- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,589
- پوائنٹ
- 791
خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
شام میں ایک اقلیتی فرقہ نصیریہ کی حکومت نصف صدی سے زائد عرصہ سے سے مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلاتی آئی ہے ،
حالانکہ اس فرقہ کی آبادی وہاں صرف بارہ فی صد ہے ، لیکن چند غنڈہ ممالک کی سرپرستی بالخصوص روس کی مدد اور پالیسی نے اس اقلیتی فرقہ کو اکثریتی مسلم آبادی کو تہ تیغ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،
امیر المومنین سیدنا معاویہ کے دورسے یہاں امویوں نے صدیوں حکومت کی ،اور اسلام و مسلمین کی ترقی کے بے مثال کارنامے سرانجام دئے،
شام کی اموی حکومت نے ہی یورپ کے قلب سپین کو فتح کرکے وہاں اسلام کی روشنی پھیلائی تھی ،
اور اسی اموی خلافت میں ترکی میں فتح کے جھنڈے گاڑے تھے ،
اور صدیوں یورپ میں اسلام ایک مضبوط طاقت کی صورت موجود رہا ،
عالمی استعمار شام کے اسی عظیم کردار و عظمت سے خائف ہوکر پچھلی ایک صدی سے اہل شام کو مٹانے ،دبانے،
میں مصروف عمل ہے ،
شام کی موجودہ خانہ جنگی جس میں حزب اللہ ، اور سرکاری فرقے نصیریہ کے ساتھ ساتھ روس اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ ساتھ نام نہاد مجاہدین داعش وغیرہ بھی بڑے ذمہ دار ہیں ،
لیکن جس طرح ہر رات کی صبح ہوتی ہے ،شام میں بھی یہ صبح ضرور طلوع ہوگی ،
سرشک چشم مسلم میں ہے نیساں کا اثر پیدا
خلیل اللہ کے دریا میں ہوں گے پھر گہر پیدا