- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
124- بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الأَرْضَ كُلَّهَا مَسْجِدٌ إِلاَّ الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ
۱۲۴- باب: قبرستان اور حمام (غسل خانہ) کے علاوہ پوری زمین سجدہ گاہ ہے
317- حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ، قَالاَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلاَّ الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ".
قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، وَعَبْدِاللهِ بْنِ عَمْرٍو، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَجَابِرٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَحُذَيْفَةَ، وَأَنَسٍ، وَأَبِي أُمَامَةَ، وَأَبِي ذَرٍّ، قَالُوا: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ:"جُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا". قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ قَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِالْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ رِوَايَتَيْنِ: مِنْهُمْ مَنْ ذَكَرَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يَذْكُرْهُ. وَهَذَا حَدِيثٌ فِيهِ اضْطِرَابٌ: رَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلٌ. وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وَكَانَ عَامَّةُ رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ. وَكَأَنَّ رِوَايَةَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَثْبَتُ وَأَصَحُّ مُرْسَلاً.
* تخريج: د/الصلاۃ ۲۴ (۴۹۲)، ق/المساجد ۴ (۷۴۵)، (تحفۃ الأشراف: ۴۴۰۶)، حم (۳/۸، ۹۶) (صحیح)
۳۱۷- ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:''سوائے قبرستان اورحمام (غسل خانہ) کے ساری زمین مسجد ہے '' ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- اس باب میں علی عبداللہ بن عمرو، ابوہریرہ، جابر ، ابن عباس، حذیفہ، انس، ابوامامہ اور ابوذر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،ان لوگوں نے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے پوری زمین میرے لیے سجدہ گاہ اورطہارت وپاکیزہ گی کاذریعہ بنائی گئی ہے، ۲- ابوسعید رضی اللہ عنہ کی حدیث عبدالعزیز بن محمد سے دوطریق سے مروی ہے، بعض لوگوں نے ابو سعیدکے واسطے کا ذکر کیا ہے اور بعض نے نہیں کیا ہے،اس حدیث میں اضطراب ہے،سفیان ثوری نے بطریق : '' عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ '' مرسلاً روایت کی ہے۔اورحماد بن سلمہ نے یہ حدیث بطریق: '' عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ'' مرفوعاً روایت کی ہے۔اورمحمد بن اسحاق نے بھی یہ حدیث بطریق :''عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ'' اوران کا کہناہے کہ یحیی کی اکثراحادیث آئی نبی اکرمﷺ سے ابوسعید ہی کے واسطہ سے مروی ہیں، لیکن اس میں انہوں نے ابوسعید کے واسطے کا ذکرنہیں کیاہے، گویا ثوری کی روایت ''عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ '' زیادہ ثابت اورزیادہ صحیح ہے ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی جہا ں چاہو صلاۃپڑھو اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبرستان اورحمام میں صلاۃپڑھنی درست نہیں، حمام میں اس لیے کہ یہاں نجاست ناپاکی کا شک رہتا ہے اورقبرستان میں ممانعت کا سبب شرک سے بچنے کے لیے سدباب کے طورپر ہے۔ بعض احادیث میں کچھ دیگرمقامات پر صلاۃ اداکرنے سے متعلق بھی ممانعت آئی ہے ، ان کی تفصیل آگے آرہی ہے ۔