- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
181- بَاب فِي الرَّجُلِ يَسُبُّ الدَّهْرَ
۱۸۱-باب: زمانے کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان
5274- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ وَابْنُ السَّرْحِ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ : < [يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ] يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ: يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ >.
قَالَ ابْنُ السَّرْحِ: عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، مَكَانَ سَعِيدٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ۔
* تخريج: خ/تفسیر سورۃ الجاثیۃ ۱ (۴۸۲۶)، التوحید ۳۵ (۷۴۹۱)، الأدب ۱۰۱ (۶۱۸۱)، م/الألفاظ من الأدب ۱ (۲۲۴۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۱۳۱)، وقد أخرجہ: ط/الکلام ۱ (۳) (صحیح)
۵۲۷۴- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا :''اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابن آدم (انسان) مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں، تمام امور میرے ہاتھ میں ہیں، میں ہی رات اور دن کو الٹتا پلٹتا ہوں''۔
* * * * *