السلام علیکم جناب
کلیم حیدر صاحب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی علی بھائی الحمد للہ میری معلومات تک تو فی الحال بفضلہ تعالیٰ سب ٹھیک ہیں۔
دوسروں کا بتا رہا ہے اپنی بھی بتا۔
باقی جو آپ نے محمد ارسلان بھائی کےلیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کو جلد از جلد قبول کرے۔آمین ثم آمین.......
آمین ثم آمین
اللہ کرے یہ جلد از جلد رمضان کے بعد ہی ہو۔ کیونکہ اگر یہ جلد از جلد رمضان میں واقع ہوگئی تو ارسلان بھائی باقی روزے رکھنے میں سست ہوجائیں گے۔
نو ٹینشن۔روزے رکھنے میں آسانی ہو جائے گی۔روزہ رکھنے میں مزہ آئے گا۔روزہ سکون سے گزرے گا۔اور بتا۔
ویسے دیکھو یار ارسلان بھائی خود کیا کہہ رہے ہیں۔
ارسلان بھائی نے جو سچ تھا وہی بولا ہے۔
یعنی ان جملوں سے ایک طرف تو علی بھائی کا حوصلہ بڑھارہے ہیں کہ انہوں نے یہ تھریڈ لگا کر بہت ہی اچھا کیا (واقعی اچھا بھی کیا ہے)
نہ صرف اچھا کام کیا بلکہ بہت ہی اچھا کام کیا۔ثابت کر دیا کہ میرا دوست ہے۔(ابتسامہ) یہ کام تو کر کے دکھا۔
اور دوسرا باقی ساتھیوں کو بھی اس بات پر ابھار رہے ہیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں۔ضرور ارسلان بھائی ہم دعائیں کریں گے۔ان شاءاللہ
سبحان اللہ
اب ثابت ہوا کہ تو میرا دوست ہے۔
ویسے میرے ذہن میں ایک بات آرہی ہے کہ کیا علی بھائی یہ تو نہیں دیکھنا چاہتے کہ ارسلان بھائی کی بیوی ارسلان کی کیسے پٹائی کرتی ہے؟
اپنی خیر مناؤ۔دو تین مہینے ہی بچے ہیں۔ان شاءاللہ
پھر علی اوڈ اور کلیم حیدر اکھٹے بیٹھے ہوں گے۔اور مجھے کہنا پڑے گا
خوب جمے گی جب مل بیٹھے گے بیگمات سے مار کھانے والے دو
کیونکہ جس طرح اب ارسلان بھائی دہائیاں دیتے پھررہے ہیں کہ میری شادی کراؤ ...... میری شادی کراؤ ...... دعا کرو ...... سب مل کر کرو ......
کہیں علی بھائی بعد میں ارسلان بھائی کی یہ دہائیاں سننے کے چکر میں تو نہیں کہ ارسلان بھائی پھر کہتے پھر رہے ہوں ...... کہ بس یارو ......شادی کراؤ ...... ٹائم پہ کراؤ ...... ٹائم سے پہلے مت کراؤ ...... کچھ کالا کالا سا ہے ...... علی بھائی وضاحت کریں ...... اور پھر بھائی جی اگر آپ کو ہم سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے تو آپ کو بھی ایسی دوا کی ضرورت ہے جو بہت جلد اثر دکھانے والی ہو۔
ابھی اور کون ساٹائم آنے والا ہے۔چند ماہ پہلے ہمارے گھر تعمیراتی کام ہوا تو مستری کہنے لگا کہ بھائی آپ شادی شدہ ہو ۔میں نے کہا نہیں ،میں کنوارہ ہوں۔ابھی میں چھوٹا ہوں تو یار کلیم حیدر بات سن وہ کہنے لگا کہ ہمارے ہاں تو تمہاری عمر کے لڑکے دو تین بچوں کے باپ ہوتے ہیں۔بتا یار اب یہ باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔(ابتسامہ)۔یعنی ان کے نزدیک بائیس سال کی عمر کا لڑکا بڑی عمر کا گردانا جاتا ہے۔
انداز تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ارسلان بھائی کی شادی ہونے کو ہے اور اس کے بعد عامر بھائی اپنی باری لگانے کے چکر میں ہیں ... دسو یار
کیوں یار عامر بھائی جیسے شریف آدمی کو تنگ کر رہے ہو۔عامر بھائی کے لیے ایک ہی بہت ہے۔اب آپ عامر بھائی کو شوق نہ دلاؤ دوسری کا۔ورنہ عامر بھائی کا کوئی پتہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب یہاں پر کلیم حیدر کیا کرے ......
کلیم حیدر سے کچھ ہو گا تو وہ کرے گا؟
چلو اسی معصومانہ انداز سے حیدر بھی کہہ دیتا ہے کہ اللہ تعالی عامر بھائی کی دعا کو قبول کرے۔۔آمین
آمین ثم آمین
ویسے یار ارسلان تیزی مت دکھاؤ کیوں ڈھکے چھپے انداز سے دوسرے بھائیوں کے ذریعے اس بات کا اظہار کرواتے پھر رہے ہو کہ کلیم حیدر صاحب میری شادی جلدی کرواؤ۔
لو یار میں نے کہاں کسی کو کہا ہے۔دسو یار
شادی سے پہلے اتنا ظلم؟؟؟؟
ارے یار آپ کا رشتہ میرے ذمہ ہوگیا کیونکہ جب آپ نے مجھے کہا تھا تب ہی میں نے ہامی بھر لی تھی۔
تو آخری آپشن ہے۔ابتسامہ
جب بھی کوئی آپ کے لیول کی لڑکی میرے ًپک پہ چڑھتی ہے تو ضرور بھائی کی یہ خواہش پوری کرواتا ہوں۔ ان شاءاللہ
شاباش شاباش۔آج ثابت کیا ہے کہ تو میرا دوست ہے۔اس بات کے لکھنے کے بعد تو اور بھی پیارا لگ رہا ہے یار۔ابتسامہ
ویسے ایک بات سارا بوجھ میرے کاندھوں پہ بھی مت ڈال کچھ خود بھی کوشش کر۔
ان شاءاللہ