- شمولیت
- نومبر 08، 2011
- پیغامات
- 3,416
- ری ایکشن اسکور
- 2,733
- پوائنٹ
- 556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک ثقہ غیر مدلس راوی کے لئے ہے!
دوسرا ثقہ مدلس راوی کے لئے ہے!
جی یہ کوئی تضاد نہیں!اور جب کہ آپ یہاں تک مان رہے کہ وہ روایات بھی مقبول اور قوی ترین ہیں جہاں راوی نے نہ تو مروی عنہ سے روایت کی تصریح کی ، نہ اسکی مروی عنہ سے ملاقات ثابت ہے پھر بھی آئمہ کے نزدیک وہ روایات صرف اسلئے مقبول ہیں کہ ملاقات کا احتمال موجود ہے ۔
اور مزید یہ بھی فرما رہے کہ اہل علم بھی ایسی روایات پر اعتراض نہیں کرتے بلکہ ان سے استدلال کرتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں، تو پھر ایسا راوی جسکا اپنے مروی عنہ سے سماع ثابت ہے ، اسکی روایت کیوں رد کر رہے ہیں صرف اس وجہ سے کہ وہ مدلس ہے؟؟
ایک راوی کی ملاقات تک ثابت نہیں ، صرف ملاقات کے احتمال پر وہ قابل قبول ، لیکن جو راوی بذات خود ثقہ ہے سماع بھی ثابت ہے ، اسکی روایت قبول نہیں۔ یہ تو تضاد ہے۔
ایک ثقہ غیر مدلس راوی کے لئے ہے!
دوسرا ثقہ مدلس راوی کے لئے ہے!