18-بَاب اسْتِخْدَامِ الْحَائِضِ
۱۸- باب: حائضہ سے کام لینے کا بیان
383- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ قَالَ: "يَاعَائِشَةُ! نَاوِلِينِي الثَّوْبَ" فَقَالَتْ: إِنِّي لا أُصَلِّي، فَقَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ فِي يَدِكِ " فَنَاوَلَتْهُ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۲۷۱ (صحیح)
۳۸۳- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: '' عائشہ! مجھے کپڑا اٹھا دو''، تو انہوں نے کہا: میں (آج کل) صلاۃ نہیں پڑھ رہی ہوں ۱؎ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ''یہ (حیض) تمہارے ہاتھ میں نہیں ''، تو انہوں نے کپڑا اٹھا کر نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دے دیا۔
وضاحت ۱؎: یعنی حائضہ ہوں۔
384- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ الأَعْمَشِ، ح و أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ ابْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ "، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَتْ حَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ "
٭قَالَ إِسْحَاقُ أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: ۲۷۲ (صحیح)
۳۸۴- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ''مجھے مسجد سے چٹائی اٹھا دو''، میں نے کہا: میں حائضہ ہوں، تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ''تمہارا حیض تمھارے ہا تھ میں نہیں ہے''۔
٭اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: مجھے ابو معاویہ نے خبر دی ہے، وہ اعمش سے اسی سند سے اس کے مثل روایت کرتے ہیں۔