• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حیاتی دیوبندی نے مماتی دیوبندی کو اہل سنت و جماعت سے خارج کر دیا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
@محمد باقر بھائی - کتنی حیرت کی بات ہے کہ حیاتی دیوبند نے اپنے ہی بھائی مماتی دیوبند کو اہل سنت و جماعت سے خارج کر دیا - اب آپ یہ تو بتا دیں کہ امام ابو حنیفہ رحم اللہ حیاتی دیوبندی تھے یا مماتی دیوبندی -

اگر امام ابو حنیفہ رحم اللہ مماتی دیوبندی تھے تو کیا وہ بھی اہل سنت و جماعت سے خارج ہیں -
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
@محمد باقر بھائی کیا مماتی اہل سنت و جماعت سے واقعی خارج ہیں - اس فتویٰ کی روشنی میں - کیا آپ اس فتویٰ کو مانتے ہیں یا رد کرتے ہیں -

اگر امام ابو حنیفہ رحم اللہ مماتی دیوبندی تھے تو کیا وہ بھی اہل سنت و جماعت سے خارج ہیں -
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
حیاتی اکابرین اہل حدیث !

حیات النبی فی القبر وسماع النبی فی القبر کے قائل اکابرین اہل حدیث مشرک تھے یا موحد؟؟؟

1..jpg
2..jpg
3..jpg
4....jpg
5..jpg
6..jpg
7..jpg
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
: میری ایک حنفی دیوبندی سے بحث چل رہی ہے، اس نے تین حدیثیں پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ تمام نبی اپنی اپنی قبروں میں زندہ اور نمازیں پڑھتے ہیں، پھر اس نے دعویٰ کیا ہے، کہ کوئی اہل حدیث عالم ان تین حدیثوں کو اور ان کے راویوں کو غلط ثابت نہیں کر سکتا۔ (احقر عبد الغفور بن اسماعیل، گوجرانوالہ)

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انبیاء علیہم السلام عالم برزخ میں زندہ ہیں، یہ زندگی برزخی ہے نہ کی دنیوی، انبیاء علیہم السلام برزخ میں زندہ ہیں۔ اسی لیے وہاں تعظیم و تعذیب کی صورت ہے، ((حدیث الانبیاء احیاء فی قبورھم لیصلون)) حافظ ابن حجر نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ (فتح الباری)

اور علامہ ذہبی نے اس کو منکر قرار دیا ہے، اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نماز پڑھنے کی روایت کا تعلق بھی عالم برزخ سے ہے نہ کی دنیا سے، اور حدیث مسلم میں ہے، اور قبر کے پاس درود پڑھنے سے آپ سنتے ہیں، اس حدیث کو حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں لکھا ہے۔ اس کی سند جید ہے۔ مگر اس میں ایک راوی عبد الرحمن بن اعرج ہے۔ جو مجہول الحال ہے مگر درود کے قبر کے پاس سننے میں بحث نہیں۔ (مولانا حافظ گوندلوی۔ الاعتصام جلد نمبر ۳ شمارہ نمبر۸)


فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 09 ص 124
محدث فتویٰ


کیا قبر کے پاس درود سننے کا یہ فتوی درست ہے ؟؟؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
مماتی اہل حدیث !
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبی سب حیات ہے یانہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید میں صاف ارشاد ہے۔ إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَيِّتونَ ﴿٣٠

(اے نبیﷺ تم بھی مرنے والے ہو۔ اور یہ مخالفین بھی سب ایک دن مرنے والے ہیں۔ (مترجم) حدیث بخاری شریف میں ہے۔ آپﷺ کا انتقال پر اختلاف ہوا کہ آپ ﷺ زندہ ہیں۔ یا آپﷺ فوت ہوچکے ہیں۔ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ ﷺ کے چہرہ مبارک سے کپڑا اٹھایا اور دیکھ کر فرمایا۔ اما اموتة الاولي فقد ذقتهاحضورﷺ ایک موت کا زائقہ چکھ چکے ہیں۔ رہی روحانی زندگی سو وہ انیباء اور اولیاء اور شہدا ء سب کو حاصل ہے۔ يُر‌زَقونَ ﴿١٦٩﴾ فَرِ‌حينَ بِما ءاتىٰهُمُ اللَّهُ مِن فَضلِهِ(سورۃ آل عمران)

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے جو کچھ ان کو دیا ہے۔ اس پر وہ مگن رہتے ہیں۔ (اہل حدیث جلد نمبر 44 صفحہ نمبر 15)

تشریح از علامہ ابو القاسم سیف بنارسی ؒ

حیات برزخی کا مسئلہ قیاسی نہیں ہے کہ حیات شہداء پر آپ ﷺ کی حیات بعد الممات کو قیاس کیا جائے۔ بلکہ اس کے لئے نص کا ہونا ضروری ہے۔ آپ ﷺ کے لئے صاف ارشاد ہے۔ إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَيِّتونَ ﴿٣٠

(زمرپ23) أَفَإِي۟ن ماتَ أَو قُتِلَ .... ﴿١٤٤﴾ (آل عمران)

حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خطبہ میں ہزارہا صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کی موجودگی میں فرمایا تھا۔ من كان يعبد محمد اذان محمد قد مات 1 (بخاری پ5)اور اسی پ سب صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے سکوت فرمایا۔ ابو دائود میں ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا۔ مامن احد يسلم وعلي الا رد الله علي روحي حتي ارد عليه (مشکواۃ) ص 78)اگرآپﷺ قبر میں زند ہ ہوتے در روح چہ معنی ورد۔ بخلاف شہداکے کے ان کی بابت اللہ تعالیٰ نے صاف فرمایا ہے۔ بَل أَحياءٌ عِندَ رَ‌بِّهِم يُر‌زَقونَ ﴿١٦٩

(ارسال کردہ مولانا عبد الروف جھنڈے نگری)

1۔ جو محمد رسول اللہ ﷺ کا پجاری تھا۔ یعنی آپﷺ کے محض ڈر سے مسلمان ہوا تھا۔ ا س کو معلوم ہونا چاہیے کہ آج محمد رسول اللہﷺ انتقال فرما چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اختیار ہے کہ مسلمان رہیں یا کافر ہوجایئں۔ جو لوگ اسلام کو دین الہٰی برحق مذہب جان کر مسلمان ہوئے ہیں۔ ان کو حضور ﷺ کی وفات سے کوئی مخالفانہ اثر نہیں لینا چاہیے۔ جس اللہ پر وہ ایمان لائے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ رہنے والا سفیر فانی ہے۔ الخ

فتاویٰ ثنائیہ
جلد 01 ص 107
محدث فتویٰ
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
مماتی اہل حدیث !
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معراج کی رات آپﷺ کا موسیٰ کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھنا کیا اس سے انبیاء کا حاضر و ناظر اور زندہ ہونا ثابت نہیں ہوتا؟ ازراہ کرم بادلائل صحیحہ جواب دیا جائے۔جزاکم اللہ خیرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ نے موت کے بعد ایک جہان بسایا ہے کہ جہاں مؤمنین اور کفار کی روحیں قیامت تک کے لیے قیام کرتی ہیں او راپنے اپنے اعمال کے مطابق عذاب و مسرت سے لاحق ہوتی ہیں۔ جن کا ذکر قرآن اور احادیث کثیرہ میں وارد ہے جیسے شہداء کی روحوں کا تذکرہ او ران کو رزق دیا جانا اسی طرح نیک لوگوں کی روحوں کا علیین میں داخلہ اور قبر میں عذاب و عتاب اور آرام و سکون بارے احادیث مبارکہ۔ مرنے والوں اور دنیا کے باسیوں کے درمیان برزخ حائل ہوجاتی ہے کہ عالم دنیا کے بعد عالم برزخ جو کہ قیامت تک کا ایک جہاں ہے وہ شروع ہوجاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿حتی إذا جاء أحد ھم الموت قال رب ارجعون۔ لعلی أعمل صالحا فیما ترکت کلاانھا کلمة ھو قائلھا ومن ورائھم برزخ إلی یوم یبعثون﴾ (المؤمنون:100)

’’یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آلیتی ہے تو کہیں گے اے رب مجھے واپس بھیج دے ۔ اُمید ہے کہ میں چھو ڑے ہوئے نیک اعمال بجا لاؤں ہر گز نہیں یہ تو صرف اس کے منہ کی بات ہوگی حالانکہ ان (دنیا والوں) سے اس کا پردہ ہوگا قیامت تک کے لیے۔‘‘

اس سے پتہ چلا کہ مرنے والے اور زندوں کے درمیان ایک پردہ ہے جس کی وجہ سے ان سے ہر قسم کا تعلق ٹوٹ جاتا ہے۔

اب معراج میں نبیﷺ کا حضرت موسیٰ کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھنا ان کے معجزات میں شامل ہے۔ او رمعجزہ خرق عادت سے امور کے صادر ہونے کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے معجزہ کے طو رپر معراج میں وہ تمام امو رجو عقلاً محال تھے مثلاً براق کا وجود، آسمانوں کا سفر، جنت و دوزخ کے مناظر خود دیکھنا وغیرہ سب امور معجزہ سےمتعلقہ ہیں۔ اور یہ طے شدہ بات ہے کہ معجزہ سے کوئی مسئلہ یا قاعدہ و قانون اخذ نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا اس واقعہ سے حیات انبیاء کی دلیل اخذ کرنا درست نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:

﴿إنک میت وانھم میتون﴾ (زمر:30)

’’بے شک اےنبیﷺ! آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور وہ بھی فوت ہوں گے۔‘‘

آپﷺ کی وفات پر اور دنیامیں واپس نہ آنے پر صحابہؓ کا اجماع ہے ۔(دیکھئے: صحیح بخاری کتاب المناقب باب قول النبی لو کنت متخذا خلیلاً:3394)

حیات انبیاء پر کوئی صحیح سند سے ایسی دلیل موجود نہیں جس سے انبیأ کا اپنی قبروں میں دنیاوی زندگی کی طرح حیات ہونا اور حاضر و ناظر ہونا ثابت ہو۔

وبالله التوفيق
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
امام ابو حنٌیفہ رحمتہ اللہ علیہ کیا حیاتی تھے یا مماتی؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
امام ابو حنٌیفہ رحمتہ اللہ علیہ کیا حیاتی تھے یا مماتی؟
یہ تو @محمد باقر ہی بتا سکتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ رحم الله کون تھے - لیکن وہ بیچارے بتا نہیں پا رہے - جس دن بتا دیں گے اسی دن انشاءللہ نام نہاد فقہ حنفی کا خاتمہ - تمام شد

ان بیچاروں کا جواب حیاتی اہلحدیث اور مماتی اہلحدیث - ابتسامہ

اگر یہی جواب بریلوی پوچھے تو اس کو @محمد باقر کا یہی جواب ہو گا -

حیاتی بریلوی اور مماتی بریلوی

اگر یہی جواب شیعہ پوچھے تو @محمد باقر کا جواب یہی ہو گا -

حیاتی شیعہ اور مماتی شیعہ
 
Last edited:
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
امام ابو حنٌیفہ رحمتہ اللہ علیہ کیا حیاتی تھے یا مماتی؟
یہ تو محمد باقر ہی بتا سکتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ رحم الله کون تھے - لیکن وہ بیچارے بتا نہیں پا رہے - جس دن بتا دیں گے اسی دن انشاءللہ نام نہاد فقہ حنفی کا خاتمہ - تمام شد
لولی بھیا اور نوائے دل صاحب :آنکھیں کھول کر پڑھیں!
امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے " مسئلہ حیات النبی ٖ صلی اللہ علیہ وسلم " کے بارے کسی قسم کی کوئی صریح روایت منقول نہیں ہے ،اس لئے اُن کے بارے یہ سوال ہی غلط ہےکہ امام صاحب حیاتی تھے یا مماتی؟

بندہ نے حیاتی اکابر اہل حدیث کا حیات وسماع کے متعلق عقیدہ نقل کیا ہے اور اسکے بعد مماتی اہل حدیث کا عقیدہ نقل کیا ہے ۔آپ دونوں بھائیوں سے گزارش ہے کہ صرف اتنا بتائیں حیاتی اہل حدیث کا عقیدہ قرآن وسنت کے مطابق ہے یا مماتی اہل حدیث کا؟؟؟

حیات النبی فی القبر وسماع النبی فی القبر کے قائل اکابرین اہل حدیث مشرک تھے یا موحد؟؟؟

امید ہے اس قرض کو جلدی اُتارنے کی کوشش کریں گے؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے " مسئلہ حیات النبی ٖ صلی اللہ علیہ وسلم " کے بارے کسی قسم کی کوئی صریح روایت منقول نہیں ہے ،اس لئے اُن کے بارے یہ سوال ہی غلط ہےکہ امام صاحب حیاتی تھے یا مماتی؟
کیسے مقلد ہیں آپ - جن کو یہ بھی پتا نہیں کہ امام ابو حنیفہ رحم الله حیاتی تھے یا مماتی تھے - کیا امام ابو حنیفہ رحم الله کا کوئی عقیدہ تھا یا کسی قسم کا عقیدہ نہیں تھا - کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ ایک ایسے امام کی تقلید کر رہے ہیں جس کا کوئی عقیدہ ہی نہیں تھا -

اگر امام صاحب سے مسئلہ حیات النبی ٖ صلی اللہ علیہ وسلم " کے بارے کسی قسم کی کوئی صریح روایت منقول نہیں ہے -

تو دیوبند حیاتی شریف اور دیوبند مماتی شریف کہاں سے پیدا ہوے -



 
Top