- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
100- بَاب مَا جَاءَ فِي ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ
۱۰۰-باب: سنن موکدہ کی بارہ رکعتوں کا بیان
1140- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو يَحْيَى الرَّازِيُّ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَطَائٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < مَنْ ثَابَرَ عَلَى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ ركْعَةً مِنَ السُّنَّةِ، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، أَرْبَعٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ >۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۱۹۰ (۴۱۴)، ن/قیام اللیل ۵۷ (۱۷۹۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۳۹۳) (صحیح لغیرہ)
(تراجع الألبانی: رقم: ۶۲۱)
۱۱۴۰- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص روزا نہ پابندی کے ساتھ بارہ رکعات سنن موکدہ پڑھا کرے، اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا:چار رکعتیں ظہر سے پہلے، اور دو رکعت اس کے بعد، دو رکعت مغرب کے بعد، دو رکعت عشاء کے بعد، دو رکعت فجر سے پہلے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : فرض صلاۃ سے پہلے یااس کے بعد جوسنتیں پڑھی جاتی ہیں، ان کی دوقسمیں ہیں: ایک قسم وہ ہے جس پر نبی اکرمﷺ نے مداومت فرمائی ہے، بعض روایتوں میں ان کی تعداد دس بیان کی گئی ہے، اور بعض میں بارہ، اور بعض میں چودہ، انہیں سنن مؤکدہ، یا سنن رواتب کہا جاتاہے، دوسری قسم وہ ہے جس پر آپ نے مداومت نہیں کی ہے، انہیں نوافل یا غیرموکدہ کہاجاتاہے، اللہ تعالیٰ سے مزیدتقرب کے لیے نوافل یا سنن غیر موکدہ کی بھی بڑی اہمیت ہے، بہتر یہ کہ یہ سنتیں گھر میں ادا کی جائیں کیونکہ نبی اکرم ﷺ کا یہی معمول تھا، ویسے مسجد میں بھی ادا کرنا جائز اور درست ہے ۔
1141- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: < مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ >۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۱۹۰ (۴۱۵)، ن/قیام اللیل ۵۷ (۱۸۰۳، ۱۸۰۴)، (تحفۃالأشراف: ۱۵۸۶۲)، وقدأخرجہ: م/المسافرین ۱۵ (۷۲۸)، د/الصلاۃ ۲۹۰ (۱۲۵۰)، حم (۶/۳۲۷، ۴۲۶) (صحیح)
۱۱۴۱- ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہماکہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''جس نے رات اور دن میں بارہ رکعتیں (سنن موکدہ) پڑھیں ۱؎ ،اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جائے گا'' ۔
وضاحت ۱؎ : یہ وہی ۱۲ رکعتیں ہیں جن کاذکر ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی اوپر کی حدیث میں ہواہے ۔
1142- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً: بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْن - أَظُنُّهُ قَالَ - قَبْلَ الْعَصْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ -أَظُنُّهُ قَالَ: - وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۷۴۷، ومصباح الزجاجۃ: ۴۰۷)، وقد أخرجہ: ن/قیام اللیل ۵۷ (۱۸۱۲) مختصرا علی قولہ ''من صلی فی یوم ۔۔۔'' (ضعیف)
(اس کی سند محمد بن سلیمان بن اصبہانی ضعیف ہیں، لیکن ''واربع رکعات قبل الظہر'' 'ظہر سے پہلے چار رکعت''' کے لفظ سے یہ حدیث صحیح ہے ملاحظہ ہو: ۲۳۴۷)
۱۱۴۲- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں (سنن موکدہ) پڑھیں، اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جائے گا: دو ر کعت فجر سے پہلے، دو رکعت ظہر سے پہلے، اور دو رکعت اس کے بعد، (میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا:) دور کعت عصر سے پہلے، اور دو رکعت مغرب کے بعد، (میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا:) دو رکعت عشاء کے بعد'' ۔