السلام علیکم
کسی بھی ریسٹورنٹس پر ایک مینیو ملتا ھے جہاں تمام کھانوں کی الگ الگ قیمتیں لکھی ہوتی ہیں۔ ایک عام آدمی کسی بھی سالن پر ایک پلیٹ کا آرڈر کرتا ھے جسے روٹی، نان یا چاول کے ساتھ کھا سکتا ھے، اس کے علاوہ سلاد، کولڈ ڈرنک اور اضافی جو بھی منگوائے کا سب کی قیمت الگ الگ ہو گی اور یہ کھانا ویٹر سرو کرتے ہیں۔
بوفے کا مطلب ھے کمرہ یا دُوکان کا پیش تختہ جہاں کھانے پینے کی چیزیں خریدی جا سکیں۔ بوفے میں ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے ایک ہی قیمت ہوتی ھے جیسے عامر بھائی نے لکھا
ایک آدمی 1500 روپے میں جتنا کھانا کھانا چاہے کھا سکتا ھے۔
اسی طرح 2 آدمیوں کے کھانے کی قیمت 3000 روپے۔
بوفے میں اسطرح کھانے لگے ہوتے ہیں۔
پلیٹ پکڑیں اور شروع ہو جائیں کوئی آپکے سر پر نہیں ہو گا۔
والسلام