عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
امام نووی کیا نبی ہیں کہ ان کا استدلال غلط نہیں ہوسکتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟اسی وجہ سے امام نووی نے اس استدلال کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے قبیح قسم کی جہالت قرار دیا ہے!
اسی وجہ سے کہتے ہیں ، پہلےتولو، پھر بولو!
کسی انسان کے سامنے سجدہ ریز ہونا اسلام میں قبیح عمل ہے۔ قرآنِ پاک سورہ یوسف میں ہے کہ برگزیدہ نبی یعقوب علیہ السلام نےیوسف علیہ السلام کو سجدہ کیا۔ کیا ان کے اس فعل کو نعوذ باللہ قبیح کہا جاسکتا ہے؟؟؟
نہیں ہرگز نہیں۔
کیوں؟
اس لئے کہ اس وقت سجدہ تعظیمی جائز تھا اس لئے قبیح بھی نہ تھا منع کے بعد اس کا فاعل قبیح عمل کا مرتکب کہلائے گا۔
اسی طرح جو فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تک عمل میں لاتے رہے وہ احسن تھا۔ جب چھوڑ دیا تو اب اس کا فاعل قبیح عمل کا مرتکب کہلائے گا کہ یہ مخالفتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
یہ باریکی کی باتیں جو ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کرتیں۔
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقیہ کی مدح ایسے ہی نہیں کی۔