اس تھریڈ کا خلاصہ یہ ہے کہ جس حدیث کو زیر بحث بنایاگیا ہے ، اس کو کچھ علماء نے ضعیف اور کچھ نے صحیح کہا ۔ دلائل دیکھیں جس کی بات درست ہے ، اس پر عمل کریں ۔
یا مزید اصول حدیث کی روشنی میں اس پر بحث کی ضرورت ہے تو کریں ۔
اسی تھریڈ میں ایک دوسرا کام بھی کیا جارہا ہےکہ ’’ اہل سنت ‘‘ کو برا بھلا اور محدثین پر بلا دلیل طعن وتشنیع کا سلسلہ چلایا جارہا ہے ۔ یہ کام اس تھریڈ میں کرنے کی اجازت نہیں ۔
’’ محدث فورم ‘‘ کے نام سے واضح ہے کہ یہ محدثین سے محبت کرنے والوں کا ، ان کی خدمات کو اجاگر کرنے والوں کا فورم ہے ۔ اگر کسی کو محدثین سے کوئی شکوہ ہے تو علمی اسلوب میں دلائل بیان کریں ، دلائل کا رد کریں ،محدثین کے اصول پر نقد کریں ، اپنے اصول بتائیں ، بلاوجہ کا غبار نکالنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ کہ یہ ’’ محدثین فورم ‘‘ ہے نہ کہ ’’ منکرین محدثین ‘‘ ۔