Asif_Rehan
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 11، 2015
- پیغامات
- 1
- ری ایکشن اسکور
- 2
- پوائنٹ
- 17
بھائی بندے نے تاریخ جاننے کے لیے سوال پوچھا اور آپ نے تو جیسے اس کے دل کا حال ہی جان لیا کے بندہ ضرور غلط نیت سے سوال پوچھ رہا ہو گا.ایک مسلمان کے لئے یہ ایک ”نان ایشو“ ہے کہ فلاں اور فلاں اور فلاں مشہور بزرگ کون تھے، کیا تھے، ان کی تعلیمات کیا تھیں، ان کی سوانح عمری کیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ اس لئے کہ ”مشہور و معروف بزرگان دین“ زیادہ سے زیادہ یہ ہوسکتے ہیں کہ وہ ”دین اسلام کے اندر ایک اچھے مسلمان“ ہوں یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ”اُن کے اندر اسلام“ ہو۔ اسلام ان سے ”پہلے“ بھی موجود تھا اور آج ان کے ”بغیر“ بھی موجود ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو اسلام ی ”تلاش“ میں بزرگان دین اور ان کی مبینہ تعلیمات کو جاننے، پرکھنے، میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اسلام کے اصل مآخذ قرآن و سنت اور اصل رول ماڈل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرتوں کو پڑھنے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے نہ کہ اپنے اپنے علاقائی و مسلکی ”بزرگان دین“ کی طرف۔
Sent from my Z14 using Tapatalk