- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
9- بَاب مَنِ اشْتَرَى أُضْحِيَّةً صَحِيحَةً فَأَصَابَهَا عِنْدَهُ شَيْئٌ
۹- باب: آدمی نے قربانی کا جانورصحیح سالم خریدا ،اس میں عیب پیداہو گیا تو کیا کرے؟
3146- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْمَلِكِ، أَبُو بَكْرٍ؛ قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُلرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ،عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَرَظَةَ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍالْخُدْرِيِّ؛ قَالَ: ابْتَعْنَا كَبْشًا نُضَحِّي بِهِ، فَأَصَابَ الذِّئْبُ مِنْ أَلْيَتِهِ أَوْ أُذُنِهِ،فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ ﷺ، فَأَمَرَنَا أَنْ نُضَحِّيَ بِهِ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۴۲۹۸، ومصباح الزجاجۃ: ۱۰۸۹)، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۲،۸۶) (ضعیف جدا)
(سند میں جابر بن یزید الجعفی کذاب ، اور اس کے شیخ محمد بن قرظہ الانصاری غیر معروف راوی ہیں)۔
۳۱۴۶- ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے قربانی کے لئے ایک مینڈھا خریدا ، پھر بھیڑ ے نے اس کے سرین یا کان کو زخمی کردیا ، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( اس سلسلے میں ) سوال کیا ،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اسی کی قربانی کریں ۔