- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
40- بَاب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ الْمُحَرَّمِ
۴۰-باب: محرم کے صوم کا بیان
740- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللهِ الْمُحَرَّمُ". قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
* تخريج: م/الصیام ۳۸ (۱۱۶۳)، د/الصیام ۵۵ (۲۴۲۹)، ن/قیام اللیل ۶ (۱۶۱۴)، ق/قیام الصیام ۴۳ (۱۷۴۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۲۹۲)، حم (۲/۳۴۲، ۲۴۴، ۵۳۵) (صحیح)
۷۴۰- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل صوم اللہ کے مہینے ۱؎ محرم کا صوم ہے''۔امام ترمذی کہتے ہیں: ابوہریرہ کی حدیث حسن ہے۔
وضاحت ۱؎ : اللہ کی طرف اس مہینہ کی نسبت اس کے شرف وفضل کی علامت ہے، جیسے بیت اللہ اورناقۃ اللہ وغیرہ ہیں، محرم چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے ، ماہ محرم ہی سے اسلامی سال کاآغازہوتا ہے۔
741- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ: لَهُ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَسْأَلُ عَنْ هَذَا إِلاَّ رَجُلاً سَمِعْتُهُ يَسْأَلُ رَسُولَ اللهِ ﷺ وَأَنَا قَاعِدٌ عِنْدَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ فَصُمِ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ، فِيهِ يَوْمٌ تَابَ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ آخَرِينَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
* تخريج: تفرد بہ المؤلف (تحفۃ الأشراف: ۱۰۲۹۵) (ضعیف)
(سندمیں نعمان بن سعدلین الحدیث ہیں، اوران سے روایت کرنے والے ''عبدالرحمن بن اسحاق بن الحارث ابوشیبہ ''ضعیف ہیں)
۷۴۱- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا : ماہ رمضان کے بعد کس مہینے میں صوم رکھنے کا آپ مجھے حکم دیتے ہیں؟ توانہوں نے اس سے کہا: میں نے اس سلسلے میں سوائے ایک شخص کے کسی کو پوچھتے نہیں سنا، میں نے اسے رسول اللہﷺ سے سوال کرتے سنا،اور میں آپ کے پاس ہی بیٹھا ہواتھا۔ اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! ماہ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے میں صوم رکھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ''اگر ماہ رمضان کے بعدتمہیں صوم رکھناہی ہو تو محرم کا صوم رکھو، وہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ نے کچھ لوگوں پر رحمت کی ۱؎ اور اس میں دوسرے لوگوں پربھی رحمت کرے گا''۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
وضاحت ۱؎ : یعنی بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے نجات دی۔