• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابن ماجه

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
37-بَاب مَا يُعَوَّذُ بِهِ مِنَ الْحُمَّى
۳۷ -باب: بخار میں پڑھی جانے والی دعا کا بیان​


3526- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُوعَامِرٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الأَشْهَلِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنَ الْحُمَّى وَمِنَ الأَوْجَاعِ كُلِّهَا،أَنْ يَقُولُوا: " بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيرِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ "، قَالَ أَبُوعَامِرٍ: أَنَا أُخَالِفُ النَّاسَ فِي هَذَا، أَقُولُ: يَعَّارٍ .
* تخريج: ت/الطب ۲۶ (۲۰۷۵)، (تحفۃ الأشراف: ۶۰۷۶)، وقد أخرجہ: حم (۳۰۰۱) (ضعیف)
(ابراہیم اشہلی ضعیف راوی ہیں )
۳۵۲۶- عبداللہ بن عبا س رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ بخار اورہر طرح کے درد کے لیے صحابہ کرام e کو سکھاتے کہ اس طرح کہیں : ''بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيرِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ'' یعنی اللہ عظیم کے نام سے ، جوش مارنے والی رگ کے شر سے، اور جہنم کی گرمی کے شر سے میں اللہ عظیم کی پناہ مانگتا ہوں ۔ ابو عامر کہتے ہیں کہ میں اس میں لوگوں کے برخلاف ''یعّار'' کہتا ہوں ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : اور لوگ نعارنون سے کہتے ہیں یعنی جوش مارنے والا، اور یعار کے معنی بدخلق، سخت اور سرکش کے ہیں۔
3527/أ- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ الأَشْهَلِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ، نَحْوَهُ، وَقَالَ: مِنْ شَرِّ عِرْقٍ يَعَّارٍ۔
۳۵۲۷/- اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مرفوعاً مروی ہے اس میں ''یعار'' ہے ( نعار نہیں ) ۔


3527- حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ؛ قَالَ : سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ: أَتَى جِبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلام النَّبِيَّ ﷺ، وَهُوَ يُوعَكُ، فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ، اللَّهُ يَشْفِيكَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۵۰۸۱، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۰)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۲۳) (حسن)
۳۵۲۷- عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے ،آپ ﷺ کو بخار تھا ، تو انہوں نے کہا:''بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ، اللَّهُ يَشْفِيكَ'' یعنی اللہ کے نام سے میں آپ پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو اذیت دے ، حاسد کے حسد سے، اور ہر نظر بد سے، اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا کرے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
38- بَاب النَّفْثِ فِي الرُّقْيَةِ
۳۸ -باب: دم (جھاڑ پھونک) کرتے وقت پھونکنے کا بیان​


3528- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَنْفُثُ فِي الرُّقْيَةِ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۶۰۳) (صحیح)
۳۵۲۸- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ دعا پڑھ کر (منتر) کو پھونکا کرتے تھے ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یعنی دعا پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیتے تھے ،یا دوسرے پر پڑھ کر پھونکتے تھے، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جھاڑ پھونک جائزہے ، بشرطیکہ وہ کتاب وسنت سے ثابت دعاؤوں کے ذریعے ہو ۔


3529- حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى،(ح) وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ،فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ، وَأَمْسَحُ بِيَدِهِ رَجَائَ بَرَكَتِهَا۔
* تخريج: خ/فصل القرآن ۱۴ (۵۰۱۶)، م/السلام ۲۰ (۲۱۹۲)، د/الطب ۱۹ (۳۹۰۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۵۸۹)، وقد أخرجہ: ط/العین ۴ (۱۰)، حم (۶/۱۰۴، ۱۸۱، ۲۵۶، ۲۶۳) (صحیح)
۳۵۲۹- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب بیمارپڑے تو اپنے اوپر معوذات پڑھتے اور پھونک لیتے ، لیکن جب آپ کا مرض شدت اختیار کرگیا تو میں آپ ﷺ کے اوپر پڑھتی اور برکت کی امید سے آپ ہی کا ہاتھ آپ پر پھیرتی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
39- بَاب تَعْلِيقِ التَّمَائِمِ
۳۹ -باب: تعویذ لٹکانے کا بیان​


3530- حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ بِشْرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنِ ابْنِ أُخْتِ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ زَيْنَبَ؛ قَالَتْ: كَانَتْ عَجُوزٌ تَدْخُلُ عَلَيْنَا تَرْقِي مِنَ الْحُمْرَةِ، وَكَانَ لَنَا سَرِيرٌ طَوِيلُ الْقَوَائِمِ، وَكَانَ عَبْدُاللَّهِ إِذَا دَخَلَ تَنَحْنَحَ وَصَوَّتَ، فَدَخَلَ يَوْمًا، فَلَمَّا سَمِعَتْ صَوْتَهُ احْتَجَبَتْ مِنْهُ،فَجَائَ فَجَلَسَ إِلَى جَانِبِي، فَمَسَّنِي فَوَجَدَ مَسَّ خَيْطٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: رُقًى لِي فِيهِ مِنَ الْحُمْرَةِ، فَجَذَبَهُ وَقَطَعَهُ، فَرَمَى بِهِ، وَقَالَ: "لَقَدْ أَصْبَحَ آلُ عَبْدِاللَّهِ أَغْنِيَائَ عَنِ الشِّرْكِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ، يَقُولُ: إِنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ "، قُلْتُ: فَإِنِّي خَرَجْتُ يَوْمًا فَأَبْصَرَنِي فُلانٌ، فَدَمَعَتْ عَيْنِي الَّتِي تَلِيهِ، فَإِذَا رَقَيْتُهَا سَكَنَتْ دَمْعَتُهَا، وَإِذَا تَرَكْتُهَا دَمَعَتْ، قَالَ: ذَاكِ الشَّيْطَانُ، إِذَا أَطَعْتِهِ تَرَكَكِ، وَإِذَا عَصَيْتِهِ طَعَنَ بِإِصْبَعِهِ فِي عَيْنِكِ، وَلَكِنْ لَوْ فَعَلْتِ كَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ، كَانَ خَيْرًا لَكِ، وَأَجْدَرَ أَنْ تُشْفَيْنَ، تَنْضَحِينَ فِي عَيْنِكِ الْمَائَ وَتَقُولِينَ: " أَذْهِبِ الْبَاسْ، رَبَّ النَّاسْ، اشْفِ، أَنْتَ الشَّافِي، لاشِفَائَ إِلا شِفَاؤُكَ، شِفَائً لا يُغَادِرُ سَقَمًا "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، ( تحفۃ الأشراف: ۹۶۴۳، مصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۱)، وقد أخرجہ: د/الطب ۱۷ (۳۸۸۳)، وقد أخرجہ: حم (۱/۳۸۱) (ضعیف)
(تراجع الألبانی: رقم:۱۴۲)
۳۵۳۰- زینب زوجہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ہمارے پاس ایک بڑھیا آیا کرتی تھیں ، وہ حمرہ ۱؎ کا دم کرتی تھیں ، ہمارے پاس بڑے پایوں کی ایک چار پائی تھی، اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب گھر آتے تو کھنکھارتے اور آواز دیتے ، ایک دن وہ گھر کے اندر آئے جب اس بڑھیا نے ان کی آواز سنی تو ان سے پر دہ کرلیا،عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ آکر میری ایک جانب بیٹھ گئے اور مجھے چھوا تو ان کا ہاتھ ایک گنڈے سے جا لگا ،پوچھا :یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا: یہ سرخ باد ے ( حمرہ ) کے لئے دم کیا ہوا گنڈا ہے ، یہ سن کر انہوں نے اسے کھینچا اور کاٹ کر پھینک دیا اور کہا: عبداللہ کے گھرانے کو شرک کی حاجت نہیں ہے ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ''دم ،تعویذ ، گنڈے اور ٹونا شرک ہیں'' ۱؎ ،ایک دن میں باہر نکلی تو مجھ پر فلاں شخص کی نظر پڑگئی ، تو میری اس آنکھ سے جو اس سے قریب تر تھی آنسوبہہ نکلے ، جب میں اس پر دم کرتی تو اس کے آنسو رک جاتے، اور جب میں دم کرنا چھوڑ دیتی تو آنسو بہنے لگتے ، انہوں نے کہا: یہی تو شیطان ہے ، جب تم اس کی اطاعت کرتی ہو تو وہ تم کو چھوڑ دیتا ہے، اور جب تم اس کی نافرمانی کرتی ہو تو وہ تمہاری آنکھ میں اپنی انگلی چبھو دیتا ہے ،لیکن اگر تم وہ عمل کرتیں جو رسول اللہ ﷺ نے ایسے موقع پر کیا تو تمہارے حق میں بہتر ہوتا، اور تم ٹھیک ہوجاتیں، تم اپنی آنکھ میں پانی کے چھینٹے مارا کرو، اور یہ دعا پڑھا کرو : '' أَذْهِبِ الْبَاسْ، رَبَّ النَّاسْ، اشْفِ، أَنْتَ الشَّافِي، لا شِفَائَ إِلا شِفَاؤُكَ، شِفَائً لا يُغَادِرُ سَقَمًا '' ، اے لوگوں کے رب ، مصیبت دور فرما، شفا عطا کر، توہی شفا عطا کرنے والا ہے ، تیری شفا کے سوا اور کوئی شفا ہے بھی نہیں ، ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی رہ نہ جائے ۔
وضاحت ۱ ؎ : حمرۃ : ایک بیمار ی جس میں جسم پرسرخ دانے نکل آتے ہیں۔


3531- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَى رَجُلا فِي يَدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ الْحَلْقَةُ؟ " قَالَ: هَذِهِ مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: " انْزِعْهَا، فَإِنَّهَا لا تَزِيدُكَ إِلا وَهْنًا "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۸۰۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۲)، وقد أخرجہ: حم (۴/۴۴۵ (ضعیف)
(مبارک بن فضالہ اور حسن بصری دونوں مدلس ہیں، روایت عنعنہ سے کی ہے)
۳۵۳۱- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں پیتل کا ایک کڑا ہے ، پوچھا : یہ کیسا کڑا ہے ، اس نے جواب دیا: یہ واہنہ ۱؎ کی بیماری سے بچنے کے لئے ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا:'' اسے اتارو، اس لئے کہ یہ تمہارے اندر مزید وہن (کمزوری) پیدا کردے گا'' ۲؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : واہنہ : وہ ریا حی درد ہے جو بازو وغیرہ میں ہوتا ہے جس سے کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
وضاحت ۲ ؎ : تعویذ گنڈا، جادو منتر اور اسی طرح کا ہروہ عمل جو کتاب اللہ اور سنت رسول سے ثابت نہ ہو حرام وناجائز ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
40- بَاب النُّشْرَةِ
۴۰ -باب: آسیب (جن) کا بیان​


3532- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّ جُنْدُبٍ؛ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ، رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، وَتَبِعَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمٍ، وَمَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا، بِهِ بَلائٌ لا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ هَذَا ابْنِي وَبَقِيَّةُ أَهْلِي، وَإِنَّ بِهِ بَلائً، لايَتَكَلَّمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " ائْتُونِي بِشَيْئٍ مِنْ مَائٍ " فَأُتِيَ بِمَائٍ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ، وَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ أَعْطَاهَا، فَقَالَ: " اسْقِيهِ مِنْهُ، وَصُبِّي عَلَيْهِ مِنْهُ، وَاسْتَشْفِي اللَّهَ لَهُ "، قَالَتْ: فَلَقِيتُ الْمَرْأَةَ فَقُلْتُ: لَوْ وَهَبْتِ لِي مِنْهُ؛ فَقَالَتْ: إِنَّمَا هُوَ لِهَذَا الْمُبْتَلَى، قَالَتْ: فَلَقِيتُ الْمَرْأَةَ مِنَ الْحَوْلِ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ الْغُلامِ فَقَالَتْ: بَرَأَ وَعَقَلَ عَقْلا لَيْسَ كَعُقُولِ النَّاسِ ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: (۳۰۳۱) (ضعیف)
(سند میں یزید بن أبی زیاد ضعیف راوی ہے )
۳۵۳۲- ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یوم النحر کو بطن وادی میں جمرہ عقبہ کی رمی کرتے دیکھا ، پھر آپ ﷺ لوٹے تو آپ کے پیچھے پیچھے قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی، اس کے ساتھ ایک بچہ تھا جس پر آسیب تھا، وہ بولتا نہیں تھا ، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! یہ میرا بیٹا ہے اور یہی میرے گھر والوں میں باقی رہ گیا ہے، اور اس پر ایک بلا(آسیب) ہے کہ یہ بول نہیں پاتا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' تھوڑا سا پانی لاؤ'' ، پانی لایا گیا، تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور اس میں کلی کی، پھر وہ پانی اسے دے دیا، اور فرمایا:''اس میں سے تھوڑا سا اسے پلادو، اور تھوڑا سا اس کے اوپر ڈال دو، اور اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے شفا طلب کرو ''، ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے ملی اور اس سے کہا کہ اگر تم اس میں سے تھوڑا سا پانی مجھے بھی دے دیتیں ، (تو اچھا ہوتا) تو اس نے جواب دیا کہ یہ تو صرف اس بیمار بچے کے لئے ہے ، ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے سال بھر بعد ملی اور اس بچے کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہوگیا ہے، اور اسے ایسی عقل آگئی جو عام لوگوں کی عقل سے بڑھ کر ہے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
41- بَاب الاستشفاء بالقرآن
۴۱ -باب: قرآن مجید کے ذریعہ شفا حاصل کرنے کا بیان​


3533- حَدثنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدُالْرَحْمنِ الْكِنْدِي،حَدَّثَنَا عَلِي بْنُ ثَابِتٍ، حَدَّثَنَا مَعَاذُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أبِي إسْحَاقَ، عَنِ الْحارِثِ، عَنْ عَلِي؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: " خَيْرُ الدَّوَاءِ الْقُرْآنُ ".
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۰۵۶) (ضعیف)
(سندمیں حارث الاعور ضعیف راوی ہے)
۳۵۳۳- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''بہترین دوا قرآن مجید ہے ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
42- بَاب قَتْلِ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ
۴۲ -باب: دودھاری سانپ کو قتل کردینے کا بیان​


3534- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ؛ قَالَتْ: أَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ بِقَتْلِ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ، فَإِنَّهُ يَلْتَمِسُ الْبَصَرَ وَيُصِيبُ الْحَبَلَ، يَعْنِي: حَيَّةً خَبِيثَةً۔
* تخريج: م/السلام ۳۷ (۲۲۳۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۰۶۸)، وقد أخرجہ: خ/بدء الخلق ۱۵ (۳۳۰۸) (صحیح)
۳۵۳۴- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے دودھاری سانپ کو مارڈالنے کا حکم دیا ، اس لئے کہ وہ آنکھ کی بینائی کو زائل کرنے اور عورتوں کے حمل کو گرا دیتا ہے ، یہ ایک خبیث سانپ ہے ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : جس کو عربی میں ذِي الطُّفْيَتَيْنِ کہتے ہیں، وہ ایک خبیث زہر یلا سانپ ہے اس کی پیٹھ پر دو سفید لکیریں ہوتی ہیں۔


3535- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ، وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ، وَيُسْقِطَانِ الْحَبَلَ " ۔
* تخريج: خ/بدء الخلق ۱۴ (۳۲۹۷ تعلیقاً)، م/السلام ۳۷ (۲۲۳۳)، (تحفۃ الأشراف: ۶۹۸۵)، وقد أخرجہ: د/الأدب ۱۷۴ (۵۲۵۲)، ط/الإستئذان ۱۲ (۳۷)، حم (۳/۴۳۰، ۴۵۲، ۴۵۳) (حسن صحیح)
۳۵۳۵- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' سانپوں کو مارڈالو ، دودھاری اوردم کٹے سانپ کو ضرور مارو، اس لئے کہ یہ دونوں آنکھ کی بینائی زائل کردیتے اور حمل کو گرا دیتے ہیں'' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
43- بَاب مَنْ كَانَ يُعْجِبُهُ الْفَأْلُ وَيَكْرَهُ الطِّيَرَةَ
۴۳-باب: نیک فال لینا اچھا ہے اور بدفالی مکروہ​


3536- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُعْجِبُهُ الْفَأْلُ الْحَسَنُ، وَيَكْرَهُ الطِّيَرَةَ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۰۶۹)، وقد أخرجہ: خ/الطب ۴۳ (۵۷۵۴)، ۴۴ (۵۷۵۵)، م/السلام ۳۳ (۲۲۲۰) (صحیح)
۳۵۳۶- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو نیک فال (اچھے شگون) اچھی لگتی تھی ،اور فال بد (برے شگون) کو ناپسند فرماتے ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : فال یعنی شگون لینا شریعت میں اس کی کچھ اصل نہیں ہے لیکن جاہلیت کے لوگوں کا اور اب تک جاہلوں کایہ حال ہے کہ جانوروں کی آواز سے، عورت اور بلی کے سامنے آجانے سے، کسی کے چھینک دینے سے شگون لیا کرتے ہیں اور ان میں سے کئی ایک چیزوں کو منحوس جانتے ہیں، او ران سے بدشگونی لیتے ہیں تو حدیث میں یہ آیا ہے کہ شگون لینا شرک ہے، اور رسول اکر م ﷺ ہمیشہ اس کو براجانتے تھے، البتہ نیک فال سے آپ خوش ہوتے، اور اس کی مثال یہ ہے کہ مثلا جنگ کے لئے نکلے ، ایک شخص سامنے سے آیا، اس کا نام فتح خان نکلا کسی نے اس سے نیک فال لیا کہ فتح ہوگی اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، ہوگاتو وہی جو اللہ تعالی کو منظور ہے ،مگر نیک فال لینے سے مسلمانوں کو خوشی ہوتی ہے، اور نیک کام کے لئے اور زیادہ مستعد ہوتے ہیں، بر خلاف بد شگون کے کہ وہ شرک اور حرام ہو نے کے علاوہ دل میں وسوسہ اور رنج پیدا کرتا ہے، اور اس وجہ سے آدمی نیک کام کو چھوڑ دیتا ہے، وہ یہ ہے کہ کوئی شخص قرآن شریف میں فال دیکھتا ہے ،کوئی دیوان حافظ اور کوئی کسی بزرگ کے فالنامے میں اور اس سے آئندہ کی بات بتلاتا ہے، یا علم حاصل کرتا ہے، یہ محض واہیات ہے، قرآن اس لئے نہیں اتراکہ اس میں فال دیکھا جائے بلکہ تلاوت ، تدبر اور عمل کے لئے اترا ہے، اور بہت سے علماء نے کہا ہے کہ قرآن میں فال دیکھنا حرام ہے، اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ آئندہ کی کسی بات کا کسی کو علم نہیں، یہاں تک کہ اولیاء، اور انبیاء بھی اس باب میں عاجز ہیں، بغیر اللہ تعالی کے بتلائے ہوئے ان کو بھی کسی غیب کا علم نہیں ہوگا۔
بدفالی اور بدشگونی کے رد وابطال میں اور یہ کہ یہ سب شرک ہیں، متعدد احادیث آئی ہیں، رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے: "لاَ طيرة وخيرها الفأل"۔ (متفق علیہ) اس حدیث میں ان امور کے مؤثر ہونے کی نفی ہے، یا ان کاموں کے کرنے کی ممانعت، یعنی یہ اور یہ کام نہ کرو، لیکن یہاں مقصد نفی وانکار اور جاہلی عقائد پر نکیر ہے، اس لئے کہ نہی وممانعت سے زیادہ نفی وانکار میں ان امور کے ردّ وابطال اور ان کے غیرمؤثر ہونے کی دلیل ہے، جبکہ نہی اور ممانعت میں صرف اس کام سے رک جانے کی بات ثابت ہوتی ہے، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ''الطّيرة شرك، الطّيرة شرك، ثلاثاً، وما منا إلا، ولكن الله يذهبه بالتوكل''.
اس حدیث میں طیرہ کو صریحاً شرک اس واسطے کہا گیا ہے کہ اس میں غیر اللہ سے دل کے جڑنے کی بات موجود ہے، اس لئے بد شگونی واضح طور پر حرام ہے۔
حدیث کا دوسرا ٹکڑا ''وما منا إلا ولكن الله يذهب بالتوكل'' (ہم سے ہر آدمی کے یہاں یہ چیز پائی جاتی ہے لیکن اللہ اس کو توکل سے ختم کردیتا ہے) ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔(ملاحظہ ہو : حدیث نمبر۳۵۳۸)
بعض احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ بدشگونی اور بدفالی تین چیزوں میں متحقق ہے، یعنی گھر، عورت اور گھوڑے میں، لیکن صحیح احادیث میں اس بات کی وضاحت ہے کہ اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی تو ان تین چیزوں میں ہوتی، جیسا کہ صحیح بخاری میں واضح طور پر اس قید کے ساتھ حدیث آئی ہے، اور دوسرے صحابہ کی احادیث کا بھی یہی تقاضہ ہے اور اسلام کا مزاج بھی یہی بتلاتا ہے، اس لئے جن احادیث میں مطلق ان تین چیزوں میں بدشگونی کی بات کہی گئی ہے، ان کو شاذ اور غلط اور روایت بالمعنی مانا جائے گا، اور ''إن كان الشؤم'' والی حدیث کو محفوظ اور اصول دین کے مطابق مانا جائے گا، اور چونکہ اسلام میں بدشگونی نہیں ہے تو ان تینوں چیزوں میں بھی نہیں ہے۔
اہل جاہلیت کے نزدیک کسی بھی کام کرنے سے پہلے پرندوں کو اڑا کر ان سے شگون اور فال لینے کا اعتقاد اور رواج تھا، اور اس چیز کو وہ مستقل طور پر مؤثر مانتے تھے، اور نفع کے حصول اور ضرر اور نقصان سے بچنے کا سبب مانتے تھے، تو یہ اعتقاد ان کو اپنے ارادوں سے باز رکھتا اور عملی اقدام سے روک دیتا، اس لئے نبی کریم ﷺ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں پرندہ اڑا کر فال نکالنے کو شرک ٹھہرایا، اور اس شرک کا سبب یہ تھا کہ انہوں نے ایک ایسی چیز کو نفع کے حصول اور نقصان سے بچنے کا سبب ٹھہرا لیا، جو نہ تو شرعی اعتبار سے اور نہ قدرتی اعتبار سے حقیقت میں سبب ہے،تو ایسی صورت میں یہ شرک اصغر ہوا، اور اگر یہ اعتقاد ہو کہ پرندہ کو اڑا کر شگون لینا مستقل مؤثر سبب ہے، اور اللہ کی مشیت وارادہ سے ہٹ کر نفع ونقصان اس سے جڑا ہوا ہے، تو یہ اعتقاد شرک اکبر ہے، اور اسلام نے شرک اصغر اور شرک اکبر دونوں کی نفی کردی، اور اگر کسی حدیث میں شگون کی بات کو مان بھی لیا جائے تو اس کا معنی یہ ہوگا کہ نقصان پہنچنے کی صورت میں آدمی اس طرح کی صورتحال میں اپنے دل میں ایک طرح کی کراہت ونفرت پاتا ہے، تو ایسی صورت میں کہ مباح چیز سے نقصان ہورہا ہے، اس کو چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے، تاکہ دل میں جو وسوسے اور خیالات پیداہوتے ہیں ان سے دور ہو کر آدمی مطمئن زندگی گزارے۔
انس رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! ہم ایسے گھر میں تھے جس میں ہماری تعداد بڑی تھی اور ہماری دولت زیادہ تھی، جب ہم دوسرے مکان میں گئے، تو ہماری تعداد کم ہوگئی اور مال بھی کم ہوگیا ،توکیامیں اس مکان کو چھوڑ دوں؟ سنن ابو داود، موطا امام مالک، الادب المفرد] رسول اللہ ﷺ نے ان لوگوں کو وہاں سے ہٹ جانے کا حکم اس واسطے دیا تھا کہ اس گھر کے سلسلے میں آپ نے ان کی نفرت وکراہت کو دیکھا اور نقصان کا ملاحظہ کیا جس کے نتیجے میں یہاں کی رہائش ان کے لئے گراں ہوگئی تو آپ نے اس گھر کے چھوڑدینے کی بات اس وجہ سے کہی کہ ان کے دلوں سے نفرت جاتی رہے، اس لئے کہ اس گھر میں رہنے کی وجہ سے ان کے مال اور اولاد میں قلت ہوئی۔
امام ابن قدامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان لوگوں کو اس گھر سے چلے جانے کا حکم اس واسطے دیا کہ وہ وہاں پر رہنا بوجھ محسوس کرتے تھے، اور مال ودولت اور اولاد کی قلت سے ان کو وحشت ہورہی تھی، تو وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا، اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسانی طبائع اور مزاج میں یہ بات رکھی ہے کہ کسی جگہ پر ان کو نقصان پہنچنا ان کے لئے ناگوار ہوتا ہے گرچہ نقصان کا سبب اس جگہ کا قیام نہ ہو، ایسے ہی جس کے ذریعے انہیں کوئی بھلائی ملی ہو گرچہ اس بھلائی کو ان کے لئے نہ کیا ہو، ایسے ہی جس آدمی کے ذریعے سے ان کو کوئی شر اور نقصان پہنچا ہو تو اس سے نفرت رکھتے ہیں، چاہے اس شر کو اس نے ان لوگوں کے ارادے سے نہ کیا ہو۔
یہاں پر ایک مسئلے کی وضاحت اور ضروری ہے کہ اسلام میں نیک شگون اور نیک فالی ثابت ہے کیونکہ رسول اکرم ﷺ کو نیک فالی پسند تھی، اور مختلف مقامات پر آپ نے فال نکالی، جیسے صلح حدیبیہ کے موقع پر صلح کے سلسلے میں جب سہیل بن عمرو کو آپ نے دیکھا تو فرمایا: "لقد سهل لكم من أمركم" مسلمانو! تمہارا مسئلہ آسان ہوگیا ہے''، تو کیا نیک فالی ''طیرۃ'' بدشگونی ہی سے مستثنیٰ ہے، یا ایسا نہیں ہے؟۔
بعض اہل علم کہتے ہیں کہ یہ طیرہ سے مستثنیٰ ہے، اس لئے کہ نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے: طیرہ مؤثر نہیں ہے، لیکن سب سے اچھا طیرہ فال ہے، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! فال کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اچھی بات جسے تم میں سے کوئی سنے''،تو اس حدیث میں طیرہ (بدفالی) کا ردّ وابطال ہے، اور یہ بیان ہے کہ فال اسی سے ہے، لیکن اس کی اچھی صورت ہے، تو دونوں کو الگ الگ کردیا، نیک فالی میں نفع اور فائدہ ہے، اور بدفالی اور بدشگونی میں نقصان ہے، جیسے شرکیہ جھاڑ پھونک اور منتر سے ممانعت ہے، اور اگر شرک سے خالی جھاڑ پھونک ہو تو اس میں فائدہ ہے، بعض علماء نے فال کو طیرہ سے الگ چیز مانا ہے، لیکن اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ فال جائز ہے، ا ور طیرہ یعنی بدشگونی شرک ہے۔
امام ابن القیم نے فال اور طیرہ کے درمیان فرق بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں کے درمیان فرق وامتیاز کرنے میں بڑا فائدہ ہے، یعنی طیرہ دیکھی یا سنی چیزوں سے بدفالی کا نام ہے، جب انسان اس کو استعمال کرتا ہے تو اپنے سفر سے لوٹ آتا ہے، اور جس چیز پر عزم کئے رہتا ہے اس سے باز آجاتا ہے، تو اس طریقے سے اس نے شرک کا باب کھٹکھٹایا،بلکہ اس میں داخل ہوگیا، اور اللہ پر توکل اور بھروسہ سے بری اور آزاد ہوگیا، اور غیر اللہ کے ڈر کے تعلق سے جو کچھ سنتا ہے اور دیکھتا ہے اس سے بدفالی اور بدشگونی کا دروازہ اپنے اوپر کھول لیتا ہے، اور یہ چیز اس کو {إياك نعبدُ وإياك نستعين} { فاعبده وتوكل عليه}اور {عليه توكلت وإليه أنيب} یعنی عبودیت واستعانت ،اور توکل وانابت کے مقام سے الگ کردیا، تو عبادت اور توکل کے باب میں اس کا دل غیر اللہ سے جڑ جائے گا، اور اس سے اس کا دل، اس کا ایمان، اور اس کی حالت میں فساد پیدا ہوجائے گا، اور بدشگونی کے تیر کا شکار رہے گا۔
تو یہ نیک فالی جس سے دل خوش ہوتے ہیں اور امیدوں کو تائید وتقویت ملتی ہے، امید کے دروازے کھلتے ہیں، خوف سے سکون ملتا ہے، دل کو تقویت پہنچتی ہے، اور اللہ سے استعانت اور توکل پر یہ چیز ابھارنے والی ہوتی ہے، اور امیدوں کو تقویت پہنچانے والی خوشخبری جو اس کے نفس کے لئے خوش کن ہوتی ہے، تو یہ چیز بدشگونی کی ضد اور عکس ہے، نیک فالی انسان کو اطاعت اور توحید کی طرف لے جاتی ہے، اور بدشگونی معصیت وشرک کی طرف لے جاتی ہے، اسی لئے رسول اللہ ﷺ نے نیک فالی کو پسند فرمایا، اور بدشگونی کو باطل قرار دیا۔(حررہ الفریوائی)


3537- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ؛ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: " لا عَدْوَى، وَلا طِيَرَةَ، وَأُحِبُّ الْفَأْلَ الصَّالِحَ "۔
* تخريج: خ/الطب ۴۵ (۵۷۷۶)، م/السلام ۳۴ (۲۲۲۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۵۹)، وقد أخرجہ: د/الطب ۲۴ (۳۹۱۶)، ت/السیر ۴۷ (۱۶۱۵)، حم (۳/۱۱۸، ۱۵۴، ۱۳۰، ۱۷۸، ۲۵۱، ۱۷۳، ۲۷۵) (صحیح)
۳۵۳۷- انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: '' چھوت چھات ۱؎ اور بدشگونی کوئی چیز نہیں ، اور میں فالِ نیک کو پسند کرتا ہوں '' ۔
وضاحت ۱ ؎ : عدوى: یعنی چھوت چھات کے ہونے یا نہ ہو نے یا ان کی تاثیر یا عدم تاثیر کے متعلق مختلف احادیث آئی ہیں ، ائمہ اسلام نے ان میں جمع وتطبیق اور ان کے صحیح معانی ومطالب کو بیان کر نے میں مختلف انداز کی کوششیں فرمائیں ہیں، اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر ہم اختصار کے ساتھ اس مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہیں، تاکہ یہ مسئلہ اچھی طرح واضح ہوجائے ، وباللہ التوفیق۔
حدیث میں جو یہ آیا ہے کہ ''لا عدوى'' چھوت چھات نہیں ہے، اس میں زمانۂ جاہلیت کے اس اعتقاد کی نفی کی گئی ہے کہ امراض خود بخود متعدی ہوتے ہیں، اس لئے کہ اس اعتقاد میں اللہ رب العزت کی مشیت اور اس کے فعل سے قطع نظر نفس بیماری یعنی چھوت چھات کی بیماری کو مستقل سبب کی حیثیت دی گئی تھی، اور اس کا اعتقاد رکھا گیا تھا اور یہ شرک اکبر ہے، یہ واضح رہے کہ سبب کی طرف دیکھنا اور اس میں غلو کرنا شرک اصغر ہے۔ اور کسی آدمی کا سبب کے بارے میں اعتقاد ہی اس کام کے شرک اکبر یا اصغر ہونے میں مؤثر ہے۔
اور جن احادیث سے عدویٰ یعنی چھوت چھات کے ثبوت کا پتہ چلتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بیمار سے صحت مند کی طرف مرض کی منتقلی کا سبب بنایا ہے، اورجس حدیث میں چھوت چھات کی نفی ہے، اسی میں طیرہ، ھامہ، اور صفر کے مؤثر ہونے کی بھی نفی ہے، اس لئے کہ یہ ساری چیزیں اہل جاہلیت کے معتقدات میں سے تھیں، جس کا اسلام نے ردّوابطال کیا، چھوت چھات کے مطلقاً انکار کردینے یا غیر مؤثر ماننے کی صورت میں طبی اصول وضوابط معطل ہوکر رہ جاتے ہیں، جبکہ شریعت ان اصولوں کو معطل نہیں کرتی بلکہ ان کو تسلیم کرتی ہے، ہاں! اگر اصول توحید کے منافی کوئی چیز ہوگی تو اس کا رد وابطال مقصود ہے، رہ گیا چھوت چھات کا معاملہ تو وہ احادیث سے ثابت ہے، استقراء سے بھی اس کا پتہ چلتا ہے، اور طبی اصول وضوابط اور حقائق کا بھی یہی تقاضہ ہے، حدیث شریف میں ہے: "لا يورد ممرّضٌ على مصحٍّ" ''یعنی بیمار کو صحت مند کے پاس نہ لایا جائے''۔ دوسری حدیث میں ہے: ''فرّ من المجذوم، فرارك من الأسد'' ''کوڑھی سے ویسے ہی دور بھاگو جیسے کہ شیر سے بھاگتے ہو''۔ طاعون کے بارے میں فرمان نبوی ہے: ''وإذا سمعتم بأرض ، فلا تقدموا عليه وإذا وقع بأرضٍ وأنتم بها فلا تخرجوا فراراً منه'' ''جب تم طاعون کے کسی جگہ پھیل جانے کی خبر سنو تو وہاں نہ جاؤ، اور جب کسی جگہ طاعون پھیل جائے اور وہاں تم موجود ہو تو وہاں سے بھاگ کر باہر نہ جاؤ''۔
جہاں تک استقراء کا مسئلہ ہے تو انسانوں کے مشاہدے میں برابر یہ بات آتی رہتی ہے کہ مریض سے میل جول کے نتیجے میں امراض پیدا ہوتے ہیں خاص کر کھجلی اور کوڑھ پن جیسے امراض ۔
اور جدید طبی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ چھوت چھات ایک ایسی حقیقت بلکہ ایسا مسلمہ ہے جس کا انکار یا جس سے تجاہل ناممکن ہے، طب کی تقریباً ہر کتاب میں چھوت چھات پیدا کرنے والی چیزیں اور ان سے بچنے کی تفاصیل ملتی ہیں، عصر حاضر کے ایک مصری ڈاکٹر محمد علی البار فرماتے ہیں کہ متعدی امراض جو ایک مریض سے دوسرے آدمی تک منتقل ہوتے ہیں، مختلف متعدی طریقوں سے ایسا ہوتا ہے ،یا یہ تنفس کے طریقے سے منتقل ہوتے ہیں، جیسے انفلونزا، سل اور دق کے امراض یا منہ کے ذریعہ سے جیسے آلات ہضم کے امراض جیسے بچوں کا مفلوج ہوجانا یا کلیجے کاوبائی التہاب۔
ایسے ہی زنا اور اغلام بازی کے نتیجے میں منتقل ہونے والے امراض جیسے سیلان، ایڈز وغیرہ،یا چھونے سے پیدا ہونے والے امراض، جیسے کھجلی یا کوڑھ۔
ایسے ہی انجکشن یا خون نکالنے کے ذریعے سے پیدا ہونے والے امراض، جیسے کلیجے کے التہابی وائرس،یا کیڑے مکوڑوں کے ڈنک مارنے کے نتیجے میں ہونے والے امراض، جیسے مچھر جو ملیریا کا مرض منتقل کرتے ہیں۔
اس تفصیل کی روشنی میں اس موضوع کی ساری احادیث کے درمیان تطبیق ہوجاتی ہے، اور کسی طرح کا کوئی تعارض یا اشکال باقی نہیں رہتا، اور جدید طبی نظریات اور احادیث نبویہ کے درمیان مکمل اتفاق ویکسانیت ہوجاتی ہے،بلکہ اگر چھوت چھات کو ثابت کرنے والی احادیث نبویہ کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ نبی اکرم ﷺ کی صداقت پر ایک معجزہ اور دلیل ہے، تو بے جا نہ ہوگا، اس لئے کہ جدید طبی تحقیقات نے صدیوں پہلے رسول اکرم ﷺ کی باتوں کو آج سچ کر دکھایا ہے۔
خلاصہ یہ کہ جن احادیث میں چھوت چھات کی نفی ہے اس میں مشرکین کے اس اعتقاد کی نفی ہے کہ بذاتِ خود یہ چیز دوسرے آدمی میں مؤثر ہے، اور اللہ تعالیٰ کی قدرت وحکمت اور حکم سے بالا تر ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر چھوت چھات کے ذریعے سے دوسرے لوگوں میں یہ امراض پھیلتے ہیں تو ان کا پھیلنا متحقق ہے ،لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی اور مشیت کے بغیر ناممکن ہے ، اصل مسبب الاسباب وہی ذاتِ شریفہ ہے اور دنیا کی بہت ساری چیزیں ایک دوسرے پر اللہ کے حکم سے مؤثر ہیں، جس کو سبھی مانتے اور تسلیم کرتے ہیں اور احتیاطی تدابیر بھی اسلام کا اصل الاصول ہے۔ (حررہ الفریوائی)


3538- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " الطِّيَرَةُ شِرْكٌ، وَمَا مِنَّا إِلا، وَلَكِنَّ اللَّهَ يُذْهِبُهُ بِالتَّوَكُّلِ "۔
* تخريج: د/الطب ۲۴ (۳۹۱۰)، ت/السیر ۴۷ (۱۶۱۴)، تحفۃ الأشراف (۹۲۰۷)، وقد أخرجہ: حم (۱/۳۸۹، ۴۳۸، ۴۴۰) (صحیح)
۳۵۳۸- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' بدشگونی شرک ہے ۱؎ اور ہم میں سے جسے بھی بدشگونی کا خیال آئے تو اللہ تعالیٰ پر توکل کی وجہ سے یہ خیال دور کردے گا '' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یعنی اللہ کے اوپر بھروسہ کرنے سے یہ وہم جاتا رہے گا، انسان کو چاہئے کہ اگر ایسا وہم کبھی دل میں آئے ،تو اس کو بیان نہ کرے، اور منھ سے نہ نکالے ،اور اللہ پر بھروسہ کرے، جو وہ چاہے وہ ہوگا ،امام بخاری نے کہا : سلیمان بن حرب کہتے تھے کہ میرے نزدیک یہ قول: ومامنا ۔۔۔اخیر تک ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے، بلکہ اکثر حفاظ نے اس کو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا کلام کہا ہے۔


3539- حدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا عَدْوَى، وَلا طِيَرَةَ، وَلا هَامَةَ، وَلا صَفَرَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۶۱۲۶، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۴)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۶۹، ۳۲۸) (صحیح)
۳۵۳۹- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' چھوت چھات ۱؎ اور بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے ، اسی طرح الّو اور ماہ صفر کی نحوست کوئی چیز نہیں ہے '' ۔
وضاحت ۱ ؎ : چھوت چھات یعنی بیماری خود سے متعدی نہیں ہے ، بلکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی بنائی ہوئی تقدیر سے ہوتا ہے ، البتہ بیمار یوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اسباب کو اپنانا مستحب ہے، الو کو دن میں دکھا ئی نہیں دیتا ہے، تو وہ رات کو نکلتا ہے، اور اکثر ویرانوں میں رہتا ہے، عرب لوگ اس کو منحوس جانتے تھے، اوربعض یہ سمجھتے تھے کہ مقتول کی روح الو بن کر پکارتی پھر تی ہے، جب اس کا بدلہ لے لیا جاتا ہے تو وہ اڑجاتا ہے ، رسول اکرم ﷺ نے اس خیال کوباطل قرار دیا ،اسی طرح صفر کے مہینے کو عوام اب تک منحوس جانتے ہیں، صفر کے مہینے کے پہلے تیرہ دن جس میں رسول اکرم ﷺ بیمار ہوئے تھے ان ایام کو تیرہ تیزی کہتے ہیں، ان میں عورتیں کوئی بڑا کام جیسے شادی بیاہ وغیرہ کرنے نہیں دیتیں ،یہ بھی لغو ہے، صفر کا مہینہ اور مہینوں کی طرح ہے، کچھ فرق نہیں ہے۔


3540- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ أَبِي جَنَابٍ،عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا عَدْوَى، وَلا طِيَرَةَ، وَلا هَامَةَ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ: يَارَسُولَ اللَّهِ! الْبَعِيرُ يَكُونُ بِهِ الْجَرَبُ فَتَجْرَبُ بِهِ الإِبِلُ " قَالَ: " ذَلِكَ الْقَدَرُ،فَمَنْ أَجْرَبَ الأَوَّلَ " ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: (۸۶)، (تحفۃ الأشراف:۸۵۸۰، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۵) (صحیح)
۳۵۴۰- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' چھوت چھات ، بدشگونی اور الو دیکھنے کی کوئی حقیقت نہیں ، ایک شخص آ پ ﷺ کی جانب اٹھ کر بولا: اللہ کے رسول ! ایک اونٹ کو جب کھجلیہوتی ہے تو دوسرے اونٹ کو بھی اس کی وجہ سے کھجلی ہوجاتی ہے ۱ ؎ ، آپ ﷺ نے فرمایا:'' یہی تو تقدیر ہے ، آخر پہلے اونٹ کو کس نے کھجلی والا بنایا '' ۲؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : مطلب یہ کہ امراض متعدی بھی ہوتے ہیں ۔
وضاحت ۲ ؎ : اور جو ڈاکٹر یا حکیم ہمارے زمانے میں بعض بیماری میں عدوی بتلاتے ہیں ، ان سے جب یہ اعتراض کرو کہ بھلا اگر عدوی صحیح ہوتا تو جس گھر میں ایک شخص کو ہیضہ ہو تو چاہیے کہ اس گھر کے بلکہ اس محلہ کے سب لوگ مرجائیں، تو اس کا کوئی معقول جواب نہیں دیتے، بلکہ یوں کہتے ہیں کہ بعض مزاجوں میں اس بیماری کے قبول کرنے کا مادہ ہوتا ہے تو ان کو بیماری لگ جاتی ہے ، بعض مزاجوں میں یہ مادہ نہیں ہوتا تو ان کو باوجود قرب کے بیماری نہیں لگتی، ہم یوں کہتے ہیں کہ مادے کا مزاج میں پیدا کرنے والا کون ہے؟ اللہ تعالی، تو پھر سب امور اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہوئے اسی کی مرضی اور تقدیر سے پھر عدوی کا قائل ہونا کیا ضروری ہے؟۔


3541- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا يُورِدُ الْمُمْرِضُ عَلَى الْمُصِحِّ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۰۷۵)، وقد أخرجہ: م/السلام ۳۳ (۲۲۲۱، ۲۲۲۳)، د/الطب ۲۴ (۳۹۱۱)، حم (۲/۴۳۴) (حسن صحیح)
۳۵۴۱- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''بیمار اونٹ کو تندرست اونٹ کے پاس نہ جانے دیا جائے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیمار ی متعدی ہوتی ہے، اس لیے نبی اکرم ﷺ نے تندرست اور غیر مریض جانور وں کو مریض اونٹوں کے قریب لے جانے سے منع کیا ،بلکہ آپ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ اکثر ایسا سابقہ تقدیر اور اللہ کی مرضی کے مطابق ہو جاتا ہے، تو جانورں کا مالک تعدی کے ناحیہ سے فتنہ اور شک میں مبتلا ہوسکتا ہے، اس وجہ سے آپ نے دور رکھنے کا حکم دیا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
44- بَاب الْجُذَامِ
۴۴-باب: جذام (کوڑھ) کا بیان​


3542- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلانِيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ مَجْذُومٍ، فَأَدْخَلَهَا مَعَهُ فِي الْقَصْعَةِ، ثُمَّ قَالَ: " كُلْ، ثِقَةً بِاللَّهِ وَتَوَكُّلاً عَلَى اللَّهِ''۔
* تخريج: د/الطب ۲۴ (۳۹۲۵)، ت/الأطعمۃ ۱۹ (۱۸۱۷)، (تحفۃ الأشراف: ۳۰۱۰) (ضعیف)
(سند میں مفضل بن فضالہ ضعیف راوی ہیں)
۳۵۴۲- جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جذامی شخص کا ہاتھ پکڑا، اور اپنے ساتھ اس کے ہاتھ کو پیالے میں داخل کردیا، پھر اس سے کہا:'' کھاؤ ، میں اللہ پر اعتماد اور اسی پر بھروسہ کھتا ہوں'' ۔


3543- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ، (ح) وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: " لا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمَجْذُومِينَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۶۵۷۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۶)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۳۳، ۲۹۹) (حسن صحیح)
۳۵۴۳- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جذامیوں (کوڑھیوں) کی طرف لگاتار مت دیکھو ''۔


3544- حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَائٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الشَّرِيدِ يُقَالُ لَهُ عَمْرٌو، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ رَجُلٌ مَجْذُومٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ ﷺ،" ارْجِعْ فَقَدْ بَايَعْنَاكَ "۔
* تخريج: م/السلام ۳۶ (۲۲۳۱)، ن/البیعۃ ۱۹ (۴۱۸۷)، (تحفۃ الأشراف: ۴۸۳۷)، وقد أخرجہ: حم (۴/۳۸۹،۳۹۰) (صحیح)
۳۵۴۴- شرید بن سوید ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وفدثقیف میں ایک جذامی شخص تھا ، نبی اکرم ﷺ نے اسے کہلا بھیجا : ''تم لوٹ جاؤ ہم نے تمہاری بیعت لے لی'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : کیونکہ زیادہ دیکھنے سے دل میں وسوسہ اور اندیشہ پیدا ہوگا، اگر کبھی ایسے مصیبت زدہ پر نظر پڑجائے تو یوں کہے:'' الحمد لله الذى عافانى مما ابتلاك به وفضلنى على كثير ممن خلق تفضيلا''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
45-باب السِّحْرِ
۴۵-باب: جادو کا بیان​


3545- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ؛ قَالَتْ: سَحَرَ النَّبِيَّ ﷺ يَهُودِيٌّ مِنْ يَهُودِ بَنِي زُرَيْقٍ يُقَالُ لَهُ: لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ، حَتَّى كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَفْعَلُ الشَّيْئَ وَلا يَفْعَلُهُ، قَالَتْ: حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ -أَوْ كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ- دَعَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ ثُمَّ دَعَا، ثُمَّ دَعَا، ثُمَّ قَالَ: " يَا عَائِشَةُ! أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَفْتَانِي فِيمَا اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ؟ جَائَنِي رَجُلانِ، فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي، وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلِي،فَقَالَ: الَّذِي عِنْدَ رَأْسِي لِلَّذِي عِنْدَ رِجْلِي، أَوِ الَّذِي عِنْدَ رِجْلِي لِلَّذِي عِنْدَ رَأْسِي: مَا وَجَعُ الرَّجُلِ؟ قَالَ: مَطْبُوبٌ، قَالَ: مَنْ طَبَّهُ؟ قَالَ: لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ، قَالَ: فِي أَيِّ شَيْئٍ؟ قَالَ: فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ، وَجُفِّ طَلْعَةِ ذَكَرٍ، قَالَ: وَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: فِي بِئْرِ ذِي أَرْوَانَ "، قَالَتْ: فَأَتَاهَا النَّبِيُّ ﷺ، فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ جَائَ فَقَالَ: " وَاللَّهِ! يَا عَائِشَةُ ! لَكَأَنَّ مَائَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ وَلَكَأَنَّ نَخْلَهَا رُئُوسُ الشَّيَاطِينِ "، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفَلا أَحْرَقْتَهُ؟ قَالَ: " لا،أَمَّا أَنَا فَقَدْ عَافَانِي اللَّهُ، وَكَرِهْتُ أَنْ أُثِيرَ عَلَى النَّاسِ مِنْهُ شَرًّا " فَأَمَرَ بِهَا فَدُفِنَتْ۔
* تخريج: م/السلام ۱۷ (۲۱۸۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۹۸۵)، وقد أخرجہ: خ/الجزیۃ ۱۴ (۳۱۷۵)، الطب ۵۰ (۵۷۶۶)، حم (۶/۵۷) (صحیح)
۳۵۴۵- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو بنی زریق کے یہودیوں میں سے لبید بن اعصم نامی ایک یہودی نے جادو کردیا، تو آپ کو ایسا لگتا کہ آپ کچھ کررہے ہیں حالانکہ آپ کچھ بھی نہیں کر رہے ہوتے تھے ، یہی صورت حال تھی کہ ایک دن یا ایک رات آپ ﷺ نے دعا فرمائی، پھر دعا فرمائی اور پھردعا فرمائی ، پھر کہا :'' عائشہ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے وہ بات بتا دی جو میں نے اس سے پوچھی تھی ، میرے پاس دو شخص آئے ، ایک میرے سر ہانے اور دوسرا پائتانے بیٹھ گیا ، سرہانے والے نے پائتانے والے سے کہا، یا پائتانے والے نے سرہانے والے سے کہا: اس شخص کو کیا بیماری ہے ؟ دوسرے نے کہا: اس پر جادو کیا گیا ہے ، اس نے سوال کیا: کس نے جادو کیا ہے ؟ دوسرے نے جواب دیا : لبید بن اعصم نے ، اس نے پوچھا : کس چیز میں جادو کیا ہے ؟ جواب دیا: کنگھی میں اور ان بالوں میں جوکنگھی کرتے وقت گرتے ہیں، اور نر کھجور کے خوشے کے غلاف میں،پہلے نے پوچھا: یہ چیزیں کہاں ہیں ؟ دوسرے نے جواب دیا : ذی اروان کے کنوئیں میں'' ۔
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ اپنے چند صحابہ کے ساتھ اس کنوئیں پر تشریف لائے ، پھر واپس آئے تو فرمایا: ''اے عائشہ! اللہ تعالیٰ کی قسم ، اس کا پانی مہندی کے پانی کی طرح (رنگین) تھا، اور وہاں کے کھجور کے درخت گویا شیطانوں کے سر تھے''۔
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول ! کیا آپ نے اسے جلایا نہیں ؟ فرمایا:'' نہیں ، مجھے تو اللہ تعالی نے تندرست کردیا ہے، اب میں نے ناپسند کیا کہ میں لوگوں پر اس کے شر کو پھیلاؤں ''، پھر آپ ﷺ نے حکم دیاتو وہ سب چیزیں دفن کردی گئیں ۔


3546- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنَا أَبُوبَكْرٍ الْعَنْسِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْمِصْرِيَّيْنِ، قَالا: حَدَّثَنَا نَافِعٌ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لا يَزَالُ يُصِيبُكَ كُلَّ عَامٍ وَجَعٌ مِنَ الشَّاةِ الْمَسْمُومَةِ الَّتِي أَكَلْتَ، قَالَ: " مَاأَصَابَنِي شَيْئٌ مِنْهَا، إِلا وَهُوَ مَكْتُوبٌ عَلَيَّ، وَآدَمُ فِي طِينَتِهِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۸۴۴۳، ۸۵۳۲، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۷) (ضعیف)
(سند میں ابو بکر عنسی مجہول الحال راوی ہیں)
۳۵۴۶- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: اللہ کے رسول ! آپ کو ہر سال اس زہریلی بکری کی وجہ سے جو آپ نے کھائی تھی، تکلیف ہوتی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا:'' مجھے اس کی وجہ سے کچھ بھی ہوا وہ میرے مقدر میں اسی وقت لکھ دیا گیا تھا جب آدم مٹی کے پتلے تھے '' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
46- بَاب الْفَزَعِ وَالأَرَقِ وَمَا يُتَعَوَّذُ مِنْهُ
۴۶-باب: گھبراہٹ کے وقت اورنیند اچاٹ ہونے پر کیا دعاپڑھے ؟​


3547- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: " لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ، إِذَا نَزَلَ مَنْزِلا، قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْمَنْزِلِ شَيْئٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْهُ "۔
* تخريج: م/الذکر والدعاء ۱۶ (۲۷۰۸)، ت/الدعوات ۴۱ (۳۴۳۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۸۲۶)، وقد أخرجہ: حم (۶/ ۳۳۷، ۳۷۸، ۴۰۹)، دي/الاستئذان ۴۸ (۲۷۲۲) (صحیح)
۳۵۴۷- خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' جب تم میں سے کوئی کسی مقام پر اترے تو وہ اس وقت یہ دعا پڑھے : '' أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ '' ( میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کیا ) تو اس مقام پر کوئی چیز اسے ضرر نہیں پہنچا سکتی یہاں تک کہ وہ وہاں سے روانہ ہوجائے )۔


3548- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ؛ قَالَ: لَمَّا اسْتَعْمَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَلَى الطَّائِفِ، جَعَلَ يَعْرِضُ لِي شَيْئٌ فِي صَلاتِي، حَتَّى مَا أَدْرِي مَا أُصَلِّي، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ رَحَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، فَقَالَ: " ابْنُ أَبِي الْعَاصِ؟ " قُلْتُ: نَعَمْ! يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: " مَاجَائَ بِكَ؟ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَرَضَ لِي شَيْئٌ فِي صَلَوَاتِي، حَتَّى مَا أَدْرِي مَا أُصَلِّي، قَالَ: "ذَاكَ الشَّيْطَانُ ادْنُهْ " فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَجَلَسْتُ عَلَى صُدُورِ قَدَمَيَّ، قَالَ: فَضَرَبَ صَدْرِي بِيَدِهِ، وَتَفَلَ فِي فَمِي، وَقَالَ: " اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ " فَفَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: " الْحَقْ بِعَمَلِكَ " قَالَ: فَقَالَ عُثْمَانُ: فَلَعَمْرِي! مَا أَحْسِبُهُ خَالَطَنِي بَعْدُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۷۶۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۸) (صحیح)
۳۵۴۸- عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مجھے رسول اللہ ﷺ نے طائف کا عامل مقرر کیا، تو مجھے صلاۃ میں کچھ ادھر ادھر کا خیال آنے لگا یہاں تک کہ مجھے یہ یاد نہیں رہتا کہ میں کیا پڑھتا ہوں ، جب میں نے یہ حالت دیکھی تو میں سفر کرکے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پہنچا، تو آپ نے فرمایا: ''کیا ابن ابی العاص ہو'' ؟ ، میں نے کہا: ہاں ، اللہ کے رسول ! آپ نے سوال کیا: ''تم یہاں کیوں آئے ہو'' ؟ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! مجھے صلاۃ میں طرح طرح کے خیالات آتے ہیں یہاں تک کہ مجھے یہبھی خبر نہیں رہتی کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا:'' یہ شیطان ہے ، تم میرے قریب آؤ ، میں آپ کے قریب ہوا، اور اپنے پاؤں کی انگلیوں پر دوزانو بیٹھ گیا ، آپ ﷺ نے اپنے مبارک ہاتھ سے میرا سینہ تھپتھپایا اور اپنے منہ کا لعا ب میر ے منہ میں ڈالا، اور (شیطان کو مخاطب کرکے ) فرمایا:'' اللہ کے دشمن ! نکل جا '' ؟ یہ عمل آپ نے تین بار کیا، اس کے بعد مجھ سے فرمایا: ''اپنے کام پرجاؤ '' عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قسم سے! مجھے نہیں معلوم کہ پھر کبھی شیطان میرے قریب پھٹکا ہو ۔


3549- حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُوجَنَابٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أ بِيهِ أَبِي لَيْلَى؛ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَالنَّبِيِّ ﷺ إِذْ جَائَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: إِنَّ لِي أَخًا وَجِعًا، قَالَ: " مَا وَجَعُ أَخِيكَ؟ " قَالَ: بِهِ لَمَمٌ، قَالَ: " اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهِ " قَالَ: فَذَهَبَ فَجَائَ بِهِ، فَأَجْلَسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ عَوَّذَهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ،وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الْبَقَرَةِ، وَآيَتَيْنِ مِنْ وَسَطِهَا،{وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ}، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلاثِ آيَاتٍ مِنْ خَاتِمَتِهَا،وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ أَحْسِبُهُ قَالَ: {شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ}،وَآيَةٍ مِنَ الأَعْرَافِ: {إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ} الآيَةَ، وَآيَةٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ: {وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ}، وَآيَةٍ مِنَ الْجِنِّ: {وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلا وَلَدًا}، وَعَشْرِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الصَّافَّاتِ، وَثَلاَثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ الْحَشْرِ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ،وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقَامَ الأَعْرَابِيُّ قَدْ بَرَأَ، لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۱۵۴، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۳۹) (منکر)
(سند میں ابو جناب الکلبی کثر ت تدلیس کی وجہ سے ضعیف راوی ہیں)
۳۵۴۹- ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس ایک اعرابی نے آکر کہا: میرا ایک بیمار بھائی ہے ، آپ ﷺ نے سوال کیا: ''تمہارے بھائی کو کیا بیماری ہے'' ؟ وہ بولا: اسے آسیب ہو گیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا: ''جاو ٔ اسے لے کر آؤ'' ، ابولیلیٰ کہتے ہیں کہ وہ (اعرابی) گیا اور اسے لے آیا ،آپ ﷺ نے اسے اپنے سامنے بیٹھایا ، میں نے آپ کو سنا کہ آپ نے اسے دم کیا ، سور ہ فاتحہ، سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات اور درمیان کی دو آیتیں ، اور {إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ} والی آیت ،آیت الکرسی ، پھر سورہ بقرہ کی آخری تین آیات ، آل عمران کی آیت ( جو میرے خیال میں{شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ} ہے)،سورہ اعراف کی آیت{إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ}، سورۃ مومنون کی آیت {وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ} ، سورۃ جن کی آیت {وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلا وَلَدًا } اور سورۃ صافات کے شروع کی د س آیات، اور سورہ ٔ حشر کی آخری تین آیات ، سورۃ قل ہو اللہ احد اور معوذتین کے ذریعے ، تو اعرابی شفایاب ہو کر کھڑا ہوگیا، اور ایسا لگ رہا تھا کہ اسے کوئی تکلیف نہیں ہے ۔

* * *​
 
Top