- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
40-بَاب مَا جَاءَ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْكَرْبِ
۴۰-باب: تکلیف ومصیبت کے وقت کیا پڑھے؟
3435- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَدْعُو عِنْدَ الْكَرْبِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْحَلِيمُ الْحَكِيمُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمُ.
* تخريج: خ/الدعوات ۲۷ (۶۳۴۵، و۶۳۴۶)، والتوحید ۲۲ (۷۴۲۶)، و۲۳ (۷۴۳۱)، م/الذکروالدعاء ۲۱ (۲۷۳۰) (تحفۃ الأشراف: ۵۴۲۰) (صحیح)
3435/م- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ بِمِثْلِهِ. وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ .
قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
۳۴۳۵- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ تکلیف کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے : '' لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْحَلِيمُ الْحَكِيمُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمُ'' ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- ہم سے بیان کیا محمد بن بشار نے ، وہ کہتے ہیں: ہم سے بیان کیاابن ابوعدی نے، اورانہوں نے ہشام سے ، ہشام نے قتادہ سے، قتادہ نے ابوالعالیہ سے، اورابوالعالیہ نے ابن عباس کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے مذکورہ روایت کے مثل روایت کی ،۳- اس باب میں علی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔
وضاحت ۱؎ : کوئی معبود برحق نہیں ہے سوا ئے اللہ بلند وبردبار کے، اورکوئی معبود برحق نہیں سوائے اس اللہ کے جو عرش عظیم کا رب (مالک )ہے اور کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اس اللہ کے جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے اور قابل عزت عرش کار ب ہے۔
3436- حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ الْمَدِينِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَهَمَّهُ الأَمْرُ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَائِ فَقَالَ: "سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ" وَإِذَا اجْتَهَدَ فِي الدُّعَاءِ قَالَ: "يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ".
قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
* تخريج: تفرد بہ المؤلف (تحفۃ الأشراف: ۱۲۹۴۱) (ضعیف جداً)
(سندمیں ابراہیم بن فضل مخزومی متروک الحدیث ہے)
۳۴۳۶- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب کسی مشکل معاملے سے دوچار ہوتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے پھر کہتے :'' سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ'' (اللہ پاک و برتر ہے۔)اور جب جی جان لگا کر دعاکرتے تو کہتے : ''يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ'' (اے زندہ ذات ! اے کائنات کانظام چلانے والے۔)
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب۔