• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی:ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی - انالله وانا اليه راجعون

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ویسے سچ تو یہ ہے کہ مجموعی طور پر ہم مخالفت برائے مخالفت کے قائل ہیں تحفط نسواں نامی بل پر میں نے فیس بک پر اس کی شقیں شئیر کی کہ اس پر ایک ایک کر کے تبصرہ کیا جائے کہ یہ کیسے غلط ہے اور کہاں غلط ہے تو صرف جواب میں یہی کچھ ملا کہ بھائی یہ غلط ہے
عرض ہے کہ یہ غلط ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن بیان تو کیا جائے کہ کس شق میں کیا غلطی ہے اور کہاں شریعت کی مخالفت ہو رہی ہے
لہذا توہین رسالت کے مرتکب کی سزا موت ہے اس میں تو کوئی شک ہی نہیں لیکن اس سزا پر عمل درآمد کیسے ہو اس پر بے شمار اختلافات ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل کر بیٹھے اور جامع رہنمائی عوام کو دیں اور یہی رہنمائی سپریم کورٹ کو بھی دیں اور جو نمائندے پارلیمنٹ میں ہیں وہ وہاں اس کو بیان کریں
کم از کم جو ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے وہ تو پوری کریں انفرادی طور پر بیان کرنا اور بیان کرتے چلا جانا۔۔۔۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
توہین رسالت کے مرتکب کی سزا موت ہے اس میں تو کوئی شک ہی نہیں لیکن اس سزا پر عمل درآمد کیسے ہو اس پر بے شمار اختلافات ہیں
محترم! اس پر عمل دراآمد بھی اسلامی خطوط پر ہی ہو تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔ وہ یہ کہ اسلام نے گوہان کے لئے جو شرائط رکھی ہیں ان کے مطابق گواہی قبول کی جائے۔ دوسرے بہتان لگانے والے کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی اس قانون کو غلط استعمال نہ کر سکے۔ قانون کے مطابق سزا صرف اس پر کاربند افراد ہی دیں عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
محترم بھائی میں نے پہلے جو دو شرطیں لگائی ہیں یہ ان شرائط کے مطابق نہیں پس میں اسکو کیسے درست کہ سکتا ہوں یہ غلط ہو گا
بھائی ہم لوگوں کے نزدیک تو الشیخ مبشر ربانی نے کوئی گستاخی نہیں کی ۔۔ لیکن کیا بریلوی حضرات کے خیال میں بھی یہی بات ہے؟؟ وہ تو انہیں گستاخ ہی سمجھتے ہیں اور اسی لیے تو مقدمہ درج کروایا گیا اب اگر کوئی بریلوی خدانخواستہ عملی قدم اٹھا لے تو پھر؟؟
خود سزا دینے کا ایک اور نمونہ آج ہم نے جنید جمشید پر حملے میں دیکھ لیا ہے۔ اگر یہ واقعہ ائیرپورٹ کی حدود سے باہر ہوتا تو معلوم نہیں کیا ہوتا
اس سے پہلے بھی ہم ایسے نمونے پوری بستی جلانے، اور عیسائی جوڑے کو زندہ جلانے پر دیکھ چکے ہیں
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
خود سزا دینے کا ایک اور نمونہ آج ہم نے جنید جمشید پر حملے میں دیکھ لیا ہے۔ اگر یہ واقعہ ائیرپورٹ کی حدود سے باہر ہوتا تو معلوم نہیں کیا ہوتا
جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اگر ان کو قرار واقعی سزا ملنے لگے تو اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔
قانون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ ہر مجرم سزا سے بچ نہ سکے۔ یہ نہ ہو کہ غریب تو ”الزام“ پر ہی سزا پا لے اور صاحبِ حیثیت ”جرم“ کے باوجود ”باعزت“ بری ہو جائے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
کم از کم وہ ساتھی جو ممتاز قادری کو شہید ناموس رسالت قرار دے رہے تھے ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کیا واقعی یہ سب ٹھیک تھا اور ہو رہا ہے
وقت سے 12 دن قبل چہلم
اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری کا عین اس وقت ظاہر کرنا جب ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ہو رہا تھا
اور حنیف قریشی اور خادم حسین پیر وں کا اسلام اآباد میں جارحیت اور توڑ پھوڑ وغیرہ غیر قانونی اقدامات کا اٹھانا اور پھر ثروت قادری کا اپنے منظم کارندوں کی مدد سے لا اینڈ آرڈر کی مخالفت جیسا کہ کراچی میں وہ اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کرتے ہیں
اور جواب میں لاہور کا بم دھماکہ
یہ سب ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کم از کم وہ ساتھی جو ممتاز قادری کو شہید ناموس رسالت قرار دے رہے تھے ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کیا واقعی یہ سب ٹھیک تھا اور ہو رہا ہے
سب ٹھیک تو شاید اہل فورم میں سے کسی نے بھی نہ کہا ہو ۔ جتنا صحیح کہا تھا وہ اب بھی صحیح ہے ۔
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
جتنے منہ اتنی باتیں!
جو خبریں جیسے بھی ذریعے سے پہنچ رہی ہیں، محض انہی پر تکیہ لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی مرضی کے مطالب پیش کر کے بات بڑھائی جا رہی ہے!
۔۔۔۔
اگر ممتاز قادری شہید علیہ الرحمہ کے نظریات و عقائد ایسے تھے (اور وہ انکی بیعت، قول و فعل سے ظاہر ہیں) جو کسی خاص مکتب فکر کے نزدیک صریح کفر و شرک ہیں تو انکے نزدیک اسکا ایسا اقدام کیسے مستحسن قرار پا سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
۔۔۔
قانون کو ہاتھ میں لینا یا نہ لینا، درپیش حالات، وجہء قتل وغیرہ تو بہت بعد کی باتیں ہیں، پہلے شہید علیہ الرحمہ کے عقائد و نظریات کی بنا پر اسے کسی کھاتے میں تو رکھا جائے!!!!
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
ایک وڈیو دیکھ کر بہت افسوس ہوا ۔
ممتاز کے نام پر جلسہ دھرناں کرنے والے لوگوں کی قیادت میں موجود ایک مذہبی علامتوں سے مزین ایک بظاہر عالم نما شخص کے منہ سے ایک صحافی کو ماں کی گندی گالی۔۔وہ بھی تکرار کے ساتھ ۔افسوس بہت افسوس ۔
کیا یہ ناموس رسالت ﷺ کا جلسہ ہے ۔؟
کیا یہ ہے توہین رسالت کا مقدمہ لڑنے والے ۔ اس سے کتنی تقویت ملے گی اس مقدمہ کو؟
 
Top