- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
120- بَاب مَا جَاءَ فِي الْقُنُوتِ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَبَعْدَهُ
۱۲۰-باب: رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دعا ئے قنوت پڑھنے کا بیان
1182- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يُوتِرُ فَيَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ۔
* تخريج: د/الصلاۃ ۳۳۹ (۱۴۲۳)، ن/قیام اللیل ۳۴ (۱۷۰۰)، (تحفۃ الأشراف: ۵۴)، وقد أخرجہ: حم (۵/۱۲۳) (صحیح)
۱۱۸۲- ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ وتر پڑھتے تھے تو دعائے قنوت رکوع سے پہلے پڑھتے تھے۔
1183- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ: كُنَّا نَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَبَعْدَهُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۶۸۷ ومصباح الزجاجۃ: ۴۱۸)، وقد أخرجہ: خ/الأذان ۱۲۶ (۷۹۸)، م/المساجد ۵۴ (۶۷۷)، د/الصلاۃ ۳۴۵ (۱۴۴۴)، ن/التطبیق ۲۷ (۱۰۷۲)، حم (۳/۲۱۷، ۲۳۲)، دي/الصلاۃ ۲۱۶ (۱۶۳۷) (صحیح)
(یہ حدیث مکرر ہے ملاحظہ ہو: ۱۲۴۳)
۱۱۸۳- انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے صلاۃ فجر میں دعائے قنوت کے متعلق پو چھا گیا کہ کب پڑھی جائے؟ تو انہو ں نے کہا: ہم رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : محدثین نے اسی پر عمل کیا ہے، اور صلاۃِ فجر کی طرح وتر میں بھی یہ جائز رکھا ہے کہ خواہ رکوع سے پہلے قنوت پڑھے یا رکوع کے بعد، مگر رکوع کے بعد پڑھنے کی حدیثیں زیادہ قوی اور زیادہ صحیح ہیں۔
1184- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ ابْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ، فَقَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ بَعْدَ الرُّكُوعِ ۔
* تخريج: خ/الوتر ۷ (۱۰۰۱)، المغازي ۲۹ (۴۰۸۹)، الدعوات ۵۸ (۶۳۹۴)، م/المساجد ۵۴ (۶۷۷)، د/الصلاۃ ۳۴۵ (۱۴۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۵۳)، وقد أخرجہ: ن/التطبیق ۲۶ (۱۰۷۱)، حم (۳/۱۱۳، ۵۱۱، ۱۶۶، ۱۶۷) (صحیح)
۱۱۸۴- محمد (بن سیرین) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ر ضی اللہ عنہ سے دعائے قنوت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ۔