• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی:ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی - انالله وانا اليه راجعون

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
جب ممتاز قادری کے جنازے میں ہزاروں کا مجمع نعرہ رسالت ۔۔۔ اور نعرہ حیدری لگاتا ہے تو کم ازکم مواحد کی پیشانی پر ایک بل تو پڑنا چاہیے، اس کے ضمیر کو ایک بار ملامت تو کرنی چاہیے، ۔۔۔۔۔۔ کہ مجھے اپنے بڑھے ہوئے قدم روک لینے چاہییں۔ اسے کم از کم ایک بار تو احساس ہونا چاہیے کہ توحید اتنی بھی 'ثانوی' حیثیت نہیں رکھتی۔

مَالَکُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰہِ وَقَارًا

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جب ممتاز قادری کے جنازے میں ہزاروں کا مجمع نعرہ رسالت ۔۔۔ اور نعرہ حیدری لگاتا ہے تو کم ازکم مواحد کی پیشانی پر ایک بل تو پڑنا چاہیے، اس کے ضمیر کو ایک بار ملامت تو کرنی چاہیے، ۔۔۔۔۔۔ کہ مجھے اپنے بڑھے ہوئے قدم روک لینے چاہییں۔ اسے کم از کم ایک بار تو احساس ہونا چاہیے کہ توحید اتنی بھی 'ثانوی' حیثیت نہیں رکھتی۔
مَالَکُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰہِ وَقَارًا
جب معاملہ
تعالوا إلى كلمة سواء بيننا و بينكم
والے نقطہ نظر سے ہو ، تو کسی کے ساتھ چلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک کہ خود کسی غلط کام کا ارتکاب نہ کریں ۔
اگر اہل حدیث ، بریلوی ، دیوبندی آپس میں آمنے سامنے آگئے ، تو فائدہ کس کا ہے ؟ تاثیر و پرویز جیسے تو چأہتے ہی یہ ہیں کہ یہ آپس میں ٹکریں مارتے رہیں ، اور ہمیں کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہ ہو ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مفتی منیب صاحب کی موضوع سے متعلق باتوں کے ساتھ مجھے تقریبا اتفاق ہے ، بعض غیر متعلقہ باتوں پر تبصرہ کی گنجائش ہے ۔
جو شخص مشرک ہے ، اسے اس کے کسی بھی عمل کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، اللہ تعالی نے واضح انداز میں ارشاد فرمایا تھا کہ اے نبی اگر آپ سے بھی شرک سرزد ہوا تو آپ کے بھی سارے اعمال برباد ہوجائیں گے ۔
کلمہ گو مشرک پر عام مشرکوں والا حکم دو بنا پر لگانا مشکل ہے :
1۔ جو وہ کرتے ہیں ، ان کے نزدیک وہ شرک ہے ہی نہیں ، یعنی تاویل کرتے ہیں ، گو ہم شرک کو تو شرک ہی کہیں گے ، البتہ ان کی تاویل کا خیال رکھتے ہوئے ان پر عام مشرکین والا حکم نہیں لگائیں گے ۔
2۔ بعض لوگ کو پتہ ہی نہیں ہوتا ، کہ جو وہ کرر ہے ہیں ، شرک ہے ، گویا ان کی جہالت ان کا عذر ہے ۔ علمی اصطلاح میں اس کو ’’ عذر بالجہل ‘‘ کہا جاتا ہے ، اس میں بھی عمومی حکم لگانا مشکل ہے ، کسی بھی شخص اور جن حالات و زمانہ سے وہ گزر رہا ہے ، کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ اس کی جہالت اس کے لیے عذر ہے یا نہیں ۔
واللہ اعلم ۔
جزاک اللہ خیرا -

شیخ محترم !
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104


کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟


مسجد بنانے کی فضیلت میں تو احادیث وارد ہوئی ہیں، قادری صاحب کے مزار بنانے کی فضیلت کیا ہو گی؟؟؟؟؟

قبر سے فیضان بھی جاری ہو گیا، زبردست۔۔۔۔۔۔

ان مذہب پسندوں سے میں تو سخت بیزار ہوں
 
Last edited:

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25


کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟


مسجد بنانے کی فضیلت میں تو احادیث وارد ہوئی ہیں، قادری صاحب کے مزار بنانے کی فضیلت کیا ہو گی؟؟؟؟؟

قبر سے فیضان بھی جاری ہو گیا، زبردست۔۔۔۔۔۔

ان مذہب پسندوں سے میں تو سخت بیزار ہوں
جناب! آپ کو چاہیے کہ ہر خبر باحوالہ پوسٹ کریں۔
بس جو بھی بات سوشل میڈیا پر نظر آئی، اسے معتمد بنا لیا!
کیا بات ہے آپکی!
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
ماڈرن تاریخ اس سے بہت بڑے جنازے یا آخری رسومات دیکھ چکی ہے جو کہ ممتاز قادری کے جنازے سے درجنوں گنا زیادہ بڑے تھے جیسا کہ 'بال ٹھاکرے'، 'خمینی ملعون'، ویٹی کن کا پوپ وغیرہ وغیرہ ان میں سے ہر ایک کے جنازےیا آخری رسومات میں لوگوں کی شرکت ملینز میں تھی۔ایرانی گورنمنٹ خمینی کے جنازے میں شرکت کے متمنی لوگوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ بتاتی ہے۔ حتیٰ کہ 70 کی دہائی میں مصرکی ایک گلوکارہ کے جنازے میں 40 لاکھ اور ابھی کچھ سال پہلے مرنے والے مائیکل جیکسن کےfuneral میں انگریز لوگ قریبا 30 لاکھ کی شرکت بتاتے ہیں۔
اگر اہل حدیث ، بریلوی ، دیوبندی آپس میں آمنے سامنے آگئے ، تو فائدہ کس کا ہے ؟ تاثیر و پرویز جیسے تو چأہتے ہی یہ ہیں کہ یہ آپس میں ٹکریں مارتے رہیں ، اور ہمیں کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہ ہو ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی ہم ذرا غور کریں تو دیکھتے ہیں کہ مشرک کے اوپر وہ حد نہیں جو گستاخ رسول پہ حد ہے اسی لئے غالبا ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ذمی کے اوپر یہ سزا خلاف قیاس لگتی ہو گی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس پہ تمام مسلمان دیندار طبقہ مرنے پہ تیار ہو جاتا ہے
واللہ اگر کوئی بھی اسلامی ملک ہو اور اوپر والی میری دو شرائط پوری ہو جائیں کہ واضح گستاخی بھی کی جائے اور حکومت بھی عدالت میں کیس نہ لے تو میں بخدا اگر موقع پاؤں گا تو الحمد للہ اسکو قانون کے خلاف قتل کر دوں گا کیونکہ میری نظر میں اس قانون کی کوئی وقعت نہیں جو ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کو ہی نہیں بچا سکتا چاہے مجھے ہزار بار پھانسی لگا دی جائے یا خالی اس لکھنے پہ ہی میرے اوپر توہین عدالت کا مقدمہ کر دیا جائے
اور میں یہ بھی یقین سے کہ سکتا ہوں کہ لبرل کو چھوڑ کر ہر فاسق و فاجر قسم کا اور مشرک قسم کا مسلمان بھی (شرط یہ ہے کہ وہ لبرل نہ ہوں) یہی پسند کرے گا چاہے وہ بریلوی ہو یا دیوبندی یا اہل حدیث سوائے انکے کے کہ ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم والا معاملہ ہو تو ان میں محبت کی کمی ہو سکتی ہے اور یہ لبرل اور کفار اسی چیز کو ہی ہمارے اندر سے ختم کرنا چاہتے ہیں
دیکھیں کہ کفار توحید کے خلاف تو وہ میڈیا کے ذریعے کامیاب ہو چکے ہیں اور اکثریت کو شرک میں لگا چکے ہیں مگر اب وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایک چیز یعنی رسول سے بھی انکو علیحدہ اگر کر دیا جائے تو پھر ہم مکمل کامیاب ہو جائیں گے اور وہ اب اسی وجہ سے بار بار خود بھی گستاخیاں کر رہے ہیں اور ہم سے بھی کروا رہے ہیں کہ مسلمانوں کا اسلام سے جڑا رہنے کا جو ایک ذریعہ کچھ نہ کچھ بچا ہے وہ بھی ختم ہو جئے تو پھر واللہ لبرل بننے میں ذر برابر دیر نہیں لگے گی
لہذا واللہ مجھے تو یہی سمجھ آ رہی ہے ہے کہ اگر یہ ہمیں ہمارے رسول کی عزت پہ کمپرومائیز کروانے اور ہمارے جذبہ کو دبانے میں کامیاب ہو گئے تو پھر اس بہاو میں ہمیں روکے والی کوئی چیز نہ ہو گی پس مجھے یہ لبرل اور دیندار طبقہ کی جنگ نظر آتی ہے واللہ اعلم
السلام و علیکم و رحمت الله -

غیر مسلم طاقتیں مسلم ممالک میں اسی لئے ہی تو کفریہ جمہوری نظام کی پشت پناہی اور ترویج میں اپنا وقت و پیسہ صرف کررہی ہیں کہ یہ نظام ہی ایسا ہے کہ جو الله کی حاکمیت کو براہ راست چیلنج کرتا ہے- اور اس کے ثمرات آج ہم بنفس نفیس ملاحظه کررہے ہیں- شرک و بدعت کے مظاہرے سرعام دیکھنے کو ملتے ہیں -لیکن کوئی روکنے والا نہیں اور نہ کوئی اس کے بارے میں قانون ہے- حکومت وقت ہمیشہ سے یہودو ہنود کی ہمنوا بنی رھی ہے- حکومتی کارندے سرعام "کفر" کرتے ہیں - لیکن کسی امام خطیب یا مولانا کو اتنی جرّات نہیں کہ اس پر کفر کا فتویٰ لگا سکیں- اگر کسی نے جرّات کرکے ان لعنتی حکمرانوں کو کافر قرار دے بھی دیا تو اس کا شمار "خوارج" کی صفوں میں ہونے لگتا ہے- ناموس رسول صل الله علیہ و آ له وسلم کو سرعام "کالا قانون" قرار دیا جاتا ہے لیکن ایک بھی "حکومتی اہلکار" اس پرآواز نہیں اٹھاتا- ایک مسلمان شریعت کے کسی ایک مسلمہ حکم کے انکار سے ہی دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے (جیسے قادیانی) کجا یہ کہ شریعت کے کسی مسلمہ حکم کو ’کالا قانون‘ کہہ کر اس کی توہین بھی کی جائے -

دوسری طرف عالم یہ ہے کہ پاکستان کے دستور کی رو سے صدر، گورنر اور وزرا کو عدالتی باز پرس سے استثنا حاصل ہے جو شریعت ِاسلامیہ کے سراسر خلاف اورحقیقت میں کفر ہے۔ اسلام کی رو سے تو بڑا سے بڑا حکمران بھی اسلامی قوانین و قصاص سے مستثنیٰ نہیں ہے- لیکن جمہوری کفریہ نظام میں یہ قوت موجود ہے کہ وہ خالق کائنات کے قوانین سے کھلم کھلا بغاوت و کھلواڑ کرسکے- ظاہر ہے جب زمین پر الله کے بندے الله رب العزت سے بے خوف ہو کر اس کے نازل کردہ قوانین سے کھلواڑ کرتے ہے تو پھر اس رب العزت کا عذاب بھی ان بندوں پر واجب ہو جاتا ہے - آج ہماری عوام بھی حکومت وقت کے ساتھ بنفس نفیس اس کفریہ جمہوری نظام کی ترویج میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے بشمول ہمارے علماء کے تو ظاہر ہے کہ عذاب کے دائرے میں تو عوام بھی آتی ہے-جیسا کہ قرآن میں ہے کہ (وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ -سوره المائدہ ٢ ترجمہ: اور آپس میں نیک کام اور پرہیز گاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اورگناہ اور ظلم پر مدد نہ کرو اور الله سے ڈرو بے شک الله سخت عذاب دینے والا ہے)- رہے حکمران تو وہ فلحال الله رب العزت کی دی گئی ڈھیل کے مزے لوٹ رہے ہیں-جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ ۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ سوره ھود ١٥-١٦ ترجمہ: (جو کوئی دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتا ہے تو انکے اعمال ہم یہیں پورے کر دیتے ہیں اور انہیں کچھ نقصان نہیں دیا جاتا- یہ وہی ہیں جن کیلئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور برباد ہوگیا جو کچھ انہوں نے دنیا میں کیا تھا اور خراب ہو گیا جو کچھ کمایا تھا)- ہاں البتہ وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَعْدُودٍ سوره ھود ١٠٤ (اور ہم اسے تھوڑی مدت کے لیے ملتوی کیے ہوئے ہیں)

بہرحال الله رب العزت نے پہلے ہی اپنے بندوں کو یہ تنبیہ کردی ہے کہ : وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ سوره ھود ١١٣ (ترجمہ: اور ان کی طرف مت جھکو جو ظالم ہیں پھر تمہیں بھی آگ چھوئے گی اور الله کے سوا تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے پھر کہیں سے مدد نہ پاؤ گے)-

الله ہم سب کو اپنی ہدایت سے نوازے اور کفرسے پناہ میں رکھے (آمین)-
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
کچھ باتیں بے ربط ۔۔۔و۔۔۔بے تسلسل خیالات کا اظہار ۔۔
اسلام كاحكم دنیا میں تو ظاہر پر ہی لگتا ہے ۔دل کا حال تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔
کچھ لوگ قطعی کافر ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔جیسے ۔۔۔ابو جہل ۔۔ابو لہب
کچھ منافق ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے ابن ابی
موجودہ صورتحال میں ہر تبصرہ کرنے والا کیا ۔۔۔۔دونوں جانب کی تمام کاروائیوں سے واقف ہے ۔۔۔جو منصف بن کر فیصلہ کر رہا ہے ۔ افسوس ایسا نہیں ہے ۔۔
سلمان تاثیر ۔۔۔کی باتوں میں مذہبی چیزوں سے بیزاری صاف نظر آتی تھی ۔۔۔جو کہ تمام لبرل ، خصوصاََفاشسٹ یعنی انتہا پسند لبرلز کے جملوں میں ہوتی ہے ۔۔۔لیکن افسوس موجودہ توہین والا معاملہ اتنا واضح نہیں ۔۔ بلکہ ایسا ہی کنفیوز ہے کہ کئی احتمال نکلتے ہیں ۔
یہ ایسا ہی ہے ۔کہ ابھی میڈیا اور اس کے علاوہ کئی لوگ ۔۔۔جو یہ کہتے ہیں کہ تاثیر کچھ غلط تو نہیں کہ رہا تھا (قانون بدلنے کا ہی کہہ رہا تھا) ۔۔۔
اور ۔۔یہ جو کئی ناواقف لوگ۔۔۔کہتے ہیں کہ سوسائٹی میں جزباتیت بہت بڑھ گئی ۔۔ہے ۔۔۔لوگ برداشت نہیں کرسکتے کوئی بات۔۔۔حضورﷺ تو رحمت اللعالمین تھے۔وہ تو سب کو معاف کر دیتے تھے ۔۔یا توہین کی سزا کا اختیار بھی انہی کے پاس تھا ۔
کیا یہ دونوں نظریات والے لاشعوری طور پر توہین والے کی سپورٹ نہیں کر رہے ۔بلکہ خود ہی توہین کے مرتکب نہیں۔؟
نہیں ۔۔البتہ ہر جرم کا کچھ تو درجہ ہوتا ہے ۔۔۔یہ ۔۔کچھ تو مجرم ہیں ۔۔۔
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔۔۔یہ باتیں تو اس کے بارے میں ہیں ۔۔۔جس کا معاملہ واضح نہیں ۔۔
البتہ جنہوں نے ۔۔۔صریحاَََ۔۔۔توہین کی ہے ۔۔۔رشدی ملعون وغیرہ۔۔۔
بعض لوگ ان کے بھی وکیل ہیں ۔۔۔مثلاََغامدی صاحب یا وحید الدین خان انڈیا ۔۔۔
ہمارےبعض زیادہ جزباتی لوگ ۔۔۔ان کو بھی توہین کامرتکب ہی سمجھتے ہیں ۔
یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ ۔۔۔رشدی کا توہین کرنا ہی جائز ہے ۔۔۔یا وہ جو کارٹونسٹ ہیں۔۔۔
بلکہ یہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔رشدی وغیرہ ذہنی بیمار لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔
میں کہتا ہوں۔۔ٹھیک ہے جناب آپ کی اس تاویل سے آپ توہین والے نہیں بنتے۔۔۔البتہ آپ خود ذہنی بیماری کا شکار ہوگئے ۔۔۔کیا آپ کی اس منطق سے اس مسئلے کی حدیں قائم رہیں گی۔۔۔نہیں بلکہ حد ٹوٹ جائے گی ۔
تاثیر کے قتل سے فائدے جو ہوئے۔
ہر آدمی جو کچھ ڈھیلا محسوس ہو رہا تھا اس قانون کے حوالے سے ۔۔وہ محتاط ہو گیا ۔
سب کو پتا چلا گیا کہ مسلمان اس معاملے میں کتنے جزباتی ہیں ۔۔کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اس میں ۔

اس سے جو نقصان ہوئے ۔
وہ حجت ۔۔جو اس نظریے(قانون توہین کے خلاف والے نظریے)کو دلائل سے شکست دے کر قائم ہوتی ۔۔(البتہ ڈنڈے سے قائم ہوئی) ۔۔وہ قائم نہ ہوسکی۔
کئی لوگ بھی دلیل سے مانتے ہوئے چپ نہ ہوئے ۔۔۔بلکہ خوف سے چپ ہو گئے ۔۔۔
ممتاز کی پھانسی کے فائدے نقصان
اس کی پھانسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔۔۔نقصان ہی ہوا
جن کے پریشر پر پھانسی دی گئی ۔۔۔ان کے نظریے کو واضح برتری ملی۔۔۔
ایک غلطی(بالفرض) ممتاز سے ہوئی ۔۔تو دوسری غلطی ممتاز کو پھانسی دے کر ہی کرنی تھی۔۔
سوال۔توپھانسی نہ دیتے تو کیا کرتے۔۔اس کو باعزت بری کر دیتے ۔۔؟
۔۔کوئی بیچ کا رستہ نکال لیتے ۔۔قانون اپنے ہاتھ میں لینے ۔۔۔یا توہین واضح نہ ہونے (واضح توہین اگر نہ تھی تو
۔۔۔الفاظ پاک و صاف بھی تو نہ تھے)۔۔۔۔یا قتل شبہ۔۔۔کا کیس بنا کہ ۔۔ قید۔۔جرمانہ وغیرہ۔۔دی جاسکتی تھی ۔۔۔
مجھے ذاتی طور پہ ۔۔۔ممتاز کے کردار پر شک نہیں ۔۔۔جو اپنی جان دے رہا ہے ۔۔۔بلکہ میرا یہی خیال ہے اس سے
حسن ظن کے طور پہ کہ تاثیر نے توہین کسی نجی محفل میں کی ہے ۔۔جس کو ممتاز جو کہ اس کے ساتھ ہی ہوتا تھا۔۔۔نے سُنا۔۔اور لوگوں کے سامنے غیر واضح جملے جو بولے گئے ۔۔۔وہ ممتاز کے سامنے واضح ہی تھے ۔
(مثلاََ۔۔سب کے سامنے وہ کہتا ہے ۔۔۔یہ کالا قانون ہے ۔۔۔پھر دوسرے انٹرویوز میں کہتا ہے کہ ۔۔میری مراد یہ ہے کہ ۔۔۔اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔۔۔اس میں ترمیم کی جائے
لیکن ۔۔۔نجی محفل میں وہ یہی ظاہر کرتا ہو کہ ۔۔۔یہ قانون ہی نہیں ہونا چاہیے۔۔۔یا اس کا مذاق اڑاتا ہو۔وغیرہ)
سوال۔آپ ایک بظاہر مسلمان پہ بد گمانی کیوں کرتے ہیں ۔۔۔جب کہ نجی محفل کا آپ کو پتا نہیں ؟
ٹھیک ہے ۔۔حکم ظاہر پر لگتا ہے ۔۔۔لیکن ظاہر الفاظ ۔۔۔بھی تو دھلے ہوئے ہونے چاہییں۔۔۔شخصیت بھی تو متقی کی ہو تو حسن ظن رکھے آدمی۔۔۔کیوں ایسے الفاظ بولے آدمی جو توہین نہیں تو شبہ توہین ہیں۔۔۔اس لئے ایسی بد گمانی کر رہا ہوں۔۔
اسلامی تاریخ میں ایک شخص عبد اللہ بن ابی گزرا ہے ۔۔۔وہ بھی نجی محفل میں ۔۔۔کئی باتیں کرتا تھا۔۔۔اور ہمارے نبیﷺ کے سامنے مُکر جاتا تھا۔۔۔ہمارے نبیﷺ نے تو اس کا جنازہ تک پڑھا دیا۔۔۔کہ حکم ظاہر پر لگتا ہے۔۔
لیکن اُس کے پاس رہنے والا اس کا بیٹا۔۔۔اس کی زبان و مزاج کو سمجھنے والا۔۔۔ایک صحابیؓ اپنے اس باپ کو مارنے کی اجازت اپنے نبیﷺ سے لیتے ہیں۔۔
ممتاز کی نیت پر شک نہیں ۔۔۔۔اور وہ جو اس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔۔ان پر یقین نہیں۔
جنہوں نے اس کو زندگی میں بھی۔۔۔کیش کیا۔۔۔اور اب بھی کریں گے۔۔۔شاید انہی کے لئے پھانسی کی تاریخ ۲۹ فروری رکھی گئی۔۔۔جو ۴ سال بعد ہی آتی ہے ۔۔۔لیکن ان کو بھی پتا نہیں جس نے ۔۔۔کیش کرنا ہے ۔۔۔اس کے سامنے ایسی باتوں کی کیا حیثیت۔۔۔
اور اس کا جنازہ پڑھنے والوں جو کہ ہر مسلک ۔۔و ۔۔۔طرز کے لوگ تھے ۔۔کے اخلاص پر بھی شک نہیں۔۔
(اللہ تعالیٰ کوئی کمی و کوتاہی ہو تو معاف فرمائے۔۔۔اور حق بات کہنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین)
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
”برین واشڈ“ لوگوں کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے ایک جیالے کا جوش۔۔۔۔۔۔۔۔ جو میں نے اپنے کانوں سے سنا ۔۔۔ اس کے ساتھ میرے دوستانہ مراسم تھے ۔۔۔ اس نے سلمان تاثیر کے قتل کے بعد ۔۔۔ایک سرکاری محکمہ میں ۔۔۔۔اوقات کار کےدوران ۔۔۔ چائے کے وقفہ میں نجی نشست میں ۔۔۔ اس قتل کےتبصرہ پر ۔۔۔۔پرجوش انداز میں کہا ۔۔۔”میں بھی وہی کتا ہوں جو سلمان تاثیر نے کہا کہ یہ قانون کالا ہے“ ۔۔۔۔ اس کی بات پر ششدر رہ گئے ۔۔۔۔۔ کہا کہ اس قانون کے غلط استعمال کی بات ممکن ہے ٹھیک ہو ۔۔۔ ناموس رسالت کے تحفظ کا قانون کالا قانون نہیں۔۔ اس نے کہا ۔۔۔ ”قانون ہی کالا ہے قانون ہی کالا ہوتا ہے“ ۔۔۔ ہم نے اس کو بہت سمجھایا مگر وہ بضد رہا ۔۔۔۔ ہم نے اس سے مکمل قطع تعلق کرلیا۔۔۔اس کی اطلاع افسران، بال کو بھی ہوئی ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top