• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دم،تعویذ گنڈوں کے بارے میں شرعی احکام'

غازی

رکن
شمولیت
فروری 24، 2013
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
183
پوائنٹ
90
ایسی تعویذ جس کا پہننے والا یہ عقیدہ رکھے کہ یہ تعویذ ہی شفاء دے گی یا اسی میں نفع ونقصان کی صلاحیت ہے۔
تو ایسی تعویذ شرک اکبرہے اور ایساشخص مشرک ہے۔

مگر ایسی تعویذ جس کے پہننے والے کا عقیدہ یہ ہو کہ شفاء تو اللہ ہی دے گا ، اور نفع ونقصان کا مالک بھی اللہ ہی ہے ۔
لیکن تعویذ کے ذریعہ اللہ شفاء دے گا یعنی تعویذ کو محض اسباب سمجھا جائے اور اصل شافی اللہ ہی کو تسلیم کیا جائے تو ایسی تعویذ شرک اصغر ہے ، اور اس طرح کی تعویذ اختیار کرنے والا شرک اصغر کا مرتکب ہے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
یعنی آپ کا مطلب ہے کہ اگر قرآنی تعویز کو یہ سمجھ کر پہن لیا جائے کہ شفا اللہ نے ہی دینی ہے تویہ ٹھیک ہے ورنہ غلط ہے پھر یہ عقیدہ تو دوا کے بارے بھی بنا لیا جائے تو وہ بھی غلط ہی ہوگاکہ دوا ہی میں شفا ہے
 

غازی

رکن
شمولیت
فروری 24، 2013
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
183
پوائنٹ
90
جناب پوری بات پڑھ کر تبصرہ کیا کریں ۔
میں نے کب کہا شفاء دینے والا صرف اللہ ہی کو مانا جانے تو ایسی تعویذ جائز ہے۔
جناب ہر طرح کی تعویذ حرام و ناجائز ہے ۔
البتہ بعض تعویذ حرام ہونے کے ساتھ ساتھ شرک اکبر ہے۔
اور بعض تعویذ حرام ہونے کے ساتھ ساتھ شرک اصغرہے۔
شرک اصغر اور شرک اکبر میں فرق کیا گیا ہے ۔ نہ کسی طرح کی تعویذ کاجائز کہا گیا ہے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
جناب پوری بات پڑھ کر تبصرہ کیا کریں ۔
میں نے کب کہا شفاء دینے والا صرف اللہ ہی کو مانا جانے تو ایسی تعویذ جائز ہے۔
جناب ہر طرح کی تعویذ حرام و ناجائز ہے ۔
البتہ بعض تعویذ حرام ہونے کے ساتھ ساتھ شرک اکبر ہے۔
اور بعض تعویذ حرام ہونے کے ساتھ ساتھ شرک اصغرہے۔
شرک اصغر اور شرک اکبر میں فرق کیا گیا ہے ۔ نہ کسی طرح کی تعویذ کاجائز کہا گیا ہے۔
آپ سادہ سی بات نہیں سمجھ رہے ہو کسی ایک سلفی مستند عالم کا قول لے آؤ کہ قرآنی تعویز شرک ہے ،کیا کسی سلفی عالم نے قرآنی تعویز کو شرک قرار دیا ہے؟
 
Top