36- بَاب اتِّخَاذِ الْجُمَّةِ وَالذَّوَائِبِ
۳۶ -باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان
3631- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ؛ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مَكَّةَ،وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ، تَعْنِي: ضَفَائِرَ۔
* تخريج: د/الترجل ۱۲ (۴۱۹۱)، ت/اللباس ۳۹ (۱۷۸۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۰۱۱)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۴۱، ۴۲۵) (صحیح)
۳۶۳۱- ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب مکہ میں ( فتح کے روز ) داخل ہوئے، تو آپ کے سرمیں چار چوٹیاں تھیں ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : ممکن ہے کہ گردوغبار سے بچنے کے لئے آپ نے بالوں کو گوندھ کر چوٹیاں بنالی ہوں ۔
3632- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ قَالَ: كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَسْدُلُونَ أَشْعَارَهُمْ،وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ،وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ، قَالَ: فَسَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ نَاصِيَتَهُ،ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ۔
* تخريج: خ/المناقب ۲۳ (۳۵۵۸)، مناقب الأنصار ۵۲ (۳۹۴۴)، اللباس ۷۰ (۵۹۱۷)، م/الفضائل ۲۴ (۲۳۳۶)، د/الترجل ۱۰ (۴۱۸۸)، ت/الشمائل ۳ (۲۹)، ن/الزینۃ من المجتبیٰ ۷ (۵۲۴۰)، (تحفۃ الأشراف: ۵۸۳۶)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۴۶، ۲۶۱، ۲۸۷، ۳۲۰) (صحیح)
۳۶۳۲- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کو پیشانی پر لٹکائے رکھتے تھے، اور مشرکین مانگ نکالا کرتے تھے ، رسول اللہ ﷺ اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے توآپ ﷺ بھی اپنی پیشانی پر بال لٹکائے رکھتے، پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : شاید حکم آیا ہو، یا آپ ﷺ نے اپنی رائے سے اس کو اختیار کیا، بہرحال مانگ نکالنا اولیٰ اوربہتر ہے کیونکہ وہ آخری سنت ہے، اور پیشانی پر لٹکا نا بھی جائز ہے ،اور بعضوں نے کہا جائز نہیں کیونکہ وہ منسوخ ہوگیا۔
3633- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحاقَ، عَنْ يَحْيَى ابْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ؛ قَالَتْ: كُنْتُ أَفْرِقُ خَلْفَ يَافُوخِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، ثُمَّ أَسْدِلُ نَاصِيَتَهُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۱۷۷ ألف)، وقد أخرجہ: د/الترجل ۱۰ (۴۱۸۹)، حم (۶/۹۰، ۲۷۵) (حسن)
۳۶۳۳- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سرپر چندیا کے پچھلے حصے میں مانگ نکالتی تھی اور سامنے کے بال پیشانی پر لٹکتے چھوڑدیتی تھی ۔
3634- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ؛ قَالَ: كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ شَعَرًا رَجِلا بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَمَنْكِبَيْهِ۔
* تخريج:خ/اللباس ۶۸ (۶۹۰۵، ۶۰۹۰۶)، م/الفضائل ۲۶ (۲۳۳۸)، ت/الشمائل ۳ (۲۶)، ن/الزینۃ ۶ (۵۰۵۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۴۴)، وقد أخرجہ: حم (۳/۲۰۳) (صحیح)
۳۶۳۴- انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بال دونوں کانوں اور مونڈھوں کے درمیان سیدھے تھے ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : اسی واسطے سرکے بال دونوں کانوں سے لے کر مونڈوں تک رکھ سکتاہے اور مونڈوں سے زیادہ لٹکانا مرد کے لئے بعضوں نے مکروہ رکھا ہے۔
3635- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ؛ قَالَتْ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ شَعَرٌ دُونَ الْجُمَّةِ وَفَوْقَ الْوَفْرَةِ۔
* تخريج: د/الترجل ۹ (۴۱۸۷)، ت/اللباس ۲۱ (۱۷۵۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۰۱۹)، وقد أخرجہ: حم (۶/۱۰۸، ۱۱۸) (حسن صحیح)
۳۶۳۵- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بال مونڈھوں سے اوپر اور کانوں سے نیچے ہوتے تھے ۔