• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
زندگی کے ہر دن اور لمحے کو انجوائے کیجیے۔ ۔ ۔ یہ کام مشکل تو نہیں ہے!!!!
بس چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشیوں کو تلاش کیجیے۔ ۔
کھانا بناتے ہوئے۔۔ ۔ بائیک چلاتے ہوئے۔ ۔ ۔بہن بھائیوں سے باتیں کرتے ہوئے۔ ۔
سچ میں بہت مزا آئے گا!
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
الحمدللہ عید کا پہلا دن بھی بیت گیا۔ ۔پچھلی عید کی مانند یہ عید بھی پاکستان میں ہی گزری!

عید کی نماز پڑھنے کے ساتھ ساتھ آتے جاتے بہت مزہ آیا۔ ۔ ۔ لوگ ‘مری مری‘کرتے نہیں تھکتے۔۔ مجھے تو ٹیکسلا اور اسکا راستہ بہت خوبصورت لگا ۔ ۔‘نیڈ4سپیڈ‘ریسنگ ٹریک کے ارد گرد کا منظر ہی لگ رہا تھا۔ ۔
گھر والوں،ہیلپرز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔ ۔ ۔بدریہ کی پہلی عید تھی اور اس نے خلاف معمول سو سو کر گزار دی:)۔ ۔ ۔ حیرت انگیز طور پر اس دفعہ کام بہت کم تھا ۔ ۔ قربانی بھی تو دوسرے دن ہونی طے پائی تھی!!
سو عصر کے بعد سے کارٹونز دیکھنے کا دل پسند سلسلہ شروع ہوا ۔۔۔ آج تو صاحب بھی ف ب پر نہیں بیٹھے تھے۔۔ ہیلپر نمبر 4 نے استفسار کیا کہ خیریت ؟؟آج پھینس نہیں لگائی۔ ۔ ہنس کر کہنے لگے‘‘کل نیٹ خراب تھا۔ ۔ ۔ سو گھر والوں کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔ اچھے لوگ ہیں وہ بھی!!:)‘‘
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بڑی خوشیوں کے حصول میں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو نطر انداز نہ کریں،یہ نہ ہو بڑی خوشیوں کی خاطر ہم چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہو جائیں۔ ۔ ۔

‘‘بھیا چاکلیٹ کیک تو لادیں‘‘ہم نے فرمائش کی
‘‘وہ تو میری بیگم آئی گی تو پھر لاوں گا‘‘
‘‘اچھا وہ بھابھی کے آنے پر لے آنا ،ابھی پیسٹری لے آئیں۔ ۔ ۔‘‘ابھی فرمائش جاری تھی کہ امی نے آوز دی۔ ‘‘مشکٰوۃ ذرا گوشت تو بنوا دو۔‘‘
‘‘جی اچھا!‘‘
دائیں،بائیں نظر دوڑائی میرے جوتے حسبِ معمول غائب تھے،صرف بھیا کے جوتے موجود تھے،میں بھی خلافِ معمول بھیا کے جوتے پہنے کچن میں جا وارد ہوئی۔
اندر سے ہی آواز دی ‘‘بھیا پیسٹری نہیں لاتے تو پائن ایپل ہی لے آنا۔ ۔ ۔ ‘‘

ابھی کام ختم ہی ہوا تھا کہ بھیا کا سیل فون بجنے لگا ۔ ۔ ان کے دوست آ گئے تھےاور وہ جلدی میں لیپ ٹاپ کے پاس پیسے دیکھنے لگے۔ ۔
‘‘ابھی یہاں پیسے پڑے تھے‘‘ ان کے کہنے پر یاد آیا وہ میرے پیسوں کی بات کر رہے ہیں جو ابھی ابھی چھوٹی بہن سے نکلوانے کے بعد الماری میں رکھ کر آئی تھی۔ ۔ ۔
‘‘وہ تو میرے تھے ،میں نے اندر رکھے ہیں‘‘۔
‘‘پیسے دو گی تو کچھ آئے گا نا۔ ۔ میرے پاس تو پیسے نہیں ہیں‘‘۔ بہانہ
‘‘دو منٹ رکو ۔ ۔ ابھی لائی‘‘ میں کمرے کی طرف بھاگی تو بھیا کہنے لگے ۔ ۔
‘‘بس جی اب دیر ہورہی ہے میں جا رہا ہوں‘‘بھیا جلدی سے کمرے سے نکل گئے، میں نے پھر آواز دی
‘‘ایک منٹ رک جاو بھیا۔ ۔ ایک منٹ‘‘ شکر ہے پیسے سامنے ہی رکھے تھے لیکن بھیا تو سیڑھیوں پر پہنچ گئے تھے۔ ۔ ۔ اچانک ہی انہیں یاد آیا


۔
۔
۔
۔
۔
‘‘میرے جوتے!‘‘
ھھھھھھھھھھھھھ۔ ۔ ۔ وہ تو میرے پاوں میں تھے۔ ۔

سب کی ہنسی چھوٹ گئی ۔ ۔
وہ تو سمجھے تھے سیڑھیوں کے پاس اتار آیا ہوں۔

‘‘میرے جوتے دو‘‘ بھیا ہنستے ہوئے واپس آئے اور میں نے جوتوں کے ساتھ پیسے بھی پکڑا دیئے۔ ۔ شکر ہے میں نے بھیا کے جوتے پہن لئے تھے ، ، ویسے کبھی کبھی دوسروں کے جوتے پہننے کا فائدہ بھی ہوجا تا ہے۔ ۔ ۔آج پتا چلا تھا۔ ۔
تبھی تو خنساء کہہ رہی تھی
‘‘بھابھی کو کہوں گی کہ جب بھیا جلدی میں بات نہیں سنتے تو ان کے جوتے پہن لیا کریں‘‘

آپ بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ ۔ ۔ !
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رشتے اور رشتہ دار۔ ۔ ۔ ۔ جلتی لکڑیوں کی مانند ہیں!!!!
اور ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ آگ تاپنے کے لیے ایک مخصوص فاصلہ رکھنا ضروری ہے اور بلا مقصد لکڑیوں کی الٹ پلٹ۔ ۔ ۔اپنےہی وجود کو جلانے کا باعث!!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
دستبردار ہونا کتنا مشکل اور تکلیف دہ ہے۔ ۔
پھر چاہے بات رشتوں سے دستبردار ہونے کی ہو یا خواہشوں سے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
مسلمان کا یہ کام نہیں کہ وہ ماحول سے متاثر ہو بلکہ مسلمان تو وہ ہے جو ماحول کو متاثر کر دے!!!(حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بحث کا کبھی بھی نتیجہ نہیں نکلتا اور خاص اس وقت جب انا آڑے آجائے
 
Top