- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
23-الاسْتِعَاذَةُ مِنْ الدَّيْنِ
۲۳- باب: قرض سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان
5475- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَذَكَرَ آخَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ غَيْلانَ التُّجِيبِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ، وَالدَّيْنِ " قَالَ رَجُلٌ: يَا رسول اللَّهِ! أَتَعْدِلُ الدَّيْنَ بِالْكُفْرِ؟ فَقَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَعَمْ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۴۰۶۴)، حم (۳/۳۸)، ویأتي عند المؤلف برقم: ۵۴۸۷ (ضعیف)
(درّاج ابوالہیثم سے روایت میں ضعیف ہیں)
۵۴۷۵- ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: '' میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ''، ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کفر اور قرض کا درجہ برابر کر رہے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہاں ''۔
5476- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُاللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْكُفْرِ، وَالدَّيْنِ " فَقَالَ رَجُلٌ: تَعْدِلُ الدَّيْنَ بِالْكُفْرِ، قَالَ: " نَعَمْ "۔
* تخريج: انظر ماقبلہ (ضعیف)
۵۴۷۶- ابو سعید خدری رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ''، ایک شخص نے کہا: آپ قرض اور کفر کو برابر کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ''ہاں ''۔