- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
60-بَابٌ
۶۰- باب
3464- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: "مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ غُرِسَتْ لَهُ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ لاَ نَعْرِفُهُ إِلاَّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ.
* تخريج: ن/عمل الیوم واللیلۃ ۵۸ (۱۵۲) (تحفۃ الأشراف: ۲۶۸۰)، وحم (۱/۱۸۰) (صحیح)
۳۴۶۴- جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' جس نے: '' سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ '' کہا، اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگادیا جائے گا''۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے،۲- اور ہم اسے صرف ابوالزبیر کی روایت سے جسے وہ جابر کے واسطے سے روایت کرتے ہیں جانتے ہیں۔
3465- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: "مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ غُرِسَتْ لَهُ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
* تخريج: انظر ماقبلہ (تحفۃ الأشراف: ۲۶۹۶) (صحیح)
۳۴۶۵- جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'' جو شخص : '' سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ'' کہے گا اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگایاجائے گا''۔امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے۔
3466- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: "مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
* تخريج: خ/الدعوات ۶۵ (۶۴۰۵)، م/الذکر والدعاء ۱۰ (۲۶۹۱) (في آخرہ)، ق/الأدب ۵۶ (۳۸۱۲) (تحفۃ الأشراف: ۱۲۵۷۸) (صحیح)
۳۴۶۶- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جوشخص سوبار : ''سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ'' کہے گا اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں''۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
3467- حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
* تخريج: خ/الدعوات ۶۵ (۶۴۰۶)، والأیمان والنذور ۱۹ (۶۶۸۲)، والتوحید ۵۸ (۷۵۶۳)، م/الذکر والدعاء ۱۰ (۲۶۹۴)، ق/الأدب ۵۶ (۳۸۰۶) (تحفۃ الأشراف: ۱۴۸۹۹) (صحیح)
۳۴۶۷- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' دوکلمے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں (آسانی سے ادا ہوجاتے ہیں)مگر میزان میں بھاری ہیں (تول میں وزنی ہیں) رحمن کوپیارے ہیں ( وہ یہ ہیں) '' سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ''۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
3468- حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: "مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَشَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ لَهُ عِدْلُ عَشْرِ رِقَابٍ وَكُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكَانَ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلاَّ أَحَدٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
* تخريج: خ/بدء الخلق ۱۱ (۳۲۹۳)، والدعوات ۶۴ (۶۴۰۳)، م/الذکر والدعاء ۱۰ (۲۶۹۱)، ق/الأدب ۵۴ (۳۷۹۸) (تحفۃ الأشراف: ۱۲۵۷۱)، حم (۲/۳۰۲، ۳۶۰، ۳۷۵) (صحیح)
( صحیحین میں یحیی ویمیت کا لفظ نہیں ہے)
3468/أ- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: "مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ".
* تخريج: انظر حدیث رقم ۳۴۶۶ (صحیح)
۳۴۶۸- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا:'' جس نے ایک دن میں سوبار کہا: '' لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ'' ۱؎ ، تو اس کو دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا، اور اس کے لیے سونیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی، اور یہ چیز اس کے لیے شام تک شیطان کے شر سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گی، اور قیامت کے دن کوئی اس سے اچھا عمل لے کر نہ آئے گا سوائے اس شخص کے جس نے یہی عمل اس شخص سے زیادہ کیا ہو۔
۳۴۶۸/م- اسی سند کے ساتھ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے، آپ نے فرمایا:'' جس نے سومرتبہ : ''سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ '' کہا اس کے گناہ مٹادیئے جاتے ہیں، اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں''۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وضاحت ۱؎ : کوئی معبودبرحق نہیں ہے سوائے اللہ اکیلے کے، اس کا کوئی شریک وساجھی نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہے ہرطرح کی تعریف، وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتاہے۔