• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن نسائی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
32-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ شَمَاتَةِ الأَعْدَائِ
۳۲- باب: شماتت اعداء یعنی دشمنوں کے ہنسنے سے پناہ مانگنے کا بیان​


5490- أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِالأَعْلَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: قَالَ حُيَيٌّ: حَدَّثَنِي أَبُوعَبْدِالرَّحْمَنِ الْحُبُلِيُّ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو بِهَؤُلاَئِ الْكَلِمَاتِ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَائِ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۴۷۷ (صحیح الإسناد)
۵۴۹۰- عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا کرتے تھے: اللہ! میں قرض کے دباؤ اور شماتت اعداء یعنی دشمنوں کے ہنسنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
33-الاسْتِعَاذَةُ مِنَ الْهَرَمِ
۳۳- باب: بڑھاپے سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5491- أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْجُبْنِ، وَالْعَجْزِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا، وَالْمَمَاتِ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۹۷۶۸) (صحیح الإسناد)
۵۴۹۱- عثمان بن ابی العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا فرماتے تھے: '' اے اللہ! میں سستی و کاہلی، بڑھاپے ۱؎، بزدلی، عاجزی اور موت و زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
وضاحت ۱؎: مراد ایسا بڑھاپا ہے جس میں آدمی بالکل بے بس و لاچار ہو جاتا ہے، اسی کو '' ارذل العمر '' کہا گیا ہے جس میں آدمی کی بھلے برے کی تمیز بھی ختم ہو جاتی ہے، عام بڑھاپا جو ساٹھ سال کی عمر میں میں ہوتا ہے تو اس سے تو آپ صلی للہ علیہ وسلم خود دوچار ہوئے تھے (نیز بہت سارے صحابہ ٔ کرام بھی) جو یہ دعا مانگا کرتے تھے۔


5492- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنْ اللَّيْثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْمَغْرَمِ، وَالْمَأْثَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۸۸۱۸)، حم (۲/۱۸۵، ۱۸۶) (حسن، صحیح الإسناد)
۵۴۹۲- عبداللہ بن عمر و رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں سستی و کاہلی، بڑھاپے، قرض اور معصیت (گناہ) سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور مسیح دجال کے شر وفتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
34-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ سُوئِ الْقَضَائِ
۳۴- باب: بری تقدیر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5493- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ إِنْ شَائَ اللَّهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ هَذِهِ الثَّلاثَةِ: " مِنْ دَرَكِ الشَّقَائِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَائِ، وَسُوئِ الْقَضَائِ، وَجَهْدِ الْبَلائِ " قَالَ سُفْيَانُ: هُوَ ثَلاثَةٌ؛ فَذَكَرْتُ أَرْبَعَةً لأَنِّي لا أَحْفَظُ الْوَاحِدَ الَّذِي لَيْسَ فِيهِ۔
* تخريج: خ/الدعوات ۲۸ (۶۳۴۷)، القدر ۱۳ (۶۶۱۶)، م/الذکر ۱۶ (۲۷۰۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۵۵۷)، حم (۲/۲۴۶) (صحیح)
۵۴۹۳- ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم ان تین چیزوں سے پناہ مانگتے تھے: شقاوت و بدبختی آ جانے سے، شماتت اعداء (یعنی دشمنوں کی مصیبت میں ہنسی)، بری تقدیر اور بری بلا سے۔
سفیان کہتے ہیں: ان میں کوئی تین باتیں تھیں، چوں کہ مجھے نہیں یاد ہے کہ ان میں سے کون سی ایک بات نہیں تھی اس لیے چار کا ذکر کیا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
35-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ دَرَكِ الشَّقَائِ
۳۵- باب: شقاوت و بد بختی آنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5494- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَعِيذُ مِنْ سُوئِ الْقَضَائِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَائِ، وَدَرَكِ الشَّقَائِ، وَجَهْدِ الْبَلائِ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۵۴۹۴- ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم بری تقدیر، شماتت اعداء (دشمنوں کی مصیبت پر ہنسنے)، شقاوت بدبختی کے آنے اور بری بلا سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
36-الاسْتِعَاذَةُ مِنَ الْجُنُونِ
۳۶- باب: جنون اور پاگل پن سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5495- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَسَيِّئِ الأَسْقَامِ "۔
* تخريج: تفرد النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۴۲۴) (صحیح)
۵۴۹۵- انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کہتے تھے: '' اے اللہ! جنون (پاگل پن)، جذام، برص اور برے امراض سے تیری پناہ مانگتا ہوں ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
37-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ
۳۷- باب: جنوں کی نظر بد سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5496- أَخْبَرَنَا هِلالُ بْنُ الْعَلائِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ، وَعَيْنِ الإِنْسِ؛ فَلَمَّا نَزَلَتْ الْمُعَوِّذَتَانِ أَخَذَ بِهِمَا، وَتَرَكَ مَا سِوَى ذَلِكَ۔
* تخريج: ت/الطب ۱۶ (۲۰۵۸)، ق/الطب ۲۳ (۳۵۱۱)، (تحفۃ الأشراف: ۴۳۲۷) (صحیح)
۵۴۹۶- ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم جنوں کی نظر بد اور انسانوں کی نظر بد سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے، پھر جب معوذتین اتری تو آپ نے ان کو پڑھنا شروع کیا اور باقی سب چھوڑ دیا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
38-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ شَرِّ الْكِبَرِ
۳۸- باب: بڑھاپے کی برائی سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5497- أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِهَؤُلائِ الْكَلِمَاتِ كَانَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ، وَسُوئِ الْكِبَرِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۶۶۱) (صحیح الإسناد)
۵۴۹۷- انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعے پناہ مانگتے تھے، آپ کہتے تھے: '' اے اللہ! میں سستی وکاہلی، بڑھاپے، بزدلی وکم ہمتی، بخیلی وکنجوسی، بڑھاپے کی برائی، دجال کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
39-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ
۳۹- باب: بے بسی و لاچاری اور مجبوری کی عمر سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5498-أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِالْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ يُعَلِّمُنَا خَمْسًا كَانَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِنَّ وَيَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۴۴۷ (صحیح)
۵۴۹۸- مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ہمیں پانچ باتیں سکھاتے تھے جن کے ذریعے رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم دعا کرتے تھے، آپ کہتے تھے: ''اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی وکم ہمتی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، لاچاری و مجبوری کی عمر کو پہنچنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
40-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ سُوئِ الْعُمُرِ
۴۰- باب: بری عمر سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5499- أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ يَعْنِي: أَبَاهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: بِجَمْعٍ أَلا! إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ، وَالْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوئِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۴۴۵ (صحیح)
۵۴۹۹- عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے عمر رضی الله عنہ کے ساتھ حج کیا، تو مقام جمع ۱؎ میں انہیں کہتے ہوئے سنا: سنو! نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے، کہتے تھے: اے اللہ! میں بخیلی وکنجوسی اور کم ہمتی وبزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بری (لاچاری کی) عمر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، سینے (دل) کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
وضاحت ۱؎: مقام جمع سے مراد مزدلفہ ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
41-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ الْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ
۴۱- باب: خوشحالی کے بعد بدحالی سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان​


5500- أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ، وَدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ، وَسُوئِ الْمَنْظَرِ فِي الأَهْلِ، وَالْمَالِ"۔
* تخريج: م/الحج ۷۵ (۱۳۴۳)، ت/الدعوات ۴۲ (۳۴۳۹)، ق/الدعاء ۲۰ (۳۸۸۸)، (تحفۃ الأشراف: ۵۳۲۰)، حم (۵/۸۲، ۸۳)، ویأتي برقم: ۵۵۰۱ - ۵۵۰۲ (صحیح)
۵۵۰۰- عبداللہ بن سر جس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تو کہتے تھے: '' اے اللہ! میں سفر کی مشقت ودشواری، سفر سے لوٹنے کے وقت کے رنج وغم، خوشحالی کے بعد بدحالی، مظلوم کی بد دعا، گھر بار اور مال میں بری صورتِ حال سے تیری پناہ مانگتا ہوں ''۔


5501- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ قَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ، وَدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ، وَسُوئِ الْمَنْظَرِ فِي الأَهْلِ، وَالْمَالِ، وَالْوَلَدِ "۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۵۵۰۱- عبداللہ بن سر جس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم سفر کرتے تو کہتے تھے: اے اللہ! میں سفر پر جاتے وقت کی دشواری و پریشانی، لوٹنے کے وقت کے رنج و غم، خوشحالی کے بعد بدحالی اور مظلوم کی بد دعا سے اور گھر والوں، مال اور بچوں میں بری صورتِ حال سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
 
Top