اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
محترمی اسحاق بھائی!شکر ہے آپ سیدنا الامام ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو قرآن و حدیث سمجھنے والا مانتے ہیں ،
ورنہ احناف کے ہاں تو یہ اصولی بات ہے کہ :
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ فقیہ نہیں"
مشہور اصولی عالم ملا احمد المعروف ملا جیون حنفی فرماتے ہیں :
"و إن عرف بالعدالة و الضبط دون الفقه كأنس وابى هريرة إن وافق حديثه القياس عمل به و غن خالفه لم يترك إلا بالضرورة لا نسد باب الرائى من كل وجه" (نور الانوار جلد اول صفحہ 509 طبع البشری )
کہ اگر یہ روای عدالت اور ضبط کے ساتھ تو معروف ہو، لیکن فقیہ نہ ہو جیسا کہ انس و ابو ہریرہ رضی اللہ عنھا ہیں تو اگر ان کی حدیث قیاس کے موافق ہو گی تو اِ س پر عمل کیا جائے گا اور اگر قیاس کے خلاف ہو گی تو ضرورت کے تحت چھوڑ دیا جائے گا وگرنہ ہر لحاظ سے رائے کا دروازہ بند ہو جائے گا۔
احناف کا یہ قانون : نور الا نوار ۱۷۹، اصول شاشی ۷۵، الحسامی مع شرح النظامی ۷۵، اصول بزودی ۱۵۹‘التوضیح و التویح ۴۷۳‘ اصول سرخی ۱ /۳۴ اور مراۃ الاصوال و غیرہ میں موجود ہے۔
مولوی خلیل احمد سہارنپوری جنہوں نے صحیح بخاری کے حاشی مرتب کئے انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ ہمارے حنفی علماء کا ہی یہ قاعدہ وکلیہ ہے چنانچہ بخاری شریف کے حاشیہ ۱/ ۲۸۸ پر لکھتے ہیں :
" والأصل عندنا أن الرواى إن كان معروفا بالعدالة والحفظ و الضبط دون الفقه والإجتهاد مثل أبى هريرة و أنس بن مالك فإن وافق حديثه القياس عمل به و إلا لم يترك إلا لضرورة وانسد باب الراى تمامه فى أصول الفقه"
ہمارے نزدیک قاعد ہ یہی ہے کہ اگر راوی عدالت حفظ اور ضبط میں تو مصروف ہو لیکن قفاہت و اجہتاد کی دولت سے محروم ہو جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں تو اگر ان کی حدیث قیاس کے مطابق ہو گی تو عمل کیاجائیگااور اگر قیاس کے خلاف ہو گی تو بوقت ضرورت چھوڑ دیا جائیگا تاکہ رائے و قیاس کا دروازہ بند نہ ہو اور اس کی مکمل بحث اصول فقہ کی کتب میں موجود ہے۔
ایک تو خلیل احمد سہارنپوری رح نہیں یہ احمد علی سہارنپوری رح ہیں.
دوسری بات اس کے لیے میرا ایک تھریڈ ملاحظہ فرمائیے (جو کہ اپنی تکمیل کے لیے عید قرباں کی چھٹیوں کا منتظر ہے) لیکن اس میں بھی جہاں تک ہے بات واضح ہے.
http://forum.mohaddis.com/threads/فقاہت-راوی،-رد-خبر-بالقیاس-اور-احناف۔-بعض-اشکالات-کا-جائزہ.33238/
جزاک اللہ خیرا.
کاپی پیسٹ آپ جیسے اہل علم حضرات کو زیب نہیں دیتا.