ہوتی۔
اس کے برعکس حلالہ میں شرط کے ساتھ نکاح یوں ہوتا ہے "میں اس سے نکاح کرتا ہوں اور ہمبستری کے بعد طلاق دے دوں گا" یا یوں "میں اس عورت کا آپ سے نکاح کرتا ہوں اس شرط پر کہ آپ اسے ہمبستری کے بعد طلاق دے دیں گے"۔ اب اس میں شرط کا تعلق ڈائریکٹ عقد سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق زوج کے فعل سے ہے اور زوج پر یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ تم نے یہ طلاق دینی ہے۔ یہ شرط اضافی ہے اور یہ باطل ہو کر نکاح باقی رہ جائے گا۔
ویسے بھی دیکھیں نا، شاد صاحب کی تفصیلی پوسٹوں اور آپ کی کچھ پوسٹوں کے مطابق "عند الاحناف" شرط تو باطل ہوجاتی ہے اور نکاح رہ جاتا ہے۔ تو جب شرط نے باطل ہی ہوجانا ہے تو "الفاظ" جو بھی ہوں؟
وقت کی کمی کے باعث "علم میں اضافےکے لیے" قسطوں میں سوال پوچھنے پڑ رہے ہیں اس کے لیے معذرت۔ جزاک اللہ
مقفل ۔
فریقین نے خدمت دین کا فریضہ بطریق احسن سر انجام دے لیا ہے ۔
دو تین اراکین کے سوا اگر دیگر اراکین علمی بحث جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغام پر اطلاع کردیں ، اس لڑی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔ لیکن پھر نام لے کر تعیین کردی جائے گی کہ فلاں فلاں اس بحث میں حصہ نہ لیں ۔
کیونکہ یہ ایک علمی فورم ہے کوئی اکھاڑہ نہیں ہے کہ یہاں جس کے ذہن میں جو آئے اگلتا رہے ۔
خضر حیات بھائی! لیٹ (شائد امتحانات کی وجہ سے) مگر بالکل درست فیصلہ کیا! اللہ آپ کو خوش رکھیں اور دنیا وآخرت کے تمام امتحانات میں امتیاز کے ساتھ کامیاب فرمائیں!
آئندہ جن پوسٹس میں اہل حدیث حضرات کو 'غیر مقلد' کہا جائے، انہیں ڈیلیٹ کر دیا جائے!
علاوہ ازیں جن پوسٹس میں کوئی بھی صاحب تعلّی آمیز متکبرانہ رویّے کا مظاہرہ کریں، دوسروں کو جہالت کے سرٹیفیکٹ بانٹے پھریں، ایسی پوسٹ سے بھی فورم کو پاک رکھا جائے۔