محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
امام مہدی سے متعلق روایات کی حیثیت سیاسی نوعیت کی ہے - بعض متقدمین نے ان کو "تواتر" کہہ کر عقائد کا درجہ دے دیا- جب کہ صحیحین میں مہدی آخر الزمان سے متعلق ایک بھی روایت نہیں ہے- کیا امام بخاری رحم الله منکر حدیث تھے جو اس پر کوئی روایت نہیں لاے ؟؟- اور جو روایت احادیث کی دیگر کتب میں موجود ہیں ان پر بھی محدثین کی جرح موجود ہیں-محترم،
آپ کو اس حوالے سے ازخود تحقیق کی ضرورت ہے مہدی کے بارے میں معتبر ترین بات یہی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل سے ہوں گے دیگر روایات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہیں دوسری بات کاندلوی اور ان جیسے دیگر کا "جیسے محمود عباسی۔،چکڑالوی،غامدی وغیرہ" جن احادیث کو انہوں نے مشکوک بنانا ہوتا ہے اس میں تمام ضعیف و صحیح روایات کو ایک جگہ جمع کر کے اس کا تضاد پیش کرتے ہیں تاکہ پڑھنے والا ان کے اس سحر میں گرفتار ہو کر تمام روایات کو صحیح سمجھ کر ان میں موجود تضاد کی بنا پر اس روایات سے ہی بد زن ہو جائے جبکہ اہل سنت کا یہ منھج ہے کہ احادیث صحیحہ وحی خفی ہے اور وحی کبھی متضاد نہیں ہوتی اس حوالے سے سقم و صحیح کو الگ کرنے کی ضرورت ہے اور محدثین یہ کام کر چکے جیسا میں نے اوپر بھی کہا کہ اس حوالے سے صرف یہی بات صحیح ہے جس میں امام مھدی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے بتایا گیا ہے۔ دیگر نسل سے ہونا ثابت نہیں ہے
دوئم آپ نے کہا کہ ایک دن میں علم و حکمت کیسے حاصل ہو گی اس قسم کی روایت میں اصلاح ہونے کے بھی الفاظ ہیں یعنی وہ علم وحکمت حاصل کریں گے اور اس کی بدولت اللہ ایک رات میں ان کی اصلاح کر دے گا
کاندھلوی و غامدی وغیرہ کا طرز بیان جانبداری مبنی ہوتا ہے اور یہ بات بھی ماننے والی ہے کہ ان کی تحقیقات میں جھول ہے- لیکن روایت پر جرح تو دور حاضر میں بھی روا رکھی گئی ہے - کیا البانی دور حاضر میں احادیث نبوی پر حکم نہیں لگاتے رہے - حتیٰ کہ صحیح بخاری کی بھی کچھ روایات پر ان کی جرح موجود ہیں- جب کہ آپ خود فرما رہے ہیں کہ "اہل سنت کا یہ منھج ہے کہ احادیث صحیحہ وحی خفی ہے اور وحی کبھی متضاد نہیں ہوتی اس حوالے سے سقم و صحیح کو الگ کرنے کی ضرورت ہے اور محدثین یہ کام کر چکے" -اگر محدثین یہ کام کرچکے ہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ البانی و کاندھلوی و غامدی نے مزید جرح و تعدیل کے نام سے تحقیق کا جو دروازہ کھولا ہے وہ ان کی فاش غلطی تھی-
کیا کہیں گے اس بارے میں آپ ؟؟