• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوت مچھلی 2017

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دعوت مچھلی کراچی والی بخیر و خوبی منعقد ہوئی ۔ جس میں محدث فورم ، المدینہ ریسرچ سینٹر ، المھد ، اسلامک اردو بکس کے ساتھیوں نے شرکت کی ۔ حافظ سلیم صاحب نے بہت محبت اور خلوص کے اظہار کے ساتھ اس میں خصوصی شرکت کی ۔ @عامر یونس بھائی اور عدیل سلفی بھائی شاید دور ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے ۔ لیکن حافظ یونس اثری بھائی نے گلشن حدید سے آکر محفل کو رونق بخشی ۔
المدینہ ریسرچ کے سوفٹوئر اور مستقبل میں یونیکوڈ میں منتقل ہونے والے مواد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
جی مظاہر بھائی کو اللہ جزائے خیر دے ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی طرف سے دو دن اسماء اللہ الحسنیٰ کے موضوع پر ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ جمعہ اور ہفتہ کے دن تھی ، جس کی اپنی ایک تھکان تھی اور اتوار کے دن المعہد السلفی میں تدریس کے بعد گلشن حدید کی طرف ایک کلاس کے سلسلے میں جانا تھا اور پھر اس کے بعد مغرب میں کورنگی میں درس تھا اور عشاء تک مجھے مظاہربھائی کی دعوت پر اظہار لبیک کے لئے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں پہنچنا تھا اور یہ تمام تر سفر اکلوتی موٹر سائیکل کی معیت میں ہونا تھا، بار بار دل میں یہ خیال آیا کہ مظاہر بھائی سے معذرت کرلوں لیکن حقیقت بات ہے کہ ان کی پر خلوص دعوت کے رد کرنے کی پوزیشن میں ہرگز نہ تھا ، اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چل دئیے جانب دعوت ، جہاں مظاہر بھائی اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات اور ان کی محبتوں کو سمیٹنے کا موقع ملا اورساتھ ساتھ مچھلی مختلف قسم کی چٹنیوں و مسالے کے ساتھ ، پلاؤ، پائے نان و چپاتی کی سہولت کے ساتھ ،اور آخر میں ’’ سو ہتھ رسا سرے تے گنڈ ‘‘ کے طور پر میٹھا بھی تھا۔ ماشاء اللہ ۔ بہت عمدہ اللہ تعالیٰ ان کے مال و عمل میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین
خیر کہتے ہیں کہ تھکاوٹ ہو تو نیند خوب آتی ہے ، لیکن تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کھانا بھی ہوجائے تو نیند کی گہرائیوں میں مزید اضافہ ہی ہونا تھا۔اس لحاظ سے نیند کے مزوں میں بھی اضافہ ہوگیا اور دوران نیند خوابوں کی دنیا کی بھی خوب سیر کی۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ہماری لاہور والی دعوت کا کوئی پرسان حال نہیں (ابتسامہ) @محمد نعیم یونس بھائی آپ اس دن نہیں آئے تو کوئی اس دعوت کا حال لکھنے والا ہی نہیں میں بھی آج اس دعوت کے بعد فورم پہ آیا ہوں کافی مصروفیت رہی
الحمد للہ اندازا کوئی پینتیس یا چالیس بھائی تھے آدھے پرانے اور آدھے نئے تھے وہاں سب بھائیوں کو محدث فورم لائبریری فتوی حدیث پروجیکٹ وغیرہ کے بارے ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی
اور ہاں انس بھائی نے وہاں اگلی دفعہ اپریل میں اپنی طرف دعوت رکھی ہے تفصیل اگلی فرصت میں ان شاءاللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
لاہوریوں نے کیا کیا ؟ ہماری جانے بلا !
ہمیں تو کراچی والے آگے جاتے نظر آتے ہیں ۔ !
ابتسامہ ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
تفصیلات دعوت مچھلی ؟؟؟ ابھی تک ادھار ہیں
اس دعوت میں شامل ہونے والے بھائیوں کے نام نیچے ہیں
۱۔ @انس
۲۔ @قاری مصطفی راسخ
۳۔ @رانا ابوبکر
۴۔ اصغر بھائی (محدث لائبریری)
۵۔حافظ سلمان زاہد
۶۔ مفکر اسلام ( ہر دفعہ ہوتے ہیں فورم نام یاد نہیں)
۷۔ @ابراھیم کیلانی (مولانا عبدالرحمن کیلانی کے پوتے انس بھائی کے کزن)
۸۔ حافظ وقاص قصوری (استاد بیت العتیق میرے رحمانیہ کے شاگرد ہیں)
۹۔ ڈاکٹر رضوان اسد خان (پرانے ساتھی ہیں فورم کا نام یاد نہیں)
۱۰۔خواجہ زبیر احمد
۱۱۔خواجہ امیر معاویہ
۱۲۔محمد حارث نذیر
۱۳۔زوہیب اشرف
۱۴۔عیسی بن شکیل
۱۵۔مغیث احمد
۱۶۔ محمد آصف مغل (پرانے محدث ساتھی)
۱۷۔بلال پرویز
۱۸۔ عاطف بیگ
۱۹۔ اقبال
۲۰۔ عبدالروف
۲۱۔بلال نیازی
۲۲۔ محمد ایوب شیخ (مسئول بناء المساجد جماعۃ الدعوہ)
۲۳۔ عاصم ابو حنظلہ
۲۴۔فہد یسین
۲۴۔ قاری عبید اللہ عتیق (سلمان بھٹی)
۲۵۔مرزا عمر (میرے سی اے کے کلاس فیلو)
۲۶۔ محمد سہیل شہزاد ( اخی)
۲۷۔ابو بکر محمد
۲۸۔قاری ضیاء الحق بیٹو
۲۹۔ یوسف بھائی (جنرل کونسلر۔شہید کے بھائی)
۳۰۔محمد اویس (میرے ساتھ جامعۃ البخاری پڑھاتے ہیں ابھی مدینہ یونیورسٹی ابھی داخلہ ہوا ہے @خضر حیات بھائی)
۳۱۔ فہداللہ (پرانے ساتھی فورم نام یاد نہیں)


باقی دو تین کے نام یاد نہیں آ رہے بعد میں یاد آنے پہ لکھوں گا اور جنکا فیس بک یا فورم تعارف رہ گیا ہے وہ بعد میں لکھوں گا ان شاءاللہ
 
Last edited by a moderator:
Top