• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ مچھلی

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
معذرت ایک آٹھویں بھائی کا نام رہ گیا تھا جنکو دعوت دی تھی مگر وہ نہ آ سکے یعنی محترم @ہابیل بھائی

انکا مسئلہ یہ تھا کہ انکا نواسہ پیدا ہوا تھا جس کی طبیعت بہت خراب تھی اور وہ ہاسپٹل میں تھے کہ رہے تھے کہ اگر فارغ ہو گئے تو آ جائیں گے مگر شاید فارغ نہ ہو سکے
تمام بھائیوں سے التجاء ہے کہ انکے نواسے کے لئے دعا کر دیں

اللهم اشف كل نفس ذاقت طعم الألم من المرض وارزقها الشفاء العاجل-
اللهم اشف مرضانا ومرضى المسلمين-
اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاوک شفاء لا یغادرسقما
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ محترم بھائی یہ مچھلی کے انڈوں سے آپکی کیا مراد ہے کیا مچھلی اور انڈوں کو ملا کر بنائی گئی کوئی چیز ہے یا واقعی مچھلی کے انڈے بھی کھائے جاتے ہیں
ویسے یہاں بھی تلی ہوئی سادہ مچھلی کی بجائے بیسن والی تلی ہوئی مچھلی تھی اصل میں میری مصروفیت بہت تھی اس لئے کسی کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ بشیر دار الماہی سے مچھلی لے آئے لیکن یہ بتانا بھول گیا کہ بیسن والی یا دوسری لانی ہے تو وہ وہاں سے بیسن والی لے آئے جو مجھے اتنی پسند نہیں ہے باقیوں کو پتا نہیں کیسی لگی
نہیں سر جی، بہت ہی زبردست اور لذیذ مچھلی تھی، ماشاءاللہ
حالانکہ میرا اور @احمد ندیم بھائی کا ارادہ ذرا ہاتھ ہولا رکھنے کا تھا، کیونکہ ہم لاہور آتے وقت سفر میں کچھ طبیعت کی خرابی کا شکار رہ چکے تھے اور نسک آ گئی تھی کہ اب خیال کریں گے
لیکن آپ کی دعوت میں اپنے ارادے پر قائم نہیں رہ سکےاور خوب مچھلی کھا لی۔ الحمدللہ
اللہ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
گذشتہ سے پیوستہ۔۔
مغرب کی نماز ادا کرکےواپس بیٹھک پہنچے تو زیادہ ساتھی ہونے کی وجہ سے بیٹھک سے متصل ایک بڑے ہال میں چلے گئے ۔ وہاں پر بیٹھ کر آپس میں گفتگو شروع ہوئی تو احمد ندیم بھائی ، رانا صہیب علی بھائی ،اسلم اوڈ بھائی اور آصف مغل بھائی نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ ان موضوعات میں توحید سے لے کر فورم و فیس بک پر دعوت و تبلیغ کے بارے بات چیت ہوئی۔دوستوں نے کئی اہم باتیں اور اپنے تجربات بیان کیے۔میں نے،شیخ قاری مصطفی راسخ بھائی اور ارسلان بھائی نے بھی کہیں کہیں لقمہ دیا۔ ارسلان بھائی میرے ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے۔احمد ندیم بھائی نے پرجوش انداز میں گفتگو کی۔ رانا صہیب علی بھائی کا اندازدھیمہ تھا۔ تھوڑی دیربعد محمد اصغر بھائی اور حافظ عمران الہی بھائی بھی آگئے۔ابھی یہ حضرات بیٹھے ہی تھےکہ محترم انس نضر بھائی بمعہ اپنے برخوداراور شیخ ابوالحسن علوی صاحب کے ساتھ ہال میں داخل ہوئے اور سلام دعا کے بعد بیٹھ گئے۔ ساجد تاج بھائی اور کچھ مزید ساتھی آنے پر جب عبدہ بھائی نے محسوس کیا کہ کورم پورا ہوچکا ہے توحمدوثنا کے بعد مجلس کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اور سلسلہ تعارف ارسلان بھائی سے شروع ہوا۔اور باری باری سب ساتھیوں نےاپنا تعارف کروایا۔اسلم اوڈ بھائی کا تعارف چل رہا تھا کہ اذان عشاء سنائی دینے لگی۔ اذان سن کر مجھے عجیب سا احساس ہوا۔ احساس کی نوعیت کو ابھی میں کوئی حتمی شکل نہیں دے پایا تھا کہ عبدہ بھائی نے بتایا کہ رانا صہیب علی بھائی مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔ ماشاءاللہ ! بھائی ، عربی لہجےمیں اذان کہہ رہے تھے جس کی وجہ سے اذان سنکر چونک سا گیا تھا۔۔۔۔جاری
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
انکل بہتر ہے کہ آپ ایک الگ تھریڈ میں لکھ دیں تاکہ یہ سلسلہ روانگی سے جاری رہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیونکہ آپ کی پچھلی باتیں ہم سب کی باتوں میں گم ہو گئی ہیں۔ ابتسامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
انکل بہتر ہے کہ آپ ایک الگ تھریڈ میں لکھ دیں تاکہ یہ سلسلہ روانگی سے جاری رہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیونکہ آپ کی پچھلی باتیں ہم سب کی باتوں میں گم ہو گئی ہیں۔ ابتسامہ
کوئی بات نہیں ۔۔۔کبھی کبھی "مچھلی بازا "بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
5-محترم @محمد علی جواد بھائی (انکو ہر دفعہ دعوت دی مگر ابھی تک ملاقات سے محروم ہیں اس دفعہ انھوں نے لازمی آنے کا کہا تھا مگر جو اللہ کو منظور ہو)
السلام و علیکم و رحمت الله -

میری والدہ کی طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے میں دعوت میں شریک نہ ہو سکا - جب کہ اس دفہ پکا اردہ تھا - بہرحال میری طرف سے معذرت قبول کیجئے - ان شاء الله کوشش کروں گا کہ جلد ہی آپ سے اور باقی ممبران سے ملاقات کا شرف حاصل ہو -
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ ہابیل بھائی کے نواسے کو شفاء کاملہ آجلہ عطا فرما۔آمین
اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاوک شفاء لا یغادرسقما
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
main bhi aa gya hoo....hamdulilah
تمام بھائیوں کو مبارک ہو محترم رانا صہیب علی بھائی جو دعوت میں موجود تھے جنہوں نے عربی لہجے میں اذان دی تھی اور رستے میں نشید سنائی تھی جو عمان میں ہوتے ہیں ان کو فون پر سمجھا سمجھا کر اکاونٹ بنوا دیا ہے مگر ابھی اردو میں لکھنے میں مشکل ہو رہی ہے انھوں نے اپنا تعارف کا تھریڈ بھی کروا دیا ہے @محمد ارسلان بھائی انکی مدد کر دیں جزاک اللہ خیرا
 
Top