• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہماری بھی کیا حقیقت ہے!!!
گھر والوں کے لیے ہماری کچھ اور حیثیت ہوتی ہے!
عزیز رشتہ دار اور طرح ہمیں جانتے ہیں!
باہر والے کچھ اور حیثیت دیتے ہیں!
ہم اپنے زعم میں کچھ اور ہوتے ہیں!
اور۔۔۔۔۔اپنے مالک وخالق کے ہاں ہماری حیثیت۔۔۔۔کچھ اور ہوتی ہے!!!
اللھم اغفر لنا وارحمنا واعف عنا۔۔آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وہ شخص احساس کمتری میں مبتلا ہے ، جو دین کے لیے کوئی سوال محض اس لیے نہ کرے کہ لوگ اسے کم علم والا کہیں گے!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"جہاز بہت بڑے ہوتے ہیں ناں"
"کتنے بڑے؟"
"بہت بڑے۔۔دو تین سو افراد تو اس میں بیٹھ ہی سکتے ہوں گے"
"اچھا!۔۔۔دیکھنے میں تو لگتا ہے کہ دس پندرہ لوگ ہی بیٹھ سکتے ہوں گے؟
"اچھا!اگر یہ گلی میں آجائیں تو کیا پارک تک چلے جائیں گے؟"
"ہماری چھت پر پورے آ سکتے ہیں؟"
بچپن میں ننھے اشعث،اخت اشعث اور اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ دور اڑتے جہازوں کو دیکھتے ہوئے یہ گفتگو روزمرہ کا معمول تھی!!اور اب کہیں جا کر اس بات کا احساس ہوا کہ واقعی جہاز بہت بڑے ہوتے ہیں۔۔کئی سو افراد کو اپنے اندر سمو لیتے ہیں۔۔یہ اپنوں کو اپنوں سے جدا کر ڈالتے ہیں مگر ان سے کوئی مواخذہ نہیں کر سکتا!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
چھوٹی چھوٹی باتوں پر منہ پھلاکر بیٹھ جانا،معاملہ فہمی کی بجائے غلط فہمی پیدا کرنا بے وقوفانہ حرکات میں سے ہے۔۔یہ خوشگوار ماحول،معاشرے اور زندگی کے لیے زہر ہیں اور زہر، زندگی زہریلی بنا دیتی ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بدریہ ایک قدم اٹھاتی،پھر کبھی حیرت سے واکر کو دیکھتی اور کبھی اپنے آپ کو۔۔اس کے لیے یہ سب اک عجوبے سے کم نہ ہو گا۔واکر کے سہارےقدم ٹکاتے وہ میز تک آئی اور میز پر رکھی کتابوں کو دیکھنے لگی۔۔وہ اچک اچک کر انہیں پکڑ رہی تھی۔۔گرچہ کتابیں اس کی دسترس سے باہر تھیں مگر وہ مسلسل کوشش کر رہی تھی۔۔اپنے سے چند فٹ اونچا پروانہ۔۔اسکے لیے حیرات کا نیا جہان وا کر گیا۔۔وہ سر اٹھائے اسے دیکھنے لگی۔۔اس کی نظریں مسلسل پروانے کے تعاقب میں لگی تھیں۔۔ارد گرد سے بےخبر وہ اسے ہی تکے جارہی ہے۔۔لوہے کے بڑے جھولے پر گلاس دھرا تھا۔۔وہ واکر لے کر اس کی طرف بڑھی۔۔پھر ہاتھ بڑھا کر اسے پکڑنے کی کوشش کی۔۔کوشش میں کامیاب نہ ہونے پر وہ جھولے پر ہاتھ مار کر گلاس کے اچھلنے کی آواز سن رہی تھی۔۔وہ دوبارہ گلاس پکڑنے لگی۔۔لوہے کی نشست کے کنارے،کچھ اوپر ایک اور سلاخ تھی۔۔جو اس کے اور گلاس کے درمیان حائل تھی۔۔اس نے سر ادھر سے نکالنے کی کوشش کی۔۔ذرا سی اچھل سر پر اچھی خاصی چوٹ لگا سکتی تھی۔۔وہ اس سے لا پرواہ اپنے کام میں مگن تھی۔۔تھوڑی سی دیر میں وہ دونوں سلاخوں کے درمیان سے جھانکنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔وہ زندگی کی ایک اور حقیقت سے روشناس ہو چکی تھی!!
میں اور آپ۔۔اور وہ بلکہ ہم سب قرب قریب انہیں مراحل سے گزر کر زندگی کی چھوٹی چھوٹی حقیقتوں سے آگاہ ہوئے تھے۔۔ٹونٹی سے بہتا پانی۔۔اڑتی تتلی۔۔خود سے قدم اٹھاتے لوگ۔۔باتیں کرتے افراد۔۔کسی چیز کے گرنے کی آواز۔۔
ہم کتنے بے بس ہوتے ہیں۔۔کسی نے سہارا دے کر بٹھا دیا۔کروٹ دلوا دی۔۔پھر کسی نے کچھ کھلا دیا تو کھا لیا،پلا دیا تو پی لیا۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی والدین،اعزا کے دل مین ہماری محبت نہ ڈالتا تو کون ہمیں پالتاپوستا۔۔کیا ہم اس پر قادر تھے کہ خود ہی سب کچھ کر لیتے۔۔اور اب اپنی پیدائش اور پرورش کے مراحل سے بے خبر اکڑتےپھرتے ہیں کہ کوئی ہے ہم سا زبردست؟سمجھتے ہیں ازل سے ہی طاقت ور،خود مختار اور لا محتاج تھے!! ایک چھوٹا سا بچہ ہمارے اس غرور و گھمنڈ کے بت کو ریزہ ریزہ کر سکتا ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
خوشی کسی کی ہوتی ہے اور خواب کوئی اوردیکھتا ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
چھ سالہ وردہ جھولا جھولتے ہوئے اچانک سر اٹھا کر آسمان پر چھائے گہرے بادلوں کو دیکھنے لگی’’جب اللہ تعالٰی خوش ہوتے ہیں ناں تو بارش دیتے ہیں‘‘وہ مسکرا کر مجھے دیکھنے لگی۔
میں اس کی باتوں کو نظرانداز کر نے کی کوشش میں تھی مگر وہ باتیں ہی ایسی کرتی تھی کہ میرا ارتکاز خراب ہو رہا تھا!
’’اور جب۔ ۔ ‘‘وہ دوبارہ بولنے لگی تو میں نے اپنی توجہ اس کی طرف کر دی’’اور خوش ہوتے ہیں ناں تو ’بے‘۔ ۔‘‘میں ٹھٹھر کر رہ گئی’’اور جب اور خوش ہوتے ہیں ناں تو بیٹا دیتے ہیں‘‘میں اپنی جگہ ساکت تھی!وہی مرحلہ پیش آگیا ،جس کا خوف تھا۔
’’اور جب۔ ۔ ‘‘وہ ایک لمحے کو رکی تھی’’اور جب اورزیادہ خوش ہوتے ہیں ناں تو۔۔ ‘‘میں ’بیٹے‘ میں گم تھی۔ ۔ شاید اب مجھے مزید سے سروکار نہیں تھا’’جب اور زیادہ خوش ہوتے ہیں ناں تو ’بیٹی‘ دیتے ہیں‘‘میں نے گھوم کر اسے دیکھا۔ ۔وہ بدستور مسکرا رہی تھی!
’’یہ کس نے بتایا وردہ کو؟‘‘خوشی و حیرت کے احساس نے صرف یہی پوچھنے دیا۔
’’میری ماما نے۔ ۔ وہ جب باتیں کرتی ہیں ناں تو مجھے بھی پتا چل جاتا ہے‘‘وہ دوبارہ جھولا جھولنے لگ گئی!
معاشرے میں’’مجھے بیٹا چاہیے بس‘‘ کے بڑھتے رجحان نے سخت متفکر کر ڈالا تھا۔۔کل شام کی بحث کا اختتام اس بات پر ہوا تھا کہ یہ ماں ہی ہے جو اولاد کو بیٹا،بیٹی میں فرق اور افضل و احقر بتلاتی ہے۔ ۔ ورنہ یہ بچے جو کل کو جوان ہونے ہیں ،کہاں اس کا فرق جانتے ہیں؟وہ تو وہی جانتے ہیں جو ماں ،خالہ،پھپھو،دادی یا نانی بچپن میں بتلاتی ہے۔ ۔ اور آج کے واقعے نے اس پر مہر ثبت کر دی!!
اللہ سبحانہ وتعالٰی نے بارش برسائی تھی۔۔۔لیکن وردہ سے اللہ سبحانہ وتعالٰی بہت خوش تھے جبھی اس کی ننھی سی بہن ہوئی ہے:)
بار ک اللہ لک فی الموھوب لک و شکرت الواھب ۔۔۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
تعلق دائما بأحلامك ، ولا تيأس مهما حدث
اپنے خوابوں سے ہمیشہ وابستہ رہیے۔۔جو کچھ مرضی ہو جائے کبھی بھی مایوس نہ ہوں!!
بشکریہ اخت اشعث
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم​
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ‌ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ‌ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَ‌حْمَتُهُ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿سورۃ النور،آیۃ٢١﴾​

ترجمہ:اے لوگو جو ایمان لائے ہو، شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی شخص پاک نہ ہوسکتا مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے، اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ساکن موجوں پر کشتی چلانا کمال نہیں۔۔۔کمال تو یہ ہے کہ اٹھتی موجوں اور چڑھتے طوفان پر کشتی کو ڈگمگائے بغیر سفر جاری رکھنا!!
 
Top