• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن نسائی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
17-انْتِبَاذُ الزَّبِيبِ وَحْدَهُ
۱۷- باب: صرف کشمش(خشک انگور) کی نبیذ بنا نے کا بیان​


5573- أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: نَهَى رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخْلَطَ الْبُسْرُ، وَالزَّبِيبُ، وَالْبُسْرُ، وَالتَّمْرُ، وَقَالَ: انْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ۔
* تخريج: م/الأشربۃ ۵ (۱۹۸۹)، ق/الأشربۃ ۱۱ (۳۳۹۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۸۴۲)، حم (۲/ ۴۴۵، ۵۲۶) (حسن صحیح)
۵۵۷۳- ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکجی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ''ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
18- الرُّخْصَةُ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَهُ
۱۸- باب: صرف ادھ کچی کھجور کی نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان​


5574- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَافَى يَعْنِي: ابْنَ عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ، وَالزَّبِيبُ، وَالتَّمْرُ، وَالْبُسْرُ، وَقَالَ: انْتَبِذُوا الزَّبِيبَ فَرْدًا، وَالتَّمْرَ فَرْدًا، وَالْبُسْرَ فَرْدًا. ٭قَالَ أَبُو عَبْدالرَّحْمَنِ: أَبُو كَثِيرٍ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عبدالرحمن۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۷۱ (صحیح)
۵۵۷۴- ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش(سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ''کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ ''۔ ٭ ابو عبدالرحمن (نسائی) کہتے ہیں: ابو کثیر کا نام یزید بن عبدالرحمن ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
19- تَأْوِيلُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا}
۱۹- آیت کریمہ: { وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا} کی تفسیر ۱؎​


5575- أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُوكَثِيرٍ ح وَأَنْبَأَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ الأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُوكَثِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ " وَقَالَ سُوَيْدٌ: فِي هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةُ، وَالْعِنَبَةُ۔
* تخريج: م/الأشربۃ ۴ (۱۹۸۵)، د/الأشربۃ ۴ (۳۶۷۸)، ت/الأشربۃ ۸ (۱۸۷۵)، ق/الأشربۃ ۵ (۳۳۷۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۸۴۱)، حم (۲/۲۷۹، ۴۰۸، ۴۰۹، ۴۷۴، ۴۹۶، ۵۱۷، ۵۱۸، ۵۲۶)، دي/الأشربۃ ۷ (۲۱۴۱) (صحیح)
۵۵۷۵- ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے''۔
وضاحت ۱؎: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو۔ (النحل: ۶۷)۔


5576- أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةُ وَالْعِنَبَةُ "۔
* تخريج: انظرما قبلہ (صحیح)
۵۵۷۶- ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے: کھجور اور انگور''۔


5577- أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ قَالا: السَّكَرُ خَمْرٌ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۸۴۲۳، ۱۸۸۷۵) (ضعیف)
(اس کے راوی '' شریک '' حافظہ کے کمزور ہیں)
۵۵۷۷- ابراہیم نخعی اور عامر شعبی کہتے ہیں: ہر نشہ لانے والی شے خمر (شر اب) ہے۔


5578- أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: السَّكَرُ خَمْرٌ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۸۶۸۶) (صحیح الإسناد)
۵۵۷۸- سعید بن جبیر کہتے ہیں: ہر نشہ لانے والی چیز خمر ہے۔


5579- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حَبِيبٍ - وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ - عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: السَّكَرُ خَمْرٌ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح الإسناد)
۵۵۷۹- سعید بن جبیر کہتے ہیں: ہر نشہ لانے والی چیز خمر ہے۔


5580- أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: السَّكَرُ حَرَامٌ وَالرِّزْقُ الْحَسَنُ حَلالٌ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۷۸ (صحیح الإسناد)
۵۵۸۰- سعید بن جبیر کہتے ہیں: نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
20-ذِكْرُ أَنْوَاعِ الأَشْيَائِ الَّتِي كَانَتْ مِنْهَا الْخَمْرُ حِينَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا
۲۰- باب: شراب کی حرمت کے وقت کی ان مختلف چیزوں کا ذکر جن سے شراب بنتی تھی​


5581- أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ! أَلا! إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ۔
* تخريج: خ/تفسیرسورۃ المائدۃ ۱۰ (۴۶۱۹)، الأشربۃ ۲ (۵۵۸۱)، ۵ (۵۵۸۸، ۵۵۸۹)، م/التفسیر ۶ (۳۰۳۲)، د/الأشربۃ ۱ (۳۶۶۹)، ت/الأشربۃ ۸ (۱۸۷۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۵۳۸) (صحیح)
۵۵۸۱- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں نے عمر رضی الله عنہ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گی ہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ۱؎۔
وضاحت ۱؎: یعنی اسے خراب کر دے ہوش و حواس جاتے رہیں، اب یہ بات خواہ کسی بھی چیز سے بنے مشروب سے حاصل ہو۔


5582- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلائِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ زَكَرِيَّا، وَأَبِي حَيَّانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْخَمْرَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۵۵۸۲- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: میں نے عمر بن خطاب رضی الله عنہ کو رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے منبر پر کہتے سنا: اما بعد! جب شراب کی حر مت نازل ہوئی تو یہ اس وقت پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، گی ہوں، جو، کھجور اور شہد سے۔


5583- أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: الْخَمْرُ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ التَّمْرِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْعِنَبِ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۸۱ (صحیح)
۵۵۸۳- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: شراب پانچ چیزوں سے بنتی ہے: کھجور، گی ہوں، جو، شہد، اور انگور سے ۱؎۔
وضاحت ۱؎: اس کا یہ مطلب نہیں کہ شراب صرف نہیں پانچ چیزوں سے بنے مشروب کا نام ہے بلکہ اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
21- تَحْرِيْمُ الأَشْرِبَة الْمُسْكِرَةِ مِنَ الأَثْماَرِ وَالْحُبُوْبِ كَانَتْ عَلَى اِخْتِلافِ اَجْنَاسِهَا لِشَارِبِيْهَا
۲۱- مختلف قسم کے غلوں اور پھلوں سے بنی ہوئی نشہ لانے والی شراب کی حرمت کا بیان​


5584- أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ؛ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ؛ فَقَالَ: إِنَّ أَهْلَنَا يَنْبِذُونَ لَنَا شَرَابًا عَشِيًّا؛ فَإِذَا أَصْبَحْنَا شَرِبْنَا قَالَ: أَنْهَاكَ عَنِ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ، وَكَثِيرِهِ، وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ أَنْهَاكَ عَنِ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ، وَكَثِيرِهِ، وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ إِنَّ أَهْلَ خَيْبَرَ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا، وَيُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا، وَهِيَ الْخَمْرُ، وَإِنَّ أَهْلَ فَدَكٍ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا يُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ حَتَّى عَدَّ أَشْرِبَةً أَرْبَعَةً أَحَدُهَا الْعَسَلُ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۷۴۳۶) (صحیح الإسناد)
۵۵۸۴- عبداللہ بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس آ کر کہا: ہمارے گھر والے ہمارے لیے شام کو شراب بناتے ہیں، جب صبح ہوتی ہے تو ہم پیتے ہیں، وہ بولے: میں تمہیں ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، کم ہو یا زیادہ، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہیں کم ہویا زیادہ ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے شراب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں حالاں کہ وہ خمر (شراب) ہے، اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے شر اب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں، حالاں کہ وہ خمر (شراب) ہے، یہاں تک کہ انہوں نے چار طرح کی شرابیں گنائیں ان میں سے ایک شہد تھا ۱؎۔
وضاحت ۱؎: یعنی نشہ لانے والی چیزوں کے نام کی تبدیلی سے اس کی حرمت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا، اسی طرح اس کی حرمت پر قلت وکثرت کا کوئی بھی اثر نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
22-إِثْبَاتُ اسْمِ الْخَمْرِ لِكُلِّ مُسْكِرٍ مِنْ الأَشْرِبَةِ
۲۲- باب: ہر نشہ لانے والے مشروب پر خمر (شراب) نام کے اطلاق کا بیان​


5585- أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ "۔
* تخريج: م/الأشربۃ ۷ (۲۰۰۳)، د/الأشربۃ ۵ (۳۶۷۹)، ت/الأشربۃ ۱ (۱۸۶۱)، ۲ (۱۸۶۴)، ق/الأشربۃ ۹ (۳۳۸۷)، حم (۲/۳۵، ۹۸، ۱۲۳)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ۵۶۷۶، ۵۶۷۷ (صحیح)
۵۵۸۵- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے''۔


5586- أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ ".
٭قَالَ الْحُسَيْنُ: قَالَ أَحْمَدُ: وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۵۵۸۶- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے ''۔ ٭حسین کہتے ہیں: امام احمد نے کہا: یہ صحیح حدیث ہے۔


5587- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۸۵ (صحیح)
۵۵۸۷- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے''۔


5588- أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۸۵ (صحیح)
۵۵۸۸- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے''۔


5589- أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۸۴۳۷) (صحیح)
۵۵۸۹- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
23-تَحْرِيمُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ
۲۳- باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حر مت کا بیان​


5590- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: ت/الأشربۃ ۲ (۱۸۶۴)، ق/الأشربۃ ۹ (۳۳۹۰)، (تحفۃ الأشراف: ۸۵۸۴)، حم (۲/۱۶، ۲۹، ۲۱، ۱۰۴)، ویأتي عند المؤلف برقم: ۵۷۰۴ (صحیح)
۵۵۹۰- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے''۔


5591- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۵۱۱۱)، حم (۲/۴۲۹، ۵۰۱) (حسن، صحیح الإسناد)
۵۵۹۱- ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے''۔


5592- أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّائِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۵۰۰۸)، حم (۲/۵۰۱) (حسن، صحیح الإسناد)
۵۵۹۲- ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے کدو کی تو نبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: '' ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

5593- أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ زَبْرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تَنْبِذُوا فِي الدُّبَّائِ، وَلا الْمُزَفَّتِ، وَلا النَّقِيرِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۷۴۷۰) (صحیح)
۵۵۹۳- ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' کدو کی تو نبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ، اور (فرمایا:) '' ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے ''۔


5594- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَقُتَيْبَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " قَالَ قُتَيْبَةُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔
* تخريج: خ/الوضوء ۷۱ (الطہارۃ۵ ۷) (۲۴۲)، الأشربۃ ۴ (۵۵۸۵)، م/الوضوء ۷ (۲۰۱)، د/الأشربۃ ۵ (۳۶۸۲)، ت/الأشربۃ۲(۱۸۶۳)، ق/الأشربۃ۹(۳۳۸۶)، ط/الأشربۃ ۴ (۹)، حم (۶/۳۶، ۹، ۱۹۰، ۲۲۵)، دي/الأشربۃ ۸ (۲۱۴۲)، ویأتي بأرقام: ۵۵۹۶، ۵۵۹۷ (صحیح)
۵۵۹۴- ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے''۔


5595- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ ح وَأَنْبَأَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ؛ فَقَالَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ " اللَّفْظُ لِسُوَيْدٍ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۵۵۹۵- ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم سے شہد کی شراب کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: '' ہر شراب جو نشہ لائے حرام ہے''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

5596- أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَالْبِتْعُ مِنْ الْعَسَلِ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۹۴ (صحیح)
۵۵۹۶- ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم سے بتع یعنی شہد کی شراب کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: '' ہر شراب جو نشہ لائے وہ حرام ہے، اور بتع شہد سے ہے''۔


5597- أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْدِالرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ؛ فَقَالَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَالْبِتْعُ: هُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ "۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۵۵۹۴ (صحیح)
۵۵۹۷- ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم سے بتع (یعنی شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: '' ہر وہ شراب جو نشہ لائے حرام ہے، اور بتع شہد کی نبیذ ہوتا ہے ''۔


5598- أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، وَعَبْدُاللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى؛ قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: خ/المغازي ۶۰ (۴۳۴۳)، الأدب ۸۰ (۶۱۲۴)، الأحکام ۲۲ (۷۱۷۲)، م/الأشربۃ ۷ (۱۷۳۳)، ق/الأشربۃ ۹ (۳۳۹۱)، (تحفۃ الأشراف: ۹۰۸۶)، حم (۴/۴۱۰، ۴۱۶، ۴۱۷) (صحیح)
۵۵۹۸- ابو موسی اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

5599- أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَعَثَنِي رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذٌ إِلَى الْيَمَنِ؛ فَقَالَ مُعَاذٌ: إِنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى أَرْضٍ كَثِيرٌ شَرَابُ أَهْلِهَا فَمَا أَشْرَبُ؟ قَالَ: " اشْرَبْ وَلاتَشْرَبْ مُسْكِرًا "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۹۱۱۸) (صحیح)
۵۵۹۹- ابو موسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں: مجھے اور معاذ رضی الله عنہ کو رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو معاذ رضی الله عنہ نے کہا: آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں؟ آپ نے فرمایا: '' (جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینا''۔


5600- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ الأيَامِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۵۵۹۹) (صحیح)
۵۶۰۰- ابو موسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ''۔


5601- أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُاللَّهِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ عَطَائً سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الأَشْرِبَةُ فِي الأَسْوَاقِ لانَدْرِي أَوْعِيَتَهَا؛ فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ؛ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ: هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۹۱۵۲)، ویأتي عند المؤلف: ۵۷۳۰) (صحیح الإسناد)
۵۶۰۱- اسود بن شیبان سدوسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطا سے سنا ایک شخص نے ان سے پوچھا: ہم لوگ سفر پر نکلتے ہیں تو ہمیں بازاروں میں مشروب نظر آتے ہیں، ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کن برتنوں میں تیار ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، انہوں نے (اپنا سوال) دہرا یا تو انہوں نے کہا: جو چیزیں نشہ لانے والی ہوں وہ سب حرام ہیں، انہوں نے پھر دہرایا تو انہوں نے کہا: جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اصل وہی ہے۔
 
Top