• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ مچھلی

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
السلام علیکم
بھائی آپ نے اس دعوت اور ملاقات کا ذکر کیا ہے مجھے بہت برا لگا، کیونکہ میں بھی شامل ہونا چاہتا تھا، کوئی بھائی نے اگر موبائل سے مچھلی کی تصویر لی ہو تو اپلوڈ کر دے۔
اگر میں آپ لوگوں کے درمیاں ہوتا تو ضرور مچھلی کے انڈوں کی فرمائش کرتا مجھے بہت پسند ہے۔
جزاک اللہ محترم بھائی یہ مچھلی کے انڈوں سے آپکی کیا مراد ہے کیا مچھلی اور انڈوں کو ملا کر بنائی گئی کوئی چیز ہے یا واقعی مچھلی کے انڈے بھی کھائے جاتے ہیں
ویسے یہاں بھی تلی ہوئی سادہ مچھلی کی بجائے بیسن والی تلی ہوئی مچھلی تھی اصل میں میری مصروفیت بہت تھی اس لئے کسی کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ بشیر دار الماہی سے مچھلی لے آئے لیکن یہ بتانا بھول گیا کہ بیسن والی یا دوسری لانی ہے تو وہ وہاں سے بیسن والی لے آئے جو مجھے اتنی پسند نہیں ہے باقیوں کو پتا نہیں کیسی لگی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
بیسن والی یا دوسری لانی ہے تو وہ وہاں سے بیسن والی لے آئے جو مجھے اتنی پسند نہیں ہے باقیوں کو پتا نہیں کیسی لگی
واللہ، مچھلی بہت لذیذ تھی۔بہرحال پسند اپنی اپنی۔۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
چند دن پہلے عبدہ بھائی کو ایک دعوت میں شریک کرنا تھا۔ عبدہ بھائی کو بلانا میری ذمہ داری تھی۔ کئی مرتبہ فون کرتے کرتے رہ گیا۔ دوسرے ایک دوست کا فون سنتا رہا اور اُن کی ہاں یا نہ سنتے سنتے وقت گزر گیا اور مچھلی کھانے کے دوران ایک دوست (عبدالرؤف صاحب) نے عبدہ بھائی کا ذکر کیا تو راقم کو اپنی بھول پر بہت دُکھ ہوا۔
خیر
وہ مچھلی ہیڈ بلوکی سے لائی گئی۔ بالکل تازہ۔ پیٹ چاک کی گئی مچھلی پکڑ کر جب ناک سے لگائی تو کسی بھی طرح تھوڑا سا بھی احساس نہ ہوا کہ یہ مچھلی ہے۔
مچھلی والے بھی اپنے اہل الحدیث ساتھی تھے۔ بتانے لگے کہ دریائی تازہ مچھلی کی یہی پہچان ہوتی ہے۔
اس کے بعد جب اُسے تلا گیا ……………
پھر کھایا گیا ……………
بہت مزہ آیا ……………
لیکن
کرکرا ہو گیا …………
جب عبدہ بھائی کو نہ دیکھ پایا۔

خیر
ہفتے کی رات کی عبدہ بھائی کی دعوت میں جو مچھلی کھائی گئی
اس کے تلنے والوں کا ایک ہی اسٹائل ہے
ایک ہی پیمانہ ہے
اور ایک ہی ٹیسٹ ہے۔
ان سب سے بڑھ کر تمام بھائیوں کا مل بیٹھنا،
سب سے بڑی نعمت الٰہیہ تھی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا اکٹھا ہونا قبول و منظور فرما لے آمین
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
لگتا ہے مارکیٹ میں اب نئی نئی چیزیں آنا شروع ہو گئیں ہیں
مچھلی کے پائے
مچھلی کے انڈے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یارو ابھی کچھ اور ہی نہ آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ خیر کرے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک اللہ محترم بھائی یہ مچھلی کے انڈوں سے آپکی کیا مراد ہے کیا مچھلی اور انڈوں کو ملا کر بنائی گئی کوئی چیز ہے یا واقعی مچھلی کے انڈے بھی کھائے جاتے ہیں
ویسے یہاں بھی تلی ہوئی سادہ مچھلی کی بجائے بیسن والی تلی ہوئی مچھلی تھی اصل میں میری مصروفیت بہت تھی اس لئے کسی کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ بشیر دار الماہی سے مچھلی لے آئے لیکن یہ بتانا بھول گیا کہ بیسن والی یا دوسری لانی ہے تو وہ وہاں سے بیسن والی لے آئے جو مجھے اتنی پسند نہیں ہے باقیوں کو پتا نہیں کیسی لگی
لگتا ہے مارکیٹ میں اب نئی نئی چیزیں آنا شروع ہو گئیں ہیں
مچھلی کے پائے
مچھلی کے انڈے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یارو ابھی کچھ اور ہی نہ آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ خیر کرے
ھم بھی مدرسے میں کہتے تھے مچھلی کے پائے پکے ہیں
ایسے ہی مچھلی کے انڈے بھی پکتے ہیں
بھائیوں مچھلی کے انڈے بھی بنائے جاتے ہے، لیکن یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں، ہمارے یہاں بارش اور سردیوں کے موسم میں اسے بنایا جاتا ہے، اور جس طرح ہم سوجی کا حلوہ بناتے ہے یہ ٹھیک اسی طرح نظر آتا ہے اس طرح

تو کسے کھانا ہے یہ پروٹین سے بھرپور لذیز دش؟؟؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ہمارے کچھ بھائی اس دعوت میں نہیں پہنچ سکے انکے نام لکھ دیتا ہوں
1-محترم ابو حزیفہ یا حزیمہ اصل نام رضوان بھائی ہے (آصف مغل بھائی کو پتا ہے جو پچھلی دعوت میں آئے تھے اسکے بعد فورم پر دیکھا نہیں دعوت دی تھی مگر نہ آ سکے)

2-محترم @کلیم حیدر بھائی (دعوت دی تھی مگر نہ آ سکے)

3-محترم @عبدالقیوم بھائی (محدث لائبریری میں ہوتے ہیں اوپر 52 نمبر پوسٹ میں انکا نام بھی لکھا گیا تھا جب ہم محدث لائبریری میں ارسلان بھائی وغیرہ کے ساتھ دعوت والے دن گئے تھے تو ان سے سب کی ملاقات بھی کروائی تھی مگر دعوت میں نہیں آئے جب محترم عمران الہی بھائی اور محترم اصغر بھائی دعوت میں آئے تو میں نے کہا کہ انکو کیوں نہیں لائے تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں آئے)

4- محترم بابر بھٹی بھائی (یہ رحمانیہ کے استاد ہیں وہاں گئے تھے تو انکو کہا تھا کہ آپ نے بھی لازمی آنا ہے اور شیخ شاکر اگر ہوں تو انکو بھی لانا ہے انہوں نے اپنا آنے کا وعدہ کیا تھا مگر نہ آ سکے)

5-محترم @محمد علی جواد بھائی (انکو ہر دفعہ دعوت دی مگر ابھی تک ملاقات سے محروم ہیں اس دفعہ انھوں نے لازمی آنے کا کہا تھا مگر جو اللہ کو منظور ہو)

6-محترم @مون لائیٹ آفریدی (انھوں نے اجتماع پر آنا تھا اور یہاں بھی آنا تھا مگر بقول انکے انکو انکے امیر نے لاہور ٹھیرنے کی اجازت نہیں دی اور یہ اجتماع سے واپس چلے گئے

7-محترم مسعود خان بھائی (یہ محمد کے ماموں محترم ہیں پچھلی دعوت میں تھے مگر اس دفعہ نہیں آئے کیونکہ میں دعوت دینا ہی بھول گیا یعنی چراغ تلے اندھیرا-ابتسامہ)

پہلے پانچ بھائیوں کی ابھی تک وضاحت نہیں ملی کہ کیوں نہیں آئے
 
Top