• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ مچھلی

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
@انس بھائی نے دوسری شادی کے حوالے سے بات محفل کے آخر میں کی تھی
(اُس وقت تک میں اپنے گھٹنے سیدھے کر رہا تھا)
چنانچہ میں نے اس دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ ترک کر دیا
باقی تمام بھائیوں سے اس بات میں بڑی گہری دلچسپی ظاہر ہو رہی تھی
سب ہی اس بات کے متمنی تھے کہ
@انس بھائی ایک ویب سائیٹ بنائیں جو کہ اس موضوع کے فروغ کے لئے کام کرے
اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کی دلی خواہشات کو بھی پورا فرمائے
اور
اُن تمام بہنوں اور بھائیوں کی خصوصی مدد فرمائے جو مختلف وجوہات کی بنیاد پر شادی کی عمر سے تیزی سے گزر رہے ہیں آمین یارب العالمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
تمام مہمانوں کا بہت بہت شکریہ کہ انھوں نے دعوت قبول کی اور یہاں تشریف لائے اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم موحدوں کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اکٹھا کرے جس طرح ہم یہاں اکٹھے تھے امین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
@انس بھائی نے دوسری شادی کے حوالے سے بات محفل کے آخر میں کی تھی
(اُس وقت تک میں اپنے گھٹنے سیدھے کر رہا تھا)
چنانچہ میں نے اس دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ ترک کر دیا
باقی تمام بھائیوں سے اس بات میں بڑی گہری دلچسپی ظاہر ہو رہی تھی
محترم بھائی یاد ہے میں نے کہا تھا کہ اس بارے زیادہ بات نہ کریں اگر ہمارے گھروں تک یہ بات پہنچ گئی تو اگلی دفعہ اکٹھے نہیں ہو سکیں گے تو بھائیوں نے کہا تھا کہ گھر والیوں کو کیسے معلوم ہو گا تو میں نے کہا تھا کہ میرے بچے یہاں گھوم رہے ہیں وہ میرے گھر والوں کو بتائیں گے اور میرے گھر والوں سے دوسرے ممبران کے گھر والوں کو پتا چل جائے گا اور پھر اس طرح ہر جگہ بات پہنچ جائے گی
اب آپ سب کو ایک افسوس ناک خبر سناتا چلوں کہ واقعی میرے بیٹے محمد نے جا کر بتا دیا کہ اس طرح کوئی بات ہو رہی تھی کہ بچے گھر جا کر بتا دیں گے
اب دعا کریں کہ اگلی دفعہ اجازت مل جائے (ابتسامہ)
 
Last edited:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمین اراکینِ محدث فورم (موحدین)
میری سوچ سے بھی کہیں بڑھ کر یہ پروگرام خوبصورت اور دلچسپ ہوا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں کل اپنی زندگی کی اس قدر خوبصورت محفل میں موجود تھا، اور حیران بھی ہوں کہ ایک ساتھ سب کو اکٹھے مل جاؤں گا، اکثر گھر میں کہا کرتا تھا کہ میرے موحدین بھائی لاہور میں کثیر تعداد میں ہیں، جب بھی گیا سب کو ملوں گا، اللہ رب العالمین نے اپنے حقیر بندے کی خواہش کو اس طرح پورا کیا کہ بہت ہی آسانی سے سب موحدین کو ایک ہی جگہ مل لیا، سبحان اللہ

بھائیو ! مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ اس قدر زبردست محفل کو میں کیسے بیان کروں، بس جو سمجھ میں آتا جائے گا، لکھتا جاؤں گا۔ ان شاءاللہ

عبدہ بھائی
سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس بھائی کو دنیا میں عزت والی روزی اور آخرت میں جنت الفردوس عطا فرمائے اور جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت نصیب فرمائے آمین، جس قدر انہوں نے میری ، علی اوڈ بھائی اور احمد ندیم بھائی کی مہمانی کی ، سبحان اللہ وبحمدہ، انہوں نے ہمیں بہت گھمایا پھرایا، اور ہماری بہت رہنمائی کی، صبح تقریبا چھ بجے سے لے کر رات کو گیارہ بجے واپسی تک انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارا بہت خیال رکھا، بس دعائیں ہی دعائیں ہیں ان کے لئے۔ اللہ ان کو وہ اجر عطا فرمائے جو ہم دل سے ان کے لئے چاہ رہے ہیں۔ آمین (میرے متعلق بھائی نے کیا محسوس کیا ، وہ خود ہی لکھیں گے، ان شاءاللہ)

ابن آدم بھائی (ایڈمن صراط الھدی فورم)
ماشاءاللہ، بہت ہی پیارے بھائی، میرے خیال سے پوری محفل میں سب سے بڑی عمر والے ہمارے یہی بھائی تھے، لیکن ان کو انکل نہیں کہوں گا، ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، اللہ تعالیٰ ان کو خوش رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے آمین

انس نضر بھائی
انس بھائی سے تو میری فون پر تقریبا پچھلے دو سال سے بات ہوتی رہی ہے، لیکن ایک مرتبہ شاکر بھائی نے بتایا تھا کہ آپ کبھی انس بھائی سے مل کر دیکھیں کہ وہ کیسے ہیں؟ اور واقعتا جب ہم نے انس بھائی سے ملاقات کی تو شاکر بھائی کی بات سو فیصد درست لگی کہ وہ کس قدر خوش اخلاق اور خوش مزاج تھے، اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کو خوش و خرم رکھے اور دین و دنیا بہتر بنائے آمین
محفل کے آخر میں جو آخری باتیں انس بھائی نے بتائیں ان سے ہمارا اور (ان شاءاللہ) دیگر بھائیوں کی بھی اصلاح ہوئی ہو گی اور وہ کام کرنے کا جذبہ بڑھے گا۔ ان شاءاللہ

انکل نعیم یونس
سبحان اللہ، انکل سے ملاقات تو ہماری دلی خواہش تھی، جو اللہ نے پوری کروائی، نماز مغرب کے بعد جب میں اور انکل ایک دوسرے سے متعارف ہوئے اور گلے ملے تو انکل کا معلوم نہیں لیکن مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی، انکل میرے خیالی تصور میں کچھ بوڑھے تھے، لیکن اب نہیں، اب خیالی تصور سے حقیقی صورت میں کچھ کم عمر والے نظر آئیں ہیں۔ (ابتسامہ) اللہ تعالیٰ ہمارے ان پیارے انکل کو ہمیشہ خوش رکھے آمین، یہ ہی وہ بڑے لوگ ہوتے ہیں جن کی دعائیں اور شفقتیں ہم جیسے چھوٹے لوگوں کے لئے ایک نعمت ہوتی ہیں۔

ساجد تاج بھائی
آہم آہم آہم۔۔۔ محترم تو کیا آئے۔۔۔ گویا محفل میں مسکراہٹیں ہی مسکراہٹیں۔۔۔ آتے ہی جب عبدہ بھائی نے پوچھا کہ
ارسلان بھائی کو پہچانو تو جناب محترم نے کچھ اس طرح پہچانا کہ
۔۔۔۔۔ ارسلان ملک کو پہچاننے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سب شادی شدہ اپنے ہاتھ کھڑے کر لو جو نہ کھڑے کرے گا وہی ارسلان ملک ہو گا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا

اس سے بھی نہ پہچان سکے پھر ایک اور آپشن دیا گیا، کہ چار لوگوں کی طر ف انگلی اٹھا کر بتائیں کہ کون ہیں ارسلان ملک تو جناب کی انگلی مجھ پر آتے آتے رہ گئی اور اچانک ہی علی اوڈ بھائی کی طرف اٹھ گئی اور ساتھ میں تین اور بھائیوں کی طرف۔

خیر آخر کار ہمیں پہچان گئے اور ہم دونوں نے اٹھ کر ایک دوسرے کو گلے لگایا۔۔۔ ساجد بھائی بھی ہمارے خیالی تصور سے کچھ کم عمر والے نکلے اور نوجوان آدمی تھے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے اور ان کو فیملی سمیت سلامت رکھے آمین۔۔۔اللہ ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے آمین

عبدالقیوم بھائی
مزے کی بات ہے کہ عبدالقیوم بھائی مجھے لائبریری وزٹ کروا رہے تھے، لیکن میں پہچان نہیں سکا جب جانے کا وقت ہوا تو بتایا کہ میں عبدالقیوم ہوں، تو پھر پتہ چلا کہ اتنی دیر سے ہم جن سے محو گفتگو ہیں وہی عبدالقیوم بھائی ہیں۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ عبدالقیوم بھائی سے بھی مل کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔ اللہ ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے آمین

عبدالودود بھائی
یہ وہ بھائی ہیں جن کی دو بچیوں نے حفظ قرآن کیا ہے اور اس خوشی میں بھائی نے عبدہ بھائی کی دعوت کے بعد ہمیں رس ملائی کی دعوت دی تھی، اللہ ان کے رزق ، مال اور اولاد میں برکتیں ہی برکتیں نازل فرمائے اور ہر مسلمان کو اسی طرح نیک صالح اولاد سے نوازے آمین، عبدالودود بھائی سے مل کر نہ صرف خوشی ہوئی بلکہ آخر تک ہمارے ساتھ رہے، اور ہم سے تھوڑی ہی دیر پہلے ہم سے رخصت ہوئے۔اللہ ان کو خوش رکھے اور ان کی اولاد کو مزید نیک اور صالح بنائے آمین

قاری مصطفیٰ راسخ صاحب
قاری صاحب سے مل کر ہمیں بہت خوشی ہوئی، ہم نے قاری صاحب کو آسانی سے پہچان لیا، ماشاءاللہ قاری صاحب کی قرآءت بہت خوبصورت ہے اور ہم نے ان کے پیچھے دو نمازیں (مغرب اور عشاء) ادا کیں۔ الحمدللہ۔۔۔ اللہ ان کو خوش رکھے اور اسی طرح دین کی خدمت کا زیادہ سے زیادہ کام لے اور ذخیرہ آخرت بنائے آمین

آصف مغل (بھائی نہیں بلکہ انکل)
انکل کے فورا بعد ہی جب آصف انکل سے ملاقات ہوئی تو ہم تو حیران ہی رہ گئے،مانے یا نہ مانے ایک بات ضرور ہے انکل آصف کہ آپ سے ہمارے انکل نعیم زیادہ نوجوان لگ رہے تھے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہرحال آصف انکل سے ملاقات کر کے ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوئی اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماشاءاللہ عقیدہ توحید کے معاملے میں ویسے تو تمام بھائی لیکن آصف بھائی میری طرح کچھ زیادہ جذبہ رکھنے والے آدمی محسوس ہوئے ہیں، توحید پر ان کی اصلاحانہ باتیں محفل میں سن کر بہت اچھا لگا۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ ان کو عقیدہ توحید پر ہی قائم رکھے اور عقیدہ توحید پر ہی موت عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیوں سے نوازے آمین

ابوالحسن علوی بھائی
ماشاءاللہ، ڈاکٹر حافظ محمدزبیر عرف ابوالحسن علوی بھائی سے ملاقات تو ہماری بہت خواہش تھی جو پوری ہوئی لیکن ایک اور خواہش پوری نہ ہو سکی وہ یہ کہ ان سے ہم ایک سوالات و جوابات کی محفل سجاتے، لیکن خیر کوئی بات نہیں، پھر کسی موقع پر ہ سہی۔ اللہ تعالیٰ ان کو خوش رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے آمین

محسن علی تابش بھائی، ابراہیم بھائی اور دیگر برادران (جن کے نام اب مجھے یاد نہیں)
ان تمام بھائیوں سے ملاقات کر کے بھی بہت خوشی ہوئی اور ان سے تعارف بڑھا، اللہ تعالیٰ ان سب کو خوش رکھے اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے آمین

رانا شعیب علی بھائی
عبدہ بھائی کے فیس بک فرینڈ ہیں، جو عمان میں گولڈ سمتھ انجینئیر تھے، ان بھائی سے ملاقات کر کے بھی بہت خوشی ہوئی، بھائی بہت ہنس مکھ تھے، آخر میں ہمیں جب بس اسٹیشن پر چھوڑنے گئے تو بھائی نے راستے میں امام ابن تیمیہ کی ایک نشید سنائی
انا الفقیر الی رب السموات
بہت ہی مزہ آیا یہ سن کر، اگرچہ عربی میں تھی لیکن کچھ کچھ سمجھ آ رہی تھی، احمد ندیم بھائی نے وہ ریکارڈ کر لی ہے، کوشش کر کے وہ بھی یہاں لگا دیں گے۔ان شاءاللہ

تو یہ تھا میری طرف سے بھائیوں پر مختصر تبصرہ، باقی باتیں تو بہت ہیں، آنے سے لے کر جانےلکھا جا سکتا ہے، جس بھائی کا تذکرہ کرنا بھول گیا ہوؤں تو معاف کر دیجئے گا۔ ہاں کلیم حیدر بھائی اور اختر علی بھائی سے ملاقات نہ ہو سکی، کیونکہ یہ بھائی کسی مجبوری کے باعث تشریف نہ لا سکے،آخر میں میں پھر عبدہ بھائی کے لئے دعاگو ہوں کہ جنہوں نے اس قدر بہترین محفل کے لئے جدوجہد کی، اور سب بھائیوں کو اکٹھا کیا، وہاں سب کو پوری پوری توجہ دی اور سب کی عزت کی اور کھانا تو سبحان اللہ ، اللہ نے اس قدر برکت دی کہ سب نے خوب رج کر کے کھایا لیکن پھر بھی کثرت سے بچ گیا، ہرچیز وافر مقدار میں تھی، ماشاءاللہ۔ اللہ ان کے رزق میں، مال میں، اولاد میں برکت عطا فرمائے آمین، اللہ ان کو عزت والی روزی اور نیکی والی زندگی عطا فرمائے اور آخرت میں ہمیشہ ہمیشہ کی جنت سے نوازے آمین

والسلام
محمد ارسلان ملک
السلام علیکم

ارسلان بھائی آپ کا فورم سے دور رہنا صحیح نہیں ہے، آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جوفورم پر ہمیشہ لگے رہتے ہیں اور مدد کرتے ہیں، آپ کی ناراضگی کہیں وہ کام (کوپی پیسٹ والا)تو نہیں جو میں نے آپ کو کرنے کو کہا تھا ؟؟ ابتسامہ
بھائی آپ نے اس دعوت اور ملاقات کا ذکر کیا ہے مجھے بہت برا لگا، کیونکہ میں بھی شامل ہونا چاہتا تھا، کوئی بھائی نے اگر موبائل سے مچھلی کی تصویر لی ہو تو اپلوڈ کر دے۔
اگر میں آپ لوگوں کے درمیاں ہوتا تو ضرور مچھلی کے انڈوں کی فرمائش کرتا مجھے بہت پسند ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
دعوت طعام کے شرکاء

1-محترم @ابوالحسن علوی بھائی
2-محترم @انس نضر بھائی
3-محترم @قاری مصطفی راسخ بھائی
4-محترم @محمد اصغر بھائی
5-محترم @حافظ عمران الٰہی بھائی
7- محترم @عبدہ بھائی
8-محترم @محمد آصف مغل بھائی
9-محترم @ساجد تاج بھائی
10-محترم @ایم اسلم اوڈ بھائی
11-محترم @محمد ارسلان بھائی
12-محترم @ابن آدم بھائی
13-محترم @ابن حسیم بھائی
14-محترم @عبدالودود بھائی
15-محترم @سہیل بھائی
16-محترم @ابراھیم کیلانی بھائی
17-محترم @احمد ندیم بھائی
18-محترم @تیمورمصطفئ بھائی
19-محترم حنین قدوسی بھائی
20-محترم محسن علی تابش بھائی
@Mohsin Ali Tabish
21-محترم رانا صہیب علی بھائی
22-محترم قاری ضیاء الحق "امام تقوی مسجد"
23-محترم یوسف بھائی "مسئول تقوی مسجد"
24-محترم ابو مرصدبھائی "مسئول علاقہ"
25-محمد نعیم یونس
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
محترم بھائی یاد ہے میں نے کہا تھا کہ اس بارے زیادہ بات نہ کریں اگر ہمارے گھروں تک یہ بات پینچ گئی تو اگلی دفعہ اکٹھے نہیں ہو سکیں گے تو بھائیوں نے کہا تھا کہ گھر والیوں کو کیسے معلوم ہو گا تو میں نے کہا تھا کہ میرے بچے یہاں گھوم رہے ہیں وہ میرے گھر والوں کو بتائیں گے اور میرے گھر والوں سے دوسرے ممبران کے گھر والوں کو جائیں گے اور پھر اس طرح ہر جگہ بات پہنچ جائے گی
اب آپ سب کو ایک افسوس ناک خبر سناتا چلوں کہ واقعی میرے بیٹے محمد نے جا کر بتا دیا کہ اس طرح کوئی بات ہو رہی تھی کہ بچے گھر جا کر بتا دیں گے
اب دعا کریں کہ اگلی دفعہ اجازت مل جائے (ابتسامہ)
ہی ہی ہی
بھائ اگلی دعوت کی اتنی فکر نہیں۔۔ فکر اس بات کی ہے کہ اگلی دعوت تک کہیں آپ پر سختیاں نہ بڑھ جائیں۔ (ابتسامہ)
واللہ المستعان
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
رانا شعیب علی بھائی
عبدہ بھائی کے فیس بک فرینڈ ہیں، جو عمان میں گولڈ سمتھ انجینئیر تھے، ان بھائی سے ملاقات کر کے بھی بہت خوشی ہوئی، بھائی بہت ہنس مکھ تھے، آخر میں ہمیں جب بس اسٹیشن پر چھوڑنے گئے تو بھائی نے راستے میں امام ابن تیمیہ کی ایک نشید سنائی
رانا صہیب علی
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
لکھنے کے لئے اب میرے پاس کچھ بچا ہی نہیں
اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کی تمام دعائیں قبول و منظور فرمائے
اللہ تعالیٰ! ساجد تاج بھائی کو اولاد صالحہ سے نوازے
تمام بیماروں کو صحت و عافیت اور تندرستی و توانائی عطا فرمائے
خاص کر ہماری بیٹی بنت محمد نعیم یونس کے لئے صالح رشتہ عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ آ پ کی دعائیں قبول فرمائے ۔آمین
جزاک اللہ خیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم

ارسلان بھائی آپ کا فورم سے دور رہنا صحیح نہیں ہے، آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جوفورم پر ہمیشہ لگے رہتے ہیں اور مدد کرتے ہیں، آپ کی ناراضگی کہیں وہ کام (کوپی پیسٹ والا)تو نہیں جو میں نے آپ کو کرنے کو کہا تھا ؟؟ ابتسامہ
بھائی آپ نے اس دعوت اور ملاقات کا ذکر کیا ہے مجھے بہت برا لگا، کیونکہ میں بھی شامل ہونا چاہتا تھا، کوئی بھائی نے اگر موبائل سے مچھلی کی تصویر لی ہو تو اپلوڈ کر دے۔
اگر میں آپ لوگوں کے درمیاں ہوتا تو ضرور مچھلی کے انڈوں کی فرمائش کرتا مجھے بہت پسند ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہیں عامر بھائی، آپ کا وہ کام ناراضگی کی وجہ نہیں، ویسے آپ کو ہمارا دعوت و ملاقات کی روداد بیان کرنا کیوں برا لگا؟ لگتا ہے آپ "اچھا" لکھنا چاہ رہے تھے جوش لکھائی میں "برا" لکھا گیا، کیونکہ آپ خود موجود نہیں تھے لہذا ہم نے اس کو حسن گمان سے یوں پڑھا:
بھائی آپ نے اس دعوت اور ملاقات کا ذکر کیا مجھے بہت اچھا لگا
ابتسامہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
Top