7- بَاب مَا تُجْزِءُ مِنَ الأَضَاحِيِّ
۷ - باب: قربانی کے لیے کون سا جانور کافی ہے ؟
3138- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍالْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَعْطَاهُ غَنَمًا، فَقَسَمَهَا عَلَى أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَبَقِيَ عَتُودٌ، فَذَكَرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ، فَقَالَ: " ضَحِّ بِهِ أَنْتَ "۔
* تخريج: خ/الوکالۃ ۱ (۲۳۰۰)، الشرکۃ ۱۲ (۲۵۰۰)، الأضاحي ۲ (۵۵۴۷)، ۷ (۵۵۵۵)، م/الأضاحي ۲ (۱۹۶۵)، ت/الاضاحي ۷ (۱۵۰۰)، ن/الضحایا ۱۲ (۴۳۸۴)، (تحفۃ الأشراف: ۹۹۵۵)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۴۹، ۱۵۲)، دي/الأضاحي ۴ (۱۹۹۱) (صحیح)
۳۱۳۸- عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بکریاں عنایت کیں ، تو انہوں نے ان کو اپنے ساتھیوں میں قربانی کے لئے تقسیم کر دیا ،ایک بکری کا بچہ بچ رہا، توانہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اس کی قربانی تم کرلو '' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : بیہقی کی روایت میں ہے کہ تمہارے بعد پھر کسی کے لیے یہ جائز نہ ہوگا ،اس کی سند صحیح ہے، جمہور علماء اور اہل حدیث کا یہی مذہب ہے کہ دانتی بکری جس کے سامنے والے نچلے دو دانت خودبخود اکھڑنے کے بعد گرکر دوبارہ نکل آئے ہوں اس سے کم عمر کی بکری کی قربانی جائز نہیں کیونکہ ابو بردہ رضی اللہ عنہ کی صحیحین میں حدیث ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول میرے پاس بکری کاایک جذعہ ہے جس کو میں نے گھر میں پالا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :'' تم اسی کو ذبح کرد واور تمہارے سوا اور کسی کویہ کافی نہ ہوگا'' اور جذعہ وہ ہے جو ایک سال کا ہوگیا ہو، لیکن جمہور علماء اور اہل حدیث کے نزدیک بھیڑ کا جذعہ جائز ہے ، یعنی اگربھیڑایک سال کی ہوجائے تو اس کی قربانی جائز ہے،مسند احمد، اورسنن ترمذی میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ بھیڑ کا جذعہ اچھی قربانی ہے، لیکن بکری کا جذعہ تو وہ بالاتفاق جائز نہیں ہے ،یہ امام نووی نے نقل کیا ہے خلاصہ کلام یہ ہے کہ اونٹ ، گائے اور بکر ی کی قربانی دانتے جانوروں کی جائز ہے ، اس سے کم عمروالے جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے ۔
3139- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَاأَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بنُ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى الأَسْلَمِيِّينَ، عَنْ أُمِّهِ؛ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ بِلالٍ بِنْتُ هِلالٍ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " يَجُوزُ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ أُضْحِيَّةً "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۳۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۰۸۸)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۶۸) (ضعیف)
(ام محمد بن أبی یحییٰ اور ام بلال دونوں مجہول ہیں، نیز ملا حظہ ہو : الضعیفہ : ۶۵)
۳۱۳۹- ہلال اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' بھیڑ کے ایک سا لہ بچے ۱؎ کی قربانی جائز ہے''۔
وضاحت ۱؎ : جذ عہ: بھیڑ کا بچہ جو ایک سال کا ہوجائے، ایک قول یہ ہے کہ جذعہ وہ بچہ ہے جو ایک سال سے کم ہو۔
3140- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ،أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيهِ ؛ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَعَزَّتِ الْغَنَمُ، فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: " إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا تُوفِي مِنْهُ الثَّنِيَّةُ "۔
* تخريج: د/الاضاحي ۵ (۲۷۹۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۲۱۱)، وقد أخرجہ: ن/الضحایا ۱۲ (۴۳۸۹)، حم (۵/۳۶۸) (صحیح)
۳۱۴۰- کلیب کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بنی سلیم کے مجاشع نامی ایک شخص کے ساتھ تھے، بکریوں کی قلت ہو گئی ، توانہوں نے ایک منادی کوحکم دیا، جس نے پکار کر کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: '' ( قربانی کے لئے) بھیڑ کا ایک سالہ بچہ دانتی بکری کی جگہ پر کافی ہے '' ۔
3141- حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِاللَّهِ أَنْبَأَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ لاتَذْبَحُوا إِلا مُسِنَّةً إِلا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ، فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ۔
* تخريج: م/الأضاحي ۲ (۱۹۶۲)، د/الأضاحي ۵ (۲۷۹۷)، ن/الضحایا ۱۲ (۴۳۸۳)، (تحفۃ الأشراف: ۲۷۱۵)، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۱۲، ۳۲۷) (صحیح)
(اس سند میں ابو الزبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے اس لئے البانی صاحب نے اس پر کلام کیا ہے ، مزید بحث کے، نیز ملاحظہ ہو: ضعیف أبی داود : ۲/۳۷۴ و الضعیفہ: ۶۵ و الإرواء : ۲۱۴۵ ، وفتح الباری: ۱۰/ ۱۵)۔
۳۱۴۱- جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''صرف مسنہ ۱؎ (دانتا جانور ) ذبح کرو،البتہ جب وہ تم پر دشوار ہو تو بھیڑ کا جذعہ (ایک سالہ بچہ) ذبح کرو '' ۲؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : مسنہ: وہ جانور جس کے دودھ کے دانت ٹوٹ چکے ہوں ،یہ اونٹ میںعموماً اس وقت ہوتا ہے جب وہ پانچ برس پورے کر کے چھٹے میں داخل ہوگیا ہو، گائے بیل اور بھینس جب وہ دو برس پورے کرکے تیسرے میں داخل ہو جائیں ، بکری اور بھیڑ میں جب ایک برس پورا کر کے دوسرے میں داخل ہو جائیں، جذعہ اس دنبہ یا بھیڑ کو کہتے ہیں جو سال بھر کا ہو چکا ہو،اہل لغت اور شارحین حدیث میں محققین کا یہی قول صحیح ہے، ( دیکھئے مرعاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح)
وضاحت ۲ ؎ : جمہوکے نزدیک ایک سالہ بھیڑکی قربانی جائز ہے ، اورسلف کے ایک جماعت کے نزدیک جائز نہیں ہے ،ابن حزم نے اس کو جائز کہنے والوں کی خوب تردیدکی ہے ، ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بھی یہی قول ہے ، جمہورنے جابرکی اس حدیث کوفضل واستحباب پر محمول کیا ہے، مگر یہ بہترہے کہ مسنہ نہ ملنے کی صورت میں ذبح کرے ، ورنہ نہیں علامہ البانی سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ میں فرماتے ہیں کہ ایک سال کی بکری کی قربانی جائز نہیں ، اس کے برخلاف ایک سال کی بھیڑ کی قربانی صحیح احادیث کی وجہ سے کافی ہے (۶/۴۶۳)
الأختیارات الفقہیۃ للإمام الألبانی (۱۶۲)