13- بَاب ذَيْلِ الْمَرْأَةِ كَمْ يَكُونُ؟
۱۳ -باب: عورت کے کپڑے کا دامن (نچلاحصہ) کتنا لمبا ہو ؟
3580- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ؛ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ كَمْ تَجُرُّ الْمَرْأَةُ مِنْ ذَيْلِهَا؟ قَالَ: " شِبْرًا " قُلْتُ:إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْهَا، قَالَ: " ذِرَاعٌ،لا تَزِيدُ عَلَيْهِ "۔
* تخريج: د/اللباس۴۰ (۴۱۱۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۱۵۹)، وقد أخرجہ : ت/اللباس ۹ (۱۷۳۱)، ن/الزینۃ من المجتبیٰ ۵۱ (۵۳۵۲)، ط/اللباس ۶ (۱۳)، حم (۶/۲۹۳، ۲۹۶، ۳۰۹، ۳۱۵)، دي/الاستئذان ۱۶ (۲۶۸۶) (صحیح)
۳۵۸۰- ام المو منین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا : عورت اپنے کپڑے کا دامن کتنا لٹکا سکتی ہے ؟فرمایا:'' ایک بالشت '' میں نے عرض کیا : اتنے میں تو پاؤں کھل جائے گا ،تو فرمایا: '' ایک ہاتھ ، اس سے زیادہ نہیں '' ۔
3581- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ ﷺ رُخِّصَ لَهُنَّ فِي الذَّيْلِ ذِرَاعًا، فَكُنَّ يَأْتِيَنَّا فَنَذْرَعُ لَهُنَّ بِالْقَصَبِ ذِرَاعًا۔
* تخريج: د/اللباس ۴۰ (۴۱۱۹)، (تحفۃ الأشراف: ۶۶۶۱)، وقد أخرجہ: ت/اللباس ۹ (۱۷۳۱)، حم (۲/۱۸، ۹۰) (منکر)
(سند میں زید العمی ضعیف ہیں، اور
'' فَكُنَّ يَأْتِيَنَّا فَنَذْرَعُ لَهُنَّ '' کا لفظ منکر ہے ، پہلاٹکڑا صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ: ۱۸۶۴)۔
۳۵۸۱- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو کپڑوں کے دامن ایک ہاتھ لٹکا نے کی اجازت تھی، چنانچہ جب وہ ہمارے پاس آتیں تو ہم ان کے لئے لکڑی سے ایک ہاتھ کاناپ بنا کردیتے ۔
3582- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِفَاطِمَةَ، أَوْ لأُمِّ سَلَمَةَ "ذَيْلُكِ ذِرَاعٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۸۳۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۵۱)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۶۳، ۴۱۶) (صحیح)
(سند میں ابو المہزم ضعیف راوی ہے، لیکن شواہد سے یہ صحیح ہے )
۳۵۸۲- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فاطمہ یا ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ''اپنے کپڑے کا دامن ایک ہاتھ کا رکھو '' ۔
3583- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَارِثِ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ: قَالَ: " فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ، شِبْرًا " فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِذًا تَخْرُجَ سُوقُهُنَّ، قَالَ: " فَذِرَاعٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۸۰۸، ومصباح الزجاجۃ: ۱۲۵۲)، وقد أخرجہ: حم (۶/۷۵، ۱۲۳) (صحیح)
( سند میں ابو المہزم متروک ہے، لیکن حدیث نمبر (۳۵۸۱) میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے شاہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)۔
۳۵۸۳- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عورتوں کے دامن کے سلسلے میں فرمایا: '' ایک بالشت کاہو'' ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اتنے میں تو پنڈلی کھل جائے گی؟! فرمایا: '' تو پھر ایک ہاتھ ہو '' ۔