- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
50- بَاب مَا جَاءَ عَاشُورَاءُ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ
۵۰-باب: عاشوراء کادن کون ساہے؟
754- حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَائَهُ فِي زَمْزَمَ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ أَصُومُهُ قَالَ: إِذَا رَأَيْتَ هِلاَلَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ ثُمَّ أَصْبِحْ مِنْ التَّاسِعِ صَائِمًا قَالَ: فَقُلْتُ: أَهَكَذَا كَانَ يَصُومُهُ مُحَمَّدٌ ﷺ قَالَ: نَعَمْ.
* تخريج: م/الصیام ۲۰ (۱۱۳۳)، د/الصیام ۶۵ (۲۴۴۶)، (التحفہ: ۵۴۱۲)، حم (۱/۲۴۷) (صحیح)
۷۵۴- حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں ابن عباس کے پاس پہنچا، وہ زمزم پراپنی چادر کا تکیہ لگائے ہوئے تھے، میں نے پوچھا: مجھے یوم عاشوراء کے بارے میں بتائیے کہ وہ کون سا دن ہے جس میں میں صوم رکھوں؟ انہوں نے کہا : جب تم محرم کاچاند دیکھو تو دن گنو، اور نویں تاریخ کو صوم رکھ کرصبح کرو۔ میں نے پوچھا: کیا اسی طرح سے محمدﷺ رکھتے تھے؟ کہا: ہاں(اسی طرح رکھتے تھے)۔
755- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ ﷺ بِصَوْمِ عَاشُورَاءَ يَوْمُ الْعَاشِرِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ. فَقَالَ بَعْضُهُمْ: يَوْمُ التَّاسِعِ. وقَالَ بَعْضُهُمْ يَوْمُ الْعَاشِرِ وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: صُومُوا التَّاسِعَ وَالْعَاشِرَ وَخَالِفُوا الْيَهُودَ. وَبِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ.
* تخريج: تفرد بہ المؤلف (تحفۃ الأشراف: ۵۳۹۵) (صحیح)
۷۵۵- عبداللہ بن عبا س رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دسویں تاریخ کو عاشوراء کا صوم رکھنے کا حکم دیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اہل علم کا عاشورا ء کے دن کے سلسلے میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں :عاشوراء نواں دن ہے اوربعض کہتے ہیں: دسوان دن ۱؎ ابن عباس سے مروی ہے کہ نویں اور دسویں دن کا صوم رکھو اور یہودیوں کی مخالفت کرو۔شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول اسی حدیث کے مطابق ہے۔
وضاحت ۱؎ : اکثرعلماء کی رائے بھی ہے کہ محرم کا دسواں دن ہی یوم عاشوراء ہے اوریہی قول راجح ہے۔