- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
15-بَاب فِي التَّوْقِيتِ فِي تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ وَأَخْذِ الشَّارِبِ
۱۵-باب: ناخن کاٹنے اور مونچھیں تراشنے کے وقت کابیان
2758- حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُالصَّمَدِ بْنُ عَبْدِالْوَارِثِ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى أَبُو مُحَمَّدٍ صَاحِبُ الدَّقِيقِ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ وَقَّتَ لَهُمْ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً تَقْلِيمَ الأَظْفَارِ، وَأَخْذَ الشَّارِبِ، وَحَلْقَ الْعَانَةِ.
* تخريج: م/الطھارۃ ۱۶ (۲۵۸)، د/الترجل ۱۶ (۴۲۰۰)، ن/الطھارۃ ۱۴ (۱۴)، ق/الطھارۃ ۸ (۲۹۲) (تحفۃ الأشراف: ۱۰۷۰)، وحم (۳/۱۲۲، ۲۰۳) (صحیح)
۲۷۵۸- انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے لوگوں کے لیے مدت متعین فرمادی ہے کہ ہرچالیس دن کے اندر ناخن کاٹ لیں۔ مونچھیں کتروا لیں۔ اور ناف سے نیچے کے بال مونڈ لیں ۔
2759- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ؛ قَالَ: وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمِ الأَظْفَارِ، وَحَلْقِ الْعَانَةِ، وَنَتْفِ الإِبْطِ، لا يُتْرَكُ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا.
قَالَ: هَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ الأَوَّلِ، وَصَدَقَةُ بْنُ مُوسَى لَيْسَ عِنْدَهُمْ بِالْحَافِظِ.
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
۲۷۵۹- انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مونچھیں کترنے ، ناخن کاٹنے ،زیر ناف کے بال لینے ، اور بغل کے بال اکھاڑنے کا ہمارے لیے وقت مقرر فرمادیاگیاہے، اور وہ یہ ہے کہ ہم انہیں چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے رکھیں ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،۲- صدقہ بن موسیٰ (جوپہلی حدیث کی سند میں) محدثین کے نزدیک حافظ نہیں ہیں۔
وضاحت ۱؎ : مطلب یہ ہے کہ چالیس دن سے اوپرنہ ہو، یہ مطلب نہیں ہے کہ چالیس دن کے اندرجائزنہیں۔