• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندی اور بریلوی کی دعوت " اور اہل حدیث کی دعوت میں فرق ! شیخ طالب الرحمن زیدی حفظہ اللہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
Chila.png

مقلدین سے گذارش ہے کہ مرے ہوئے لوگوں سے مدد مانگنے کے بارے میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کوئی قول پیش کریں۔
جزاک اللہ خیرا۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
مقلدین سے گذارش ہے کہ مرے ہوئے لوگوں سے مدد مانگنے کے بارے میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کوئی قول پیش کریں۔
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ متبع کتاب و سنت تھے۔ ان کی تعلیمات سے اگر کوئی اس قسم کی بات ثابت ہے تو سامنے لائیں۔ کسی ایک شخص کو اس پر فتن دور میں کسی طبقہ کا نمائندہ نہ بنائیں۔شکریہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ متبع کتاب و سنت تھے۔ ان کی تعلیمات سے اگر کوئی اس قسم کی بات ثابت ہے تو سامنے لائیں۔ کسی ایک شخص کو اس پر فتن دور میں کسی طبقہ کا نمائندہ نہ بنائیں۔شکریہ
ارے بھائی، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو کیوں عقائد کے معاملات میں گھسیٹتے ہو؟ عقائد میں احناف کا امام ابو حنیفہ سے بھلا کیا لینا دینا؟

ااور رہی "کسی ایک شخص کو نمائندہ بنانے کی بات "، تو آپ راضی تو ہوں۔ آپ کو کتنے نمائندگان درکار ہیں۔ ہم پیش کئے دیتے ہیں۔ مثلا آپ کے احسن گیلانی مرحوم تو اپنے دیوبندی مسلک کے بارے میں یہ فرما گئے ہیں:

"پس بزرگوں کی ارواح سے مدد لینے کے ہم منکر نہیں۔" (حاشیہ سوانح قاسمی 334/1)

اور آپ کے رشید احمد گنگوہی صاحب تو یہ بھی لکھ گئے ہیں:
"مرید کو یہ یقین کرلینا چاہیے کہ پیر کی روح ایک جگہ مقید نہیں ہوتی۔ مرید جس جگہ بھی ہو چاہے دور ہو یا نزدیک اگر چہ مرید ذہنی طور پر پیر کے جسم سے دور ہے لیکن پیر کی روحانیت اس سے دور نہیں۔ یہ بات جان لینے کے بعد مرید ہر وقت پیر کی یاد دل میں رکھے اور قلبی تعلق اس سے ظاہر ہونا چاہیے اور ہر لمحہ اپنے پیر سے فائدہ حاصل کرتا رہے۔ مرید اپنے پیر کا محتاج ہوتا ہے۔ لہذا پیر کو اپنے قلب میں ظاہر جان کر ذہن سے اس سے طلب کرے تو پیر کی روح اللہ کے اذن سے ضرور القا کرے گی۔"امدادالسلوک ص:10
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
ارے بھائی، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو کیوں عقائد کے معاملات میں گھسیٹتے ہو؟ عقائد میں احناف کا امام ابو حنیفہ سے بھلا کیا لینا دینا؟
محترم! میں نے بھی یہی کہا تھا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور نہ کی۔ اور اسی طرح قرون اولیٰ کے حنفی علماء سے بھی ایسی کوئی بات ثابت نہیں۔
باقی رہی عقائد میں ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو گھسیٹنے کی بات تو یہ صرف مفسدین ہی کر رہے ہیں حنفی نہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
محترم! میں نے بھی یہی کہا تھا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور نہ کی۔ اور اسی طرح قرون اولیٰ کے حنفی علماء سے بھی ایسی کوئی بات ثابت نہیں۔
باقی رہی عقائد میں ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو گھسیٹنے کی بات تو یہ صرف مفسدین ہی کر رہے ہیں حنفی نہیں۔
مفسدین کی نشاندہی بهی کردیں ۔ ان کتب کی مصنفین کا ذکر بهی کریں جنهوں نے بقول آپکے کتب احناف میں عقائد کو داخل کیا ۔ پهر سکون لیں اور سوچیں کہ کن لوگوں نے اور کیوں اسلام کے بنیادی عقائد کو مذهب حنفی میں داخل کیا ؟ وہ کون تهے اور انکے مقاصد کیا تهے؟ بنیادی اختلافات اهلحدیث رکهتے هیں جزئیات جنکے بارے میں سوال هونا هے نہ حساب دینا هے ان کے بارے میں یہ کها جاتا رها هے همیشہ کہ ایسے اعمال کئے جائیں جو بهتر اور افضل هیں احادیث ثابتہ کی روشنی میں تاکہ زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب ملے ، اسمیں برا کیا هے ؟ اتفاق هونا چاهئے بنیادوں پر جنمیں عقائد کو سب سے پهلے رکها جائے ۔ جزئیات پر اگر آپکی خواهش افضل کی جگہ ادنی هی کی هو تو اہلحدیث کی باتیں سنیں ضرور عمل نہ کریں ۔ مشکل یهی هے کے صوفیت کا خلط کردیا گیا هے حنفیت میں اور یہ دعر قدیم سے هوتا رہا هے ۔ ان پر جو کہے اور روکے وہ متشدد اور لا مذهب ۔ عجیب طرز اپنایا جاتا رہا مدتوں سے ۔ عقائد پر نرمی اور جزئیات میں سختی یہ امتیاز کسکا هے اور یہ شعار کسکا هے ؟ تمام عالم اسلام جانتا هے کہ اهلحدیث بنیادی عقائد پر قائم هیں ۔ انکے عقائد میں زلزلہ نهیں آتا ۔ اسلام کی بنیادوں پر اتفاق کی بات اور کام هونا چاهئے اور یهاں تعاون چاهئے ۔ کوئی اصلاح عقیدہ پر بات کرتا هے نہ کام ۔ جو کام کرے وہ جماعت انگریزوں کی پیدا۔کردہ ۔ کیا خوب دین پیش کیا جارها هے مذاهب کے نام پر !
اللہ۔هم سبکو بهتر توفیق دے ۔ اپنے دین پر قائم رکهے اور همارا خاتمہ بهی اپنے پسندیدہ دین پر کرے۔
دس بنیادی سوالات چهوڑ کر کسی ایک جزئی بات پر دلائل دینا انصاف تو نہ هوا ۔ ضرورت اگر اتفاق کی هے تو صرف اور بنیادی عقائد پر ۔ خود دیکیں آپ ۔ آپ تو جزئیات پر قرآن و حدیث سے دلائل دیتے هی ۔ کیوں اسلام کے عقائد پر نهیں کهتے ۔ فتح و نصرت اللہ کی تو قلم اٹهائیں ۔ لکهیں اور عملی کوشش بهی کریں کہ دین اور مذاهب میں اهم کیا هے ۔ دین یا مذهب ؟ بلندی دین کی چاهئیے یا مذهب کی ؟
والسلام
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
اتفاق هونا چاهئے بنیادوں پر جنمیں عقائد کو سب سے پهلے رکها جائے ۔
آپ کی بات سر آنکھوں پر۔ چاروں مذاہب کے عقائد آپ پڑھیں اور بتائیں کہ ان میں کیا اختلاف ہے؟ میرے علم کے مطابق عقائد میں کسی کا اختلاف نہیں ہے۔مختلف علماء کی اپنی تصنیفات کو ان مذاہب میں شامل نہ کریں۔ اگر کسی کی اصلاح کی ضرورت ہے تو ضرور کرنی چاہئے۔

مشکل یهی هے کے صوفیت کا خلط کردیا گیا هے حنفیت میں اور یہ دعر قدیم سے هوتا رہا هے ۔ ان پر جو کہے اور روکے وہ متشدد اور لا مذهب ۔
ایسے کو کبھی کسی نے متشدد اور لا مذہب نہیں کہا گیا۔ میری تمام پوسٹس سے کوئی ایک حوالہ مرحمت فرمائیں کہ میں نے کسی عقیدہ کی بنا پر کسی کو متشدد یا لامذہب کہا ہو۔ دوسروں کا میں ذمہ دار نہیں۔

عقائد پر نرمی اور جزئیات میں سختی یہ امتیاز کسکا هے اور یہ شعار کسکا هے ؟
کس جگہ عقیدہ کے معاملہ میں نرمی برتی گئی اور کہاں جزئیات (آپ کی مراد یہاں شائد فروعات کی ہے) میں سختی برتی گئی؟ نشان دہی فرما دیں۔

اسلام کی بنیادوں پر اتفاق کی بات اور کام هونا چاهئے اور یهاں تعاون چاهئے ۔ کوئی اصلاح عقیدہ پر بات کرتا هے نہ کام ۔
آپ بسم اللہ کیجئے انشاء اللہ صحیح خطوط پر کام کئے جانے کی حمایت کروں گا۔

اللہ۔هم سبکو بهتر توفیق دے ۔ اپنے دین پر قائم رکهے اور همارا خاتمہ بهی اپنے پسندیدہ دین پر کرے۔
دس بنیادی سوالات چهوڑ کر کسی ایک جزئی بات پر دلائل دینا انصاف تو نہ هوا ۔ ضرورت اگر اتفاق کی هے تو صرف اور بنیادی عقائد پر ۔ خود دیکیں آپ ۔ آپ تو جزئیات پر قرآن و حدیث سے دلائل دیتے هی ۔ کیوں اسلام کے عقائد پر نهیں کهتے ۔ فتح و نصرت اللہ کی تو قلم اٹهائیں ۔ لکهیں اور عملی کوشش بهی کریں کہ دین اور مذاهب میں اهم کیا هے ۔ دین یا مذهب ؟ بلندی دین کی چاهئیے یا مذهب کی ؟
آپ کو شائد معاملات کی شدت کا احساس نہیں۔ نماز کے مختلف فقہی مسائل میں سے چن چن کر حنفی مسائل کی تکذیب اس حد تک کی جارہی ہے کہ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو نعوذ باللہ قرآن و حدیث کا مخالف ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آپ ذرا فقہ الحدیث اٹھا کر دیکھ لیں کہ اس میں کی گل کھلائے گئے ہیں۔ اس میں عقائد کی تصحیح کا کتنا مواد موجود ہے۔
محترم! ذہن نشین رکھیں کہ؛
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (284) البقرۃ
هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آَيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آَمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ (7) آلِ عمران
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى (40) فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى (41) النازعات
 
Top