اسلام علیکم
اللہ ہمارے اس نیک صیرت بھائی کو جلد از جلد خوب صیرت شریک حیات عطا کریں
مومنہ اور صبر کرنے والی عطا فرما،
یا اللہ عقیدہ توحید کی سمجھ رکھنے والی شریک حیات عطا فرما
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی علی بھائی الحمد للہ میری معلومات تک تو فی الحال بفضلہ تعالیٰ سب ٹھیک ہیں۔باقی جو آپ نے محمد ارسلان بھائی کےلیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کو جلد از جلد قبول کرے۔آمین ثم آمین.......اللہ کرے یہ جلد از جلد رمضان کے بعد ہی ہو۔ کیونکہ اگر یہ جلد از جلد رمضان میں واقع ہوگئی تو ارسلان بھائی باقی روزے رکھنے میں سست ہوجائیں گے۔ویسے دیکھو یار ارسلان بھائی خود کیا کہہ رہے ہیں۔
دعاؤں کی تو خیر ضرورت ہے یہ بات پکی ہے۔
یعنی ان جملوں سے ایک طرف تو علی بھائی کا حوصلہ بڑھارہے ہیں کہ انہوں نے یہ تھریڈ لگا کر بہت ہی اچھا کیا (واقعی اچھا بھی کیا ہے) اور دوسرا باقی ساتھیوں کو بھی اس بات پر ابھار رہے ہیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں۔ضرور ارسلان بھائی ہم دعائیں کریں گے۔ان شاءاللہ
ویسے میرے ذہن میں ایک بات آرہی ہے کہ کیا علی بھائی یہ تو نہیں دیکھنا چاہتے کہ ارسلان بھائی کی بیوی ارسلان کی کیسے پٹائی کرتی ہے؟ کیونکہ جس طرح اب ارسلان بھائی دہائیاں دیتے پھررہے ہیں کہ میری شادی کراؤ ...... میری شادی کراؤ ...... دعا کرو ...... سب مل کر کرو ...... کہیں علی بھائی بعد میں ارسلان بھائی کی یہ دہائیاں سننے کے چکر میں تو نہیں کہ ارسلان بھائی پھر کہتے پھر رہے ہوں ...... کہ بس یارو ......شادی کراؤ ...... ٹائم پہ کراؤ ...... ٹائم سے پہلے مت کراؤ ...... کچھ کالا کالا سا ہے ...... علی بھائی وضاحت کریں ......
اور پھر بھائی جی اگر آپ کو ہم سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے تو آپ کو بھی ایسی دوا کی ضرورت ہے جو بہت جلد اثر دکھانے والی ہو۔
ویسے دیکھ یار ارسلان عامر بھائی کتنے معصومانہ انداز سے کہہ رہے ہیں
آپ کی شادی جلد سے جلد ہو جائے
انداز تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ارسلان بھائی کی شادی ہونے کو ہے اور اس کے بعد عامر بھائی اپنی باری لگانے کے چکر میں ہیں ... دسو یار ...... اب یہاں پر کلیم حیدر کیا کرے ...... چلو اسی معصومانہ انداز سے حیدر بھی کہہ دیتا ہے کہ اللہ تعالی عامر بھائی کی دعا کو قبول کرے۔۔آمین
ویسے یار ارسلان تیزی مت دکھاؤ کیوں ڈھکے چھپے انداز سے دوسرے بھائیوں کے ذریعے اس بات کا اظہار کرواتے پھر رہے ہو کہ کلیم حیدر صاحب میری شادی جلدی کرواؤ۔ ارے یار آپ کا رشتہ میرے ذمہ ہوگیا کیونکہ جب آپ نے مجھے کہا تھا تب ہی میں نے ہامی بھر لی تھی۔ جب بھی کوئی آپ کے لیول کی لڑکی میرے ًپک پہ چڑھتی ہے تو ضرور بھائی کی یہ خواہش پوری کرواتا ہوں۔ ان شاءاللہ
ویسے ایک بات سارا بوجھ میرے کاندھوں پہ بھی مت ڈال کچھ خود بھی کوشش کر۔