- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
45-بَاب مَنْ بَاعَ عَيْبًا فَلْيُبَيِّنْهُ
۴۵- باب: بیچتے وقت خراب چیزکے عیب کو ظاہر کر دینے کا بیان
2246- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّا، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ شُمَاسَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ؛ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: < الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ بَاعَ مِنْ أَخِيهِ بَيْعًا فِيهِ عَيْبٌ، إِلا بَيَّنَهُ لَهُ >۔
* تخريج: م/النکاح ۶ (۱۴۱۴)، (تحفۃ الأشراف: ۹۹۳۲)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۵۸) (صحیح)
۲۲۴۶- عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا :''مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ہاتھ کوئی ایسی چیز بیچے جس میں عیب ہو، مگر یہ کہ وہ اس کو اس سے بیان کردے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : عیب بیان کردینے کے بعد خریدار اس مال کو خریدے تو اس کو پھیرنے کا اختیار نہ ہوگا، اگر عیب نہ بیان کرے تو اختیار ہوگا ، جب عیب معلوم ہو تو اس کو پھیر دے ۔
2247- حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَكْحُولٍ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ؛ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: < مَنْ بَاعَ عَيْبًا لَمْ يُبَيِّنْهُ، لَمْ يَزَلْ فِي مَقْتِ اللَّهِ، وَلَمْ تَزَلِ الْمَلائِكَةُ تَلْعَنُهُ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ما جۃ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۴۰، ۱۱۷۵۲، ومصباح الزجاجۃ: ۷۹۲) (ضعیف جدا)
(سند میں کئی ضعیف راوی ہیں)
۲۲۴۷- واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا :'' جو کوئی عیب دار چیز بیچے اور اس کے عیب کو بیان نہ کرے، تو وہ برابر اللہ تعالی کے غضب میں رہے گا، اور فرشتے اس پر برابر لعنت کرتے رہیں گے'' ۔